یا رَبّ! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجئے، اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ پیدا فرمائیے جو نماز قائم کریں۔) اے ہمارے پروردگار! اور میری دُعا قبول فرما لیجئے۔
سورۃ ابراھیم
رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
کسی انسان کے لئے دوسرے انسان کو سجدہ کرنا جائز نہیں ہے ، اگر ایسا کرنا جائز ہوتا ت�� میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے کہ اس کا حق اس پر زیادہ ہے۔
{مسند احمد۔۱۲۶۴۱}
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہو ، ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے شوہر کی اطاعت کرتی ہو ، اس سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو، جنت میں داخل ہو جاؤ۔
{مسند احمد۔۱۶۶۱}
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص کسی نوکر کو اس کے اہل خانہ کے خلاف بھڑکاتا ہے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف بھڑکاتا ہے ، وہ بھی ہم میں سے نہیں ہے۔
{مسند احمد۔۹۱۴۶}
حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو عورت بغیر کسی خاص وجہ کے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے، اس پر جنت کی مہک بھی حرام ہو گی۔
{مسند احمد۔۲۲۷۳۸}