اپ سمجھتے ہیں پاکستان کی عوام کو مہنگائی کے ذریعے نقصان پہنچانا اور پاکستان کی فلاح کے لیے کام کرنے والوں پر الزام لگانا آپ کا حق ہے لیکن مرکزی مسلم لیگ اپ کو اب ایسا نہیں کرنے دے گی
@AzmaBokhariPMLN #AzmaMafiMango
@MaryamNSharif
دہشتگرد پارٹی کا الزام؛ مرکزی مسلم لیگ نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ، 7 روز میں معافی نہ مانگی گئی تو مرکزی مسلم لیگ قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے،پارٹی
بڑی حیرت کی بات ہے کہ رانا ثناءاللہ صاحب جیسے سینئر سیاستدان گوجرانوالہ میں ن لیگ کو ناکوں چنے چبوانے والی مرکزی مسلم لیگ سے عدم واقفیت کا اظہار کرتے ہوئے فرما رہے ہیں کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ یہ جماعت الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ بھی ہے یا نہیں جناب رانا صاحب ایسا نہ کریں جس جماعت کے مقابلے میں آپ کو اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی پوری فوج حلقے میں اتارنی پڑی اور جس کے مقابلے کیلئے آپ کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا ءاللہ تارڑ صاحب انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ہیلی کاپٹر لیے چلے آئے اسے آپ کیسے نہیں جانتے اور کیوں نہیں جانتے
@RanaSanaullahPK
مرکزی مسلم لیگ کو پی ٹی آئی، پی پی پی اور ق لیگ کے راہنما سپورٹ کر رہے تھے شافع حسین اور سالک حسین اندر کھاتے مرکزی مسلم لیگ کو سپورٹ کر رہے تھے اسکے باوجود 13000 کی لیڈ سے جیتنا شاندار وکٹری ہے
2024 کے عام انتخابات میں NA 77 میں MML کے امیدوار نے صرف 6538 ووٹ لیے تھے جبکہ PP 203 میں تحریک احساس کا وجود بھی نہیں تھا،آج MML نے 30 ہزار ووٹ لیے اور تحریک احساس نے 23 ہزار ووٹ لیے،یہ کوئی چمتکار نہیں بلکہ تحریک انصاف و دیگر نے ان جماعتوں کو ووٹ دیا،پھر بھی PMLN سے ہار گئے۔
@MaryamNSharif یہ تو الیکشن کمیشن اف پاکستان سے پوچھنا چاہیے کہ کلادم جماعت کو الیکشن کیوں لڑنے دیا اور یہ بات تو واضح ہے مرکزی مسلم لیگ پر کوئی بھی قانونی خلاف ورزی ثابت نہیں ہو سکتی
@ECP_Pakistan@AzmaBokhariPMLN
@AzmaBokhariPMLN مرکزی مسلم لیگ پر پاکستان میں کوئی بھی قانونی خلاف ورزی نہیں کی نہ اس ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی بلکہ نون لیگ نے اس ملک کی عوام پر بہت ظلم کیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ایک رجسٹر سیاسی جماعت ہے اس کو کلدم قرار دینا ایک قانونی خلاف ورزی ہے ۔
نون لیگ کے ساتھ جو گوجرانوالہ میں آج ہو گیا ہے اس پر پردہ تو ڈال لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک نامعلوم پارٹی اور نامعلوم امیدوار نے بھی ان کی ٹانگیں اٹھا دی ہیں ۔۔ توبہ #GujranwalaElections
این اے 77 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک 43365 ووٹ لے جیت گئے ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار محمد ابراہیم گجر 30218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔۔!!
حیران کن ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کا اچھا خاصا ووٹ بینک ہے گوجرانوالہ میں، ن لیگ کو ٹھیک ٹھاک ٹکر دی گئی
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے گزشتہ دو انتخابات میں اپنی انتخابی کارکردگی سے وسطی پنجاب کے بڑے سیاسی برج ہلا کر رکھ دئیے ہیں۔ اگرچہ کوئی سیٹ نہیں جیت سکے تاہم نارووال میں کشمیر مہاجر حلقے اور گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی حلقہ میں ان کی انتخابی مہم اور نتائج نے حیران کر دیا۔ دونوں حلقوں میں مسلم لیگ ن کو خاصی مغز ماری کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔