فیصل ووڈا بھی عجیب جوتشی ہیں : بند کمروں میں جاتے ہیں اور باہر آ کر اعلان کرتے ہیں جلدی لڑکا ہوگا یا لڑکی یا کچھ درمیان والا - فرماتے ہیں اب فوجی بھائی حکومت سے بھی ناراض ہو چکے اور PTI اور خان کو تو کچھ نہیں ملے گا بلکے حکومت بھی گھر جا رہی ہے - یعنی جو کچھ سیاسی لوگ انکے ساتھ مجبوری میں کھڑے ہیں وہ بھی جا کر نعرے لگائیں اور ہم ٹیکنوکریٹ حکومت بنا دیں جسکے اوپر ظاہر ہے جرنیل سوار ہونگے -
تو بھائیوں سے پوچھنا یہ تھا آجکل گھوڑے پر کون سوار ہے اور اب تک جو بھی انہوں نے کیا ہے کہاں کامیابی ملی ہے - لوگ اور خان تو تھے ہی مخالف ، اب جج اور وکیل بھی نکل آیے ، امریکا بھی دباؤ ڈال رہا ہے ، چین بھی کھری کھری سنا رہا ہے اور ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت تو سارے جرنیلوں کو باتھ روم کی لمبی لائن میں کھڑا کر دیگی -
مگر رسی جل گئی بل نہیں گیا بلکے کہتے ہیں بلڈوزر آ گئے ہیں - جہاں ٹینک اور جہاز فیل ہو گئے وہاں بلڈوزر کام کرے گا -
اگر ڈرائیور ہی جاہل ہو تو اسے بدلنا ضروری ہوتا ہے