یہ بات سمجھ لینا بہت ضروری ہے کہ بچوں کے جوتے خود پالش کرنا، انہیں خود جرابیں پہنانا، کھانا لا کر پیش کرنا، اور ان کے گندے برتن خود اٹھانا—اور پھر یہ توقع رکھنا کہ وہ عملی زندگی میں ذمہ دار انسان بنیں گے—محض ایک خوش فہمی ہے۔
ماں بنیں، ملازم نہیں۔
آپ کھانا ضرور پکائیں، مگر پلیٹ کچن سے اٹھا کر میز تک لانا بچوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ کھانے کے بعد گندے برتن واپس کچن میں رکھنا بھی وہی سیکھیں؛ آپ چاہیں تو انہیں دھو دیں، مگر ذمہ داری کا احساس انہی کے اندر پیدا ہو گا۔ دوسری جماعت کے بعد بچے اپنے جوتے خود پالش کریں، اپنی جرابیں خود پہنیں، اور اپنی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کے لیے دوسروں پر انحصار نہ کریں۔
یاد رکھیے، ذمہ داری سکھائی جائے تو ہی آتی ہے۔
بچوں کو ہر کام میں سہولت دے کر، ہر مشکل سے بچا کر، ہم دراصل ان کے لیے ایک کمزور اور خود غرض شخصیت تیار کر رہے ہوتے ہیں۔ پھر یہی لاڈ آگے چل کر بدتمیزی، ضد، نافرمانی اور بدزبانی کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ ابتدا میں تھپڑ، اور بعد میں زبانیں کھلنے پر گالیاں—یہ سب اسی غلط پرورش کا تسلسل ہے۔
اولاد یقیناً اللہ کی عظیم نعمت ہے، مگر نعمت وہی ہے جو تابع دار اور بااخلاق ہو۔
نافرمان، خود سر اور بے لگام اولاد کو دنیا کے حوالے کر کے جانا کسی صورت دانش مندی نہیں۔ حتیٰ الامکان ان کی غلطیوں پر مزاحمت کریں، انہیں روکیں، سمجھائیں، اور اصول سکھائیں۔
جس طرح آپ محبت سے ان کی سالگرہوں، کامیابیوں اور خوبصورت لمحات کا ریکارڈ محفوظ رکھتی ہیں، اسی طرح ان کی نافرمانیوں، بدتمیزیوں اور غلط رویّوں کا بھی ایک ذہنی ریکارڈ رکھیں۔
کل جب یہی بچے اپنی بیوی، شوہر یا اولاد سے اطاعت اور فرمانبرداری کا مطالبہ کریں گے، تو یہ تربیت—یا اس کی کمی—ان کے سامنے آئینہ بن کر کھڑی ہو جائے گی۔
اچھی ماں وہ نہیں جو ہر کام خود کر دے،
بلکہ وہ ہے جو اپنے بچوں کو اچھا انسان بننے کا سلیقہ سکھا دے۔
Copied
ایسا سین اکثر ہالی وڈ موویز میں آپ نے دیکھا ہو گا،
لیکن یہ قدرتی ماحول آپ کو بلوچستان میں دیکھنے کو ملتا ہے پہاڑوں پہ برف باری اور وہاں سے پھر ٹرین گزرتی ہے
مقام:شیلا باغ چمن ، بلوچستان 🇵🇰
پورے علاقے میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے کسان سارا دن کام کرتے ہیں اور رات اپنے جانوروں کی نگہبانی کرتے ہیں اور ڈاکوؤں سے ڈرتے بھی ہیں کیونکہ وہ اسلحے سے لیس ہوتے ہیں اور بہت مارتے بھی ہیں۔
نہ ڈاکوؤں کو سی سی ڈی نہ پولیس اور نہ ہی حکومت کا کوئی ڈر ہے۔
آخر کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟؟؟
@BakhtawarBZ The PPP has always caused the most damage to democracy in Pakistan, which is why today its politics is based on manipulation and horse-trading rather than the people's vote.