یہ سارے CSS کرکے سِول سروسز میں بھرتی ہوئے نئے بچے ہیں
انہیں پاکستان کا ذہین ترین طبقہ مانا جاتا ہے۔
یقین مانیں گزشتہ 75 سالوں میں ان میں سے ایک بھی دانہ ایسا نہیں نکلا
جس نے پوسٹ آفس کو TCS ریلوے کو فیصل موورز بس، نیشنل بنک کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ
میو ہسپتال کو ڈاکٹرز ہسپتال جیسا
ہی کر دیا ہو یا کوئی ایسا کام کیا ہو جس پر فخر کیا جاسکے،
اس کی وجہ یہ ہے کہ ذہین ہونا اور دن رات محنت کر کے ڑٹا مار کر مخصوص سلیبس کی تیاری کر کے معلومات پر مبنی امتحان پاس کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ بیورو کریسی کلرکی کا دوسرا نام ہے جس میں ہر کام پہلے سے دیے گئے طریقہ کار اور قوانین و ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے اور ایک انچ بھی دماغ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ذہین لوگ موجد اور تخلیق کار ہوتے ہیں جن کا بطور خاص پاکستانی بیورو کریسی میں کوئی کام نہیں۔ یہ سب کام کوئی ایف اے تعلیم یافتہ بھی بہت خوش اسلوبی سے کر سکتا ہے۔
@RShahzaddk عام آدمی کے ساتھ ہونے والی ہر ذیادتی کی وجہ عام آدمی ہی ہے پھر چاہے وہ کوئ سرکاری اہلکاراستاد پٹواری کلرک پولیس مین ہو یا پھر منشی دکاندار ہو مستری ہو ڈرائیور ہو یا مزدور رنگ ساز ہو سبزی فروش یا کباڑ لینے والا۔۔۔۔ عام آدمی ہی عام آدمی کے تمام مسائل کا ذمہ دار ہے۔۔
Even today the song remains evergreen. Many people return to it for nostalgia, pure melody, or the emotional honesty it carries. It stands as a fine example of 1970s Bollywood romance done with grace and heart.
جو سیاسی جماعتیں عظمیٰ کاردار، حنا پرویز بٹ، زرتاج گل، عندلیب عباس، عالیہ حمزہ،ڈاکٹر زرقا جیسی فارغ دماغ غیر سنجیدہ خواتین کو مخصوص نشستوں پر اسمبلیوں میں لاتی ہیں وہ درحقیقت سیاست میں خواتین کے موثر کردار کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
@Margala0987 جو ہوا درست ہوا کیونکہ خون بہا دے کر چھوٹنے کی سہولت انتہائی مخصوص حالات میں صرف اشرافیہخاص کر اس کی اولادوں کیلئے ہونی چاہئے۔ قانون تو تبدیل ہو نہیں سکتا، مگر ہر ایرے غیرے کو اس کی سہولت بھی نہیں دی جا سکتی، لہذا جرم کرنے سے پہلے اپنی اوقات کا درست اندازہ لگانا سب پر فرض ہے
fraz
پاسورڈ
تقریباً چھ مہینے پہلے، میرے پڑوسی نے مجھ سے وائی فائی کا پاسورڈ مانگا، میں نے دے دیا کیوں کہ اس میں میرا کچھ نہیں جاتا تھا۔ میرے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔
کل جب میں گھر آ رہا تھا تو وہ دروازے پر کھڑے تھے۔ میں حسبِ معمول ان سے سلام دعا کرنے رک گیا۔ وہ خوشی خوشی بتانے لگے کہ انہوں نے نیٹ فلکس لے لیا ہے۔ اس پر میں نے مذاق میں کہا، مجھے ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں ملتا لیکن آپ مجھے اپنا پاسورڈ دے دیں تاکہ میں بھی کچھ شوز دیکھ سکوں تو بہت مہربانی ہو گی۔ 👇
قریب سے ان کی بیوی کی آواز آئی جو گاڑی میں بیٹھی تھی، ہم پاسورڈ نہیں دے سکتے، کیوں کہ میں اس کی ادائیگی کرتی ہوں اور شیئر نہیں کر سکتی۔
یک دم گہری خاموشی چھا گئی۔
اس شخص نے معذرت کی۔
میں نے کہا کوئی بات نہیں اور ہم دوسرے موضوعات پر بات کرنے لگے۔ کچھ دیر بعد ان کی بیوی گھبرائی ہوئی باہر آئی اور انہیں بلانے لگی۔ میرا پڑوسی گھر کے اندر چلا گیا۔ 👇
چند منٹ بعد پڑوسی اور اس کی بیوی مجھے بلانے آئے اور بتایا کہ وائی فائی پاسورڈ قبول نہیں کر رہا۔ میں نے ان کی طرف دیکھا، اور جواب دیا کہ میں نے پاسورڈ بدل دیا ہے، کیوں کہ یہ میری محنت کی کمائی سے لیا گیا ہے اور میں اسے شیئر نہیں کر سکتا۔
اس کی بیوی کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ اس نے کچھ کہنے کی کوشش کی، لیکن میں نے کہا، بی بی، نیٹ فلکس بھلے آپ کا ہے، لیکن نیٹ ورک میرا تھا۔ جیسے آپ شیئر نہیں کر سکتیں، ویسے ہی میں بھی شیئر نہیں کروں گا۔ 👇
وہ خاموشی سے مڑے اور دروازہ بند کر کے چلے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ سے کبھی بات نہیں کی۔
یہ کہانی میری نہیں ہے، لیکن اس سے میں نے سبق سیکھا ہے۔
دوستی دو طرفہ ہونی چاہیئے۔
محبت دو طرفہ ہونی چاہیئے۔
ہر تعلق دو طرفہ ہونا چاہیئے۔ 👇
اب میرا ارادہ ہے کہ خاموشی کا جواب خاموشی سے، غیر حاضری کا جواب غیر حاضری سے، پیار کا جواب پیار سے، دوستی کا جواب دوستی سے اور وفاداری کا جواب وفاداری سے دوں۔ جذبات یک طرفہ نہیں، دو طرفہ ہونے چاہئیں۔
اگر آپ صرف لینے میں اچھے ہیں، تو کچھ دینا بھی سیکھ لیں...!!!!
تیسری دنیا نے اپنی مرضی سے مولویوں ، پادریوں ، پنڈتوں سیاستدانوں، سرکاری ملازمین، روایات، اور اپنے قبیلوں/برادریوں کا یرغمال بنے رہنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
آپ کو مغرب کی بے حیائی سے ڈرایا گیا، تاکہ آپ اپنے ملک کی ناانصافی پر سوال نہ اٹھا سکیں!
آپ کو بچپن سے بتایا گیا کہ مغرب میں خاندانی نظام تباہ ہوچکا ہے، بچے والدین کو چھوڑ دیتے ہیں، رشتوں کی کوئی اہمیت نہیں، معاشرہ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے، وہاں انسان کے پاس پیسہ تو ہے مگر سکون نہیں۔ لیکن آپ کو کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ وہاں عام آدمی کی زندگی کی کیا قیمت ہے۔
آپ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ وہاں ایک صفائی کرنے والا، ایک بس ڈرائیور، ایک فیکٹری ورکر اور ایک ڈاکٹر، سب کے لیے قانون ایک ہی ہوتا ہے۔ کسی وزیر کی گاڑی گزرنے کے لیے عام شہری کو گھنٹوں سڑک پر ذلیل نہیں ہونا پڑتا۔ کسی افسر کے بچے کو صرف اس لیے فوقیت نہیں ملتی کہ اس کا باپ طاقتور ہے۔
آپ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ وہاں ایک مزدور بھی اپنی تنخواہ سے گھر کا کرایہ دیتا ہے، بچوں کو تعلیم دلواتا ہے، چھٹیاں مناتا ہے، گاڑی رکھ سکتا ہے اور بڑھاپے کے لیے کچھ نہ کچھ تحفظ حاصل کرتا ہے۔ یقیناً وہاں بھی مہنگائی ہے، غربت ہے، بے روزگاری ہے، لیکن فرق یہ ہے کہ وہاں عام آدمی کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے، اس پر احسان نہیں۔
آپ کو بتایا گیا کہ مغرب میں بوڑھے اولڈ ہومز میں رہتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہاں بہت سے بزرگوں کو پنشن، علاج، دیکھ بھال اور باعزت زندگی کی سہولت ملتی ہے۔ ہمارے ہاں کتنے بزرگ ہیں جو ستر سال کی عمر میں بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں؟ کتنے والدین اپنی دوائی اس لیے نہیں خریدتے کہ بچوں کی فیس ادا کرنی ہے؟
آپ کو مغرب کے شراب خانوں کی تصویریں دکھائی گئیں، مگر وہاں کی یونیورسٹیاں، لائبریریاں، تحقیقاتی مراکز، ہسپتال اور عوامی سہولیات نہیں دکھائی گئیں۔آپ کو وہاں کے لباس پر اعتراض کرنا سکھایا گیا، مگر اپنے ملک کے ہسپتالوں میں فرش پر پڑے مریضوں پر سوال اٹھانا نہیں سکھایا گیا۔
آپ کو بتایا گیا کہ مغربی معاشرہ بے حیا ہے، مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ **اصل بے حیائی وہ بھی ہے جب ایک طاقتور شخص کروڑوں کی گاڑی میں گھومے اور اسی ملک کا مزدور اپنے بچے کے لیے دودھ خریدنے سے پہلے جیب ٹٹولے۔
اصل بے شرمی یہ بھی ہے کہ ایک ملک کے حکمران بیرون ملک علاج کروائیں، ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کریں، ان کی جائیدادیں بیرون ملک ہوں، ان کی دولت بیرون ملک محفوظ ہو، لیکن وہ اپنے عوام کو حب الوطنی، قربانی، صبر اور شکر کے لیکچر دیں۔
کمال کا نظام ہے!
حکمران کے لیے لندن کا ہسپتال، آپ کے لیے سرکاری ہسپتال کی قطار۔ حکمران کے بچے کے لیے یورپ کی یونیورسٹی، آپ کے بچے کے لیے ٹوٹی چھت والا سرکاری سکول۔ حکمران کے لیے بلٹ پروف گاڑی، آپ کے لیے غیر محفوظ سڑکیں۔ حکمران کے لیے سرکاری رہائش، مفت بجلی، پروٹوکول اور مراعات، آپ کے لیے بجلی کے بل، ٹیکس اور مہنگائی۔ اور پھر آپ سے کہا جاتا ہے کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، قربانی دینی ہوگی۔
**عجیب بات ہے کہ اس ملک میں قربانی ہمیشہ عوام دیتی ہے اور اس قربانی کا گوشت ہمیشہ اشرافیہ کھاتی ہے۔
محسن اسپیکس
How much effort they put into a movie but you never get to see the behind the scenes just like a father whose hard work is unseen.
The whole crew and actors, no matter how much they earn, it's their right