🚫 NO MORE BHATTA LEVY TAX!✊🏼🔥
Fuel is essential for every home, every business, and every worker. When fuel becomes more expensive, the cost of everything else rises too.
📅 On 7 August, people across the country will come together to call for relief.
⛽ Fix petrol prices at Rs. 225 per litre for the next three years.
It's time to put people before taxes.
Petrol Levy NaManzoor
#LevyBhattaNaManzoor
آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ ہو جائے تو حکومتوں میں شامل تمام لوگ لٹک جائیں گے،شوگر ملزمافیا بھی انہی حکمرانوں کا ہے،اگر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے تو ان مافیاز کو لٹکنا چاہیئے۔
@NaeemRehmanEngr
خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کی علامت بن چکی ہے۔ عوام کے ٹیکس سے جمع ہونے والے وسائل کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے لیے اپنے قائد کی رہائی کی جدوجہد کرنا ان کا سیاسی حق ہو سکتا ہے، مگر سرکاری وسائل، سرکاری ملازمین اور عوام کے پیسوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت درست نہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایک جماعتی جدوجہد ہے تو پھر پی ٹی آئی لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، سندھ اور سنٹرل پنجاب کہاں ہیں؟ خیبرپختونخوا کے عوام اور سرکاری وسائل کو ہی بار بار کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟ صوبہ پہلے ہی بدامنی، مہنگائی اور بنیادی مسائل کا شکار ہے، مگر حکومت کی ترجیحات عوامی خدمت کے بجائے سیاسی مہمات بن چکی ہیں۔
عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے مثبت کردار پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے اندرونی چیلنجز، سیاسی افہام و تفہیم، دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ، کرپشن کے خلاف مؤثر اقدامات اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور ناقابلِ تسخیر ریاست بن سکے۔
موسمیاتی تبدیلیاں موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔
ہیٹ ویوز، غیر موسمی بارشیں، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا اور اچانک آنے والے سیلاب شمالی علاقوں سے لے کر شہروں تک زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔
بدقسمتی سے ہر سال تباہی کے بعد وقتی اقدامات تو کیے جاتے ہیں، مگر طویل المدتی تیاری اور منصوبہ بندی اب بھی نظر نہیں آتی۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ابتدائی وارننگ سسٹم، محفوظ انفراسٹرکچر اور شجرکاری پر توجہ دے۔
اس کےساتھ انفرادی سطح پر بھی ہمیں اپنی ذمہ داری سمجھنا ہوگی۔ پانی، توانائی اور وسائل کے محتاط استعمال، درخت لگانے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کے بغیر اس بحران کا مقابلہ ممکن نہیں۔
#ClimateChange #Flood #HeatWave
ہری پور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ہری پور طاہر عتیق صدیقی خطاب کر رہے ہیں۔
#پٹرول_لیوی_ختم_کرو
وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا،کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔فیصلے نے پھر ثابت کردیا نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے۔
قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام۔ پیپلزپارٹی جو قوم پرستی کی سیاست کرتی ہے اس کے وڈیرہ چیئرمین سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے، طاقتور اور جاگیردار ہی آپ کے چہیتے ہیں؟ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
پاکستان افغانستان کی جنگ بندی کو مستقل کیا جائے ۔
دنیا کا مستقبل پاکستان ایران اور افغانستان سے وابستہ ہے ۔
ان تینوں ممالک نے اپنے سے بڑی طاقتوں کو شکست سے دو چار کیا ہے ۔
مُحترم لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کی وہاڑی آمد کے موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کے طلباء اُنہیں گلدستہ پیش کر رہے ہیں
@JIPOfficial@liaqatbalochji