عمران خان اور پنڈی کے مسخرے کو کہتا ہوں میں آئین کا محافظ ہوں, انسانی حقوق کا پہرہ دار ہوں۔ میں عدل و انصاف کا داعی ہوں اور عصبیت کا دشمن ہوں۔ میں عوام کی حاکمیت کا مجسم ہوں اور میں طالع آزماؤں کا رقیب ہوں۔ میں پارلیمان ہوں۔ روک سکو تو روک لو۔ 3
#ParliamentRespresentsMe
پارلیمان محض ایک عمارت نہیں21کروڑ عوام کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمان ہے۔اسے گالی دینے والے عوام میں جمہوریت کے خلاف بیانیہ تیار کر رہے ہیں۔اس نفرت انگیزی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا��پوری قوم خاموش ہو جائے میں بولوں گا اور ان شرپسندوں کو جواب دوں گا۔ 2
#ParliamentRespresentsMe
ہم جو آئین و جمہوریت کی بحالی اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے پھانسی پر چڑھ گئے, کوڑے کھاتے رہے, قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں, جلاوطن کر دئے گئے, ہم پر اور جمہوریت کے گمنام ہیروز پر اب بہروپئے لعنت ملامت کر رہے ہیں۔کیا یہ قوم بھیڑ بکریوں کا ریوڑ ہے؟1
#ParliamentRespresentsMe
انتخابات سے چند ماہ قبل کون چاہتا ہے کہ جمہوریت کی بساط ��پیٹ دی جائے؟ کس کی خواہش ہے کہ 3000 افراد جمع ہو کر 20 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو گھر بھیج دیں؟ بار بار غلطیوں سے سبق سیکھنا لازم ہے۔
#PuppetsVsSher
#MallRoadprotest
#Lahore #AllPartiesprotest
مداریوں کا کھیل تماشہ جاری ہے اور کٹھ پتلیاں سٹیج پر ناچ رہی ہیں۔ لاشوں پر سیاست کی اس سے بدترین مثال کبھی نہیں دیکھی۔ سوال یہ ہے کہ ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والوں کو جمہوریت کے خلاف کس نے اکٹھا لا کھڑا کیا؟
#PuppetsVsSher#MallRoadprotest#Lahore#AllPartiesprotest
پرویز مشرف کو آرمی چیف بنانے کے لئے سفارش کرنے والا کون تھا؟ مشرف دور میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کون ہاتھ پاوں مار رہا تھا؟
میرے خون میں جمہوریت اور دل کی دھڑکنوں میں مسلم لیگ ن کی محبت ہے۔ کیا آپ اپنی وفا کا کوئی ثبوت پیش کر سکتے ہیں؟
#PMLN#PervaizRashid#ChNisar
مشرف مارشل لا کے دوران جب ہم قید و بند کی صعوبتیں اور بدترین تشدد برداشت کررہے تھے تب ایک شخص تھا جو فیض آباد کے عالی شان گھر میں رسمی نظر بند تھا۔جب نیوز لیکس کے نام پر ہمارے سینوں پر تیروں کی بارش کر دی گئی تھی تب ایک شخص تھا ج�� نے ہماری کمر پر تیر چلایا تھا
#PMLN #NawazSharif
گزشتہ روز جو کچھ ہوا اسے بلوچستان کو ماضی میں دھکیلنے کی سازش ہی سمجھا جا سکتا ہے۔ سیاسی طور پر کمزور صوبے میں حکومت کو مفلوج کر کے اسے ایک بار پھر سے چند لوگ اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں، 2
#BalochistanAssembly#SanaullahZehri
سینٹ انتخابات سے قبل ایک صوبائی اسمبلی کو اپاہج کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ہم نے 2013میں بلوچستان میں قومی پرچم بلند کیا,امن و امان کو بحال کیا اور اسے قومی دھارے میں شامل کیا۔ ہم نے قوم پرستوں کو حکومت دے کر ان کے زخموں پرمرحم رکھا۔ 1
#BalochistanAssembly#SanaullahZehri
عمران خان ان لوگوں کا لاڈلا ہے جو اسے کہتے ہیں اپنا کیس عدالت لے آو, جو اس کی آفشور کو حلال قرار دیتے ہیں, جو اس کے بیانات میں تضاد کو نظر انداز کرتے ہیں۔ عمران خان صرف ایک آلہ کار ہے ۔
#RespectVoteRestoreJustice#KotMominJalsa#PMLN https://t.co/Vjy3nUGJrP
ہمارا احتساب کا عمل منتخب نمائندوں سے شروع ہوتا ہے اور منتخب نمائندوں پر ختم ہوجاتا ہے۔
اصغر خان کیس میں اسلم بیگ اور اسد درانی کو سپریم کورٹ نے ملزم قرار دیا لیکن ایف آئی اے ان کا بیان تک نہ رکارڈ کر سکی۔
#RespectVoteRestoreJustice#NawazSharif#PMLN#KotMominJalsa
مجھے کیوں نکالا صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔ عمران خان انہیں لوگوں کے اشاروں پر چلتے ہیں جن کی انگلی اٹھنے کا انتظار کر رہے تھے۔
My interview with @SaleemKhanSafi on @geonews_urdu#RespectVoteRestoreJustice
Happy New Year to everyone. May this #NewYear takes us more closer to prosperity & development and put all the conspirators against this country to halt. My #NewYear resolve is to continue working for a democratic & peaceful Pakistan.
#HappyNewYear2018