سات کے سات بھرے رنگ تیری آنکھوں میں
ورنہ تصویر تو دو تین سے بن سکتی تھی
تم نے مانگیں ہی نہیں ساتھ دعائیں میرے
بات بگڑی ہوئی آمین سے بن سکتی تھی
#قافلہ_ادب
غم مجھے حسرت مجھے وحشت مجھے سودا مجھے
ایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھے
ہے حصول آرزو کا راز ترک آرزو
میں نے دنیا چھوڑ دی تو مل گئی دنیا مجھے
دیکھتے ہی دیکھتے دنیا سے میں اٹھ جاؤں گا
دیکھتی کی دیکھتی رہ جائے گی دنیا مجھے
#قافلہ_ادب
دل میں غم کتنا ہے، لہجے میں مسرت کتنی
زخم سہنے میں بھی رہتی ہے سہولت کتنی
ہوش کا کتنا تناسب ہو بتادیں مجھ کو
اور اس عشق میں درکار ہے وحشت کتنی
دیکھ یہ ہاتھ مرا اور بتا دست شناس
رزق کتنا ہے مقدر میں ،محبت کتنی
#قافلہ_ادب#نوائےخوگر
تم کو وحشت تو سکھا دی ہے گزارے لائق۔
اور کوئی حکم کوئی کام ہمارے لائق؟
معذرت میں ابھی کسی اور مصرف میں ہوں۔
ہاں مگر! ڈھونڈھ دیتا ہوں، کوئی شخص تمہارے لائق۔
#قافلہ_ادب
اب تو ایسا ہے کہ آنکھوں کو اگر کھول بھی لوں
دل کسی خواب میں لپٹا ہوا رہ جاتا ہے
اس کی یادوں کو دل و جاں سے رخصت کرنا
کام ایسا ہے کہ ____ ہوتا ہوا رہ جاتا ہے...
#قافلہ_ادب
میں نے کہا ۔۔
بعض تھکنیں نیند سے نہیں اترتیں،
وہ دعا کے لمس سے اترتی ہیں
سو، اگر کبھی مجھے یاد کریں تو میرے لیے یہی دعا کیجیے کہ اللہ میرے جسم کو سکون میرے ذہن کو خاموشی، اور میری روح کو وہ اطمینان عطا کرے جس کے بعد آدمی زندگی کو دوبارہ بوجھ نہیں، امکان سمجھنے لگتا ہے
#قافلہ_ادب