21 ستمبر رائے احمد خان کھرل اور رائے سارنگ خان کھرل کے یومِ شہادت کے موقع پر ہم 1857 کے مجاہدین
رائے احمد خان کھرل شہید،رائے سارنگ خاں کھرل،
مہر مراد فتیانہ ،مہر بہاول فتیانہ،مہر محمد (مامد) کاٹھیا،مہر نتھو کاٹھیا،
سوجا بھدرو،پیر نادر شاہ قریشی،ولی داد مردانہ ،مہر جلا ترہانہ،مہر صلابت ترہانہ، مہر موکھا ویہنیوال،مہر رجب ویہنیوال،لقمان جوئیہ
اور دیگر ہزاروں مجاہدین جنہوں نے شھید احمد خاں کھرل کے ہمراہ قربانیوں اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ مری کے سردار باز خان ڈھونڈ عباسی اور لدھیانہ کے مولانا عبدالقادر لدھیانوی اور ان کے ساتھیوں کی جرات و شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ تفصیل کے لئے یہ کتابیں پڑھیں
آج جہاں رائے احمد خاں کھرل کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے وہیں 1857 میں پنجاب کے مجاہدین آزادی کی مخبری کرنے اور اپنے مریدوں کے جتھے بنا کر انکو شہید کرنے والے پیروں اور گدی نشینوں کے مکروہ چہرے پہچاننے کی بھی ضرورت ہے۔یہ مکروہ چہرے پنجاب میں آج بھی مقدس سیاسی اشرافیہ کا حصہ ہیں