مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے:
"AI کیسے سیکھیں؟ کون سا کورس کریں؟ کون سا استاد ڈھونڈیں؟"
میرا جواب ہمیشہ ایک ہوتا ہے:
کوئی کورس نہیں، کوئی استاد نہیں۔
AI خود ہی آپ کا بہترین استاد ہے۔
لیکن پہلے ایک غلط فہمی دور کر دوں:
AI صرف تصویریں بنانے، میمز بنانے یا ای میل لکھوانے کا نام نہیں۔
AI سے یہ بھی ہوتا ہے:
🔹 مکمل ویب سائٹ یا ای کامرس اسٹور — منٹوں میں
🔹 پراڈکٹ ڈویلپمنٹ — آئیڈیا سے پروٹوٹائپ تک
🔹 کوڈنگ — بغیر کسی پروگرامنگ نالج کے
🔹 مارکیٹنگ اسٹریٹیجی
🔹 بزنس آٹو میشن— کام آپ کریں، AI چلائے
یہ سنجیدہ کاروبار ہے — کھیل نہیں۔
اور اسے سیکھنے کا طریقہ بھی سادہ ہے:
🔹 کوئی بھی فیلڈ چنیں جس میں دلچسپی ہو
🔹 AI سے پوچھتے جائیں
"یہ کیسے کروں؟"
"یہ سمجھ نہیں آیا، دوبارہ سمجھاؤ"
"اب اگلا قدم کیا ہے؟"
🔹 AI آپ کی رفتار سے چلے گا
نہ جھڑکے گا، نہ تھکے گا، نہ فیس مانگے گا
🔹 غلطی کریں، پھر پوچھیں
سیکھنے کا یہی راستہ ہے
سب سے بڑی رکاوٹ کورس یا استاد نہیں ہے۔
سب سے بڑی رکاوٹ پہلا سوال نہ پوچھنا ہے۔
آج ہی Claude، ChatGPT ،Gemini، Copilot کھولیں۔
اور پوچھیں: "مجھے فلاں فیلڈ میں کہاں سے شروع کرنا چاہیے؟"
بس — استاد مل گیا۔
آج پہلا سوال پوچھیں
وہ آنکھیں جن سے ملاقات اک بہانہ ہوا
انہیں خبر ہی نہیں، کون کب نشانہ ہوا
ستارۂ سحری کا بھروسہ مت کیجیو
نئے سفر میں یہ رخت سفر پرانا ہوا
کچھ اس طرح سے وہ شامل ہوا کہانی میں
کہ اس کے بعد جو کردار تھا __ فسانہ ہوا
#قومى_زبان
تو میرا ھے تو ذرا دھیان ر کھا کر میرا
لے میرے خواب اُٹھا اِن کی نگہبانی کر
دل کی مَسند پر تیرا راج ھے جاناں
اب تذبذب نہ دِکھا بیٹھ جا سُلطانی کر
#قومى_زبان
کاش تم سمجھ سکتے ،،
کاش تم دیکھ سکتے کہ
میں نے اس ساری افراتفری کے درمیان
تمہیں اپنے دل کے سب سے محفوظ کونے میں
کیسے سنبھال کر رکھا ھے ۔۔۔
@AmirHQureshi