جب ہم کچھ شدت سے چاہتے ہیں وہ ہمیں ملتا نہیں ہے ۔
اور
ایک آتا ہے ہر چیز بساط میں ہوتی ہےہم اسکو محسوس بھی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ تب چاہت کی امید ختم ہو جاتی ہے
کوئی توقعات نہیں ہوتی زندگی سے
آپ زندگی جینے کی بجائے بس گزار رہے ہوتے ہیں ۔
#فاطمہ
میں سوچ رہی پتہ نہیں انکو کڑاہی اچھی نہیں لگی یا طبیعت ٹھیک نہیں یا میں اچھی نہیں لگ رہی یا یہ کچھ اور سوچ رہے۔
آخر پوچھ ہی لیا سونی جان کیا بات ہے چپ چپ کیوں ہیں؟
لے میرے میاں۔۔۔! نان زرا اچھے نہیں لگائے نان والے نے کھانے کا مزا ہی نہیں آیا۔🤭
(اُففف یہ گوجرانوالہ کے لڑکے)🤣🤭🤣
(صائمہ کی آپ بیتی)
آج امی ابو کا دل تھا آلو بینگن کھانے کا سو شام میں آلو بینگن بنائے ساتھ وائٹ رائس۔۔۔۔ برھان آلو بینگن نہیں کھاتے سو انکے لیے چکن کڑاہی بنائی۔
یہ جب رات میں گھر آئے تو حال چال پوچھا اور کھانا کھانے لگے چپ چاپ کھا رہے ساتھ کوئی بات نہیں۔۔۔۔
وایسے تو ہر دن ماں کا دن ہے ، کوئی دن ماں کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا ، مگر پھر بھی ایک دن کو اگر ماں کے دن کے طور پر ماں کے نام سے مُنسلک کر بھی دیا جائے تو اس میں کوئی خرج نہیں ہونا چاہیے بلکہ یوں ہو سکتا کہ کچھ بھولے بھٹکے اسی بہانے ماں کی قدر کرنےلگیں
#فیلیات ✍🏻
#HappyMothersDay2025
جے اوہ میرا ہو نہیں سکدا
جی نہیں سکدا، مو نہیں سکدا
سارے بُوہے ڈھو وی لئے تے
اکھ دا بُوہا ڈھو نہیں سکدا
اوہ جی بھر کے ہسّے ، کھیڈے
میں جی بھر کے رو نہیں سکدا
میرے مُکھ دے جھل پرچھاویں
اکھ دا ساون دھو نہیں سکدا
اوہنے غیر نوں جا اپنایا
ہو نہیں سکدا، ہو نہیں سکدا
#ماں_بولی_پنجابی
اب وقت آ گیا ہے… کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر صرف پاکستان کی بقاء اور حفاظت کی بات کی جائے!
ہماری پہچان، ہمارا وجود، ہماری آزادی —
یہ سب کچھ ایک لفظ میں سمٹ جاتا ہے: پاکستان!
آج وطنِ عزیز نازک دور سے گزر رہا ہے۔
داخلی و خارجی چیلنجز، دشمن کی کھلی سازشیں،
اور قومی وحدت کو توڑنے کی گھناؤنی کوششیں
ہم سے ایک ہی مطالبہ کر رہی ہیں:
متحد ہو جاؤ!
یہ وقت بحث و تکرار، الزام تراشی،
یا سیاسی وفاداریاں نبھانے کا نہیں۔
یہ وقت ہے اپنی ذات، جماعت، نظریات،
اور اختلافات کو پاکستان پر قربان کرنے کا۔
جب ماں بیمار ہو، تو بیٹے لڑتے نہیں،
بلکہ اس کے گرد دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
اور آج پاکستان وہی ماں ہے
جو ہمیں پکار رہی ہے —
اپنی حفاظت، اپنے دفاع، اور اپنے وقار کے لیے۔
ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ:
ملک ہے، تو سیاست ہے۔
ملک ہے، تو اختلاف بھی سلامت ہے۔
اور اگر ملک نہ رہا،
تو نہ کوئی حکومت بچے گی، نہ کوئی اپوزیشن، نہ ہی کوئی نظریہ۔
آج دشمن صرف ہماری سرحدوں پر نہیں،
ہمارے درمیان بھی نفرت، انتشار اور فتنہ ڈالنے میں لگا ہے۔
لیکن ہم دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں:
جب بات پاکستان پر آئے گی،
تو ہم سب ایک صف میں ہوں گے —
ایک آواز، ایک پرچم، ایک عزم!
آئیے، ہم سب مل کر عہد کریں:
کہ آج سے ہر بحث، ہر مقابلہ،
اور ہر ذاتی ایجنڈا تب تک مؤخر رکھیں گے
جب تک پاکستان محفوظ، مستحکم اور متحد نہ ہو جائے۔
پاکستان ہے… تو ہم ہیں!
پاکستان کے لیے اتحاد، قربانی اور ایمان لازم ہے!
پاکستان زندہ باد
پاک افواج پائندہ باد
قوم متحد، دشمن برباد!
چوہدرانی ✒️