ڈسکلیمر 🛺
میں انپڑھ انجینیئر کسی قسم کے پیڈ ،نان پیڈ واٹس ایپ گروپ یا شوشل میڈیا ٹیم کا حصہ نہیں۔
یہاں جتنی ٹویٹس کی جاتی ہیں وہ سب اس بیکار ذہن کی کارستانی ہے۔
تمام دوست احباب سے خلوص کا رشتہ ہے۔
کوشش ہوتی ہے سب سے عزت و احترام سے پیش ا سکوں
ٹویٹر یا کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہو وہاں کی گئی ہر بات آپ کی شخصیت کی عکاس ہوتی ہے۔ اگر آپ لغو گفتگو اور گالم گلوچ کریں تو اس سے اچھا تاثر نہیں جاتا۔ آئیں میری طرح مہذب اور شائستہ گفتگو کریں اور گالیوں سے اجتناب کریں تاکہ آپ کی بات بھی پُر اثر ہو
کیا ہی اچھا دور تھا ٹیوٹر پر عقل و دانش کی باتیں کی جاتی تھیں جب سوال اٹھتے تو جواب بھی خلوص کے ساتھ دئے جاتے ۔اب عقل والوں کی جگہ "عقلِ کُل" والوں نے سنبھال لی ہے۔ باتیں تھوپی جاتی ہیں اور سوال کرنا "مکروہ" فعل۔ پوچھنے والے کے کردار و خاندان کے قصیدے بھی بکھیرے جاتے ہیں۔
جن کو ہم۔سوشل میڈیا کے تھرو جانتے ہیں بس اتنا ہی جانتے ہیں جتنا وہ چاہتے ہیں جانیں ۔
کسی بھی میڈیم پہ یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ ہم اس کو پوری طرح جانتے۔
یہاں اکثریت دوہری زندگی جی رہی ہے۔جو کام رئیل لائف میں نہیں کر سکتے وہ وہ شوق یہاں پورے کرتے
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
سرکاری ملازمت کے نظام کو جتنا میں نے دیکھا ہے، اس کا خلاصہ یہی ہے کہ بندہ کسی وجہ پر نہیں مارا جاتا ۔۔۔ بس جب رگڑا لگانے کا فیصلہ ہو جائے تو وجہ تلاش کر لی جاتی ہے