Science and IT Department works towards expanding digital infrastructure, improving connectivity, and promoting e-governance initiatives within the province.
عالمی یومِ ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے بلوچستان انٹیگریٹڈ سیکیورٹی آرکیٹیکچر ( بیسا) فہمیدہ کاکڑ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے موقع پراظہارِ خیال کر رہی ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان میں تعلیم کے شعبے تاریخی پیش رفت، بلوچستان بھر کے پرائمری اسکولوں میں یونیفارم کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات، پارلیمانی امور، بین الصوبائی ہم آہنگی، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی سیاسی صورتحال، وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون، اور صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، اور عوامی فلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور قومی دھارے میں مؤثر شمولیت کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بلوچستان کی ترقی، استحکام، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بلوچستان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مابین ملاقات میں اتفاق۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری موجود، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان نے مختلف شعبہ جات میں حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں، جہاں ہزاروں بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جا رہا ہے اور بند اسکولوں کو فعال بنا کر نئی نسل کے لیے روشن اور باعلم مستقبل کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
#LiteracyForAll#Balochistan #CMVision
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لئے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا، پیپلز ائیر ایمبولینس کے ذریعے بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں فوری طبی امداد اور مریضوں کی ہنگامی فضائی منتقلی ممکن بنائی جائے گی۔
پیپلز ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے اور نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا منفرد اقدام، 45 بار نوکری کے لیے درخواست دینے والے نوجوان کو براہِ راست کال پر ملازمت کی نوید دے دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک منفرد اور انسان دوست اقدام کے تحت مختلف محکموں میں نوکری کے لیے 45 مرتبہ درخواست دینے والے ایک محنتی نوجوان کو براہِ راست فون کال کے ذریعے سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کر دیا یہ دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے متعارف کردہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور پبلیکیشنز کے ذریعے سرکاری اداروں میں دستیاب خالی آسامیوں اور ان پر درخواست دینے والے امیدواروں کا تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک میٹرک پاس نوجوان نے صوبے کے مختلف 45 محکموں میں مسلسل نوکری کے لیے درخواستیں جمع کروائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم اور مستقل مزاجی کو سراہتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوان سے رابطہ قائم کیا جائے تاکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ حکام نے مستونگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد ایاز سے رابطہ کروایا، جس پر وزیر اعلیٰ نے خود اس سے گفتگو کی گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے نوجوان کی خیریت دریافت کی اور اس کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے سرکاری ملازمت کی خوشخبری سنائی۔ اس غیر متوقع اعلان پر محمد ایاز نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔