دو غیر ملکی خواتین کے ریپ کیس میں ایک بات نوٹ کریں
کیس رپورٹ ہونے کے فورا بعد دو گھنٹے کے اندر اندر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی مکمل پروفائلنگ کر لی گئی
ملزمان کی ایک ایک موومنٹ کا پتا چل گیا کہ گاڑی کہاں کہاں گئی
سوچا ایک پرانا کیس یاد دلا دوں
26 اکتوبر 2018 کی شام ایس ایس پی طاہر دواڑ اسلام آباد میں اپنے گھر F-10 سے لاپتہ ہو گئے اور 13 نومبر کو انکی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی
اسلام آباد کے چپے چپے پر کیمرے لگے ہیں، ملک کا پہلا سیف سٹی شہر تھا لیکن کسی ایک کیمرے پر انکی کوئی فوٹیج نہیں ملی تھی کہ گاڑی کون کونسے رستے سے ہوتی ہوئی افغانستان پہنچ گئی۔
آج تک طاہر دواڑ کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوا ہے
مسئلہ صرف اتنا ہے کہ ادارے جب ارادے کرلیں تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا
ہمیں اپنے ادارے اور انکے ارادے دونوں کو نیک کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈھرکی کے شہریوں کی جانب سے شرجیل میمن کیلئے ایک مختصر وی لاگ۔
کراچی کی طرح اندرون سندھ کی عوام بھی پیپلزپارٹی کے ترقیاتی "کاموں" کے بارے میں حقائق سامنے لا رہی ہے۔
حمیدہ بی بی 30 بچوں کو پڑھا کر ماہانہ 9 سے 10 ہزار کماتی تھی۔ 30 کے قریب بچے پڑھتے تھے جو کہ 200 سے 400 روپے ماہانہ تک فیس دیتے، حمیدہ بی بی کا شوہر محلے میں ہی پھل کی ریڑھی لگاتا ہے جو 300 سے 400 روزنامہ کماتا تھا۔
حادثے سے ہٹ کر یہ اعداد و شمار بتارہے ہیں لوگوں زندگی کی سانسیں پوری کرنے کے لیے کیا کیا جتن کررہے ہیں۔ حکومت سے پوچھیں وہ کہتے ہیں خریدا ہے اربوں کا جہاز بھئی۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹویشن سینٹر کی چھت گری بچے حادثہ کا شکار ہوئے گھر کے مالک اور اس خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے یہ سیالکوٹ میں چند دن پہلے سرکاری سکول جو ٹھیکے پر دیا اس کا گیٹ بچی پر گر گیا اس کی ٹانگ ٹوٹ گی اس ٹھیکدار کو گرفتار نہی کیا گیا الٹا والدین سے زبردستی بیان لکھوا لیا کہ سکول ذمہ دار نہی ہے کیونکہ سکول جن کو ٹھیکے پر دیے اس کے ترجمان وزیر تعلیم خود ہیں
ایل پی جی پاکستان بھر میں سرکاری قیمت سے دوگنی پر بک رہی اس کے خلاف ایکشن کون لے گا ؟
گیس سستا ہونے کا فائدہ بھی الیٹ گیس مافیا اٹھا رہا ہے عوام سے دوگنی قیمت بھی لے رہا اور گالیاں حکومت کھا رہی ہے
شہباز صاحب اس پر تو شدید ایکشن لے لیں