آشنائی کا اثاثہ بھی بہت ہوتا ہے
بھیڑ میں ایک شناسا بھی بہت ہوتا ہے
تم کو تفصیل میں جانے کی ضرورت ہی نہیں
دکھ بڑا ہو تو خلاصہ بھی بہت ہوتا ہے
ہم بھی کیا لوگ ہیں سب جھولیاں بھر لاتے ہیں
بے یقینی کا تو ماسہ بھی بہت ہوتا ہے
ضمیر قیس
ذوالنون مصری سے کسی نے پوچھا کہ سب سے زیادہ دھوکے میں انسان کب پڑتا ہے؟
فرمایا- جب اس پر مہربانیوں اور نعمتوں کی بارش ہوتی ہے اور وہ اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگتا ہے۔
آ گیا اے ڈھول چیکاں ماردا
کھول بوہا کھول چیکاں ماردا
زندگی جے ویہل دیندی دوستو
بہہ کے اپنے کول چیکاں ماردا
توں کہیا سی توں نئیں تے میں نئیں
ویکھ اپنا بول چیکاں ماردا
گزریا ویلا تے آؤنا ہے نئیں
ہن نہ دل نوں پھول چیکاں ماردا
جون بدلی نہ گئی پتھر جو سی
ہوگیا پر گول چیکاں ماردا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کہ بیواؤں اور مسکینوں کے کام آنے والا ، اللہ کے راستے میں جہد کرنے والے کے برابر ہے ، یارات بھر عبادت اور دن کو روزے رکھنے والے کے برابر ہے۔
صحیح بخاری : 5353
مر ویساں پر چھڈساں ناہیں ایہہ جھوک تے منڈ ماہئیں دے
بُھلسن ناہیں قبراں تاہیں ایہہ زخم تے درد دلئیں دے
بنڑ ویساں میں تاں خاک پیراں دی جتھوں لنگھسن یار چاہئیں دے
یار فرید میں منگاں دعاواں ناں وچھڑن یار کہئیں دے
Salamat Ali Khan of Sham Churasia gharana sings Khawaja Ghulam Fareed
ہم کسی دین سے ہوں،قائلِ کردار تو ہیں
ہم ثناء خوانِ شہِ حیدرِ کرارؓ تو ہیں
نام لیوا ہیں محمدؐ کے پرستار تو ہیں
یعنی مجبور پئےاحمد مختار تو ہیں
عشق ہوجائے کسی سے،کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں
کنور مہندر سنگھ بیدی،تخلص سحر تھا