تمہی کو خاص رکھا ہے
تمہی مخصوص ٹھہرے ہو
جگہ اب بھی وہی پہلی
عنایت پہلے جیسی ہے.!!
سنو! کیا خوف ہے تم کو
اگرچہ لوٹنا چاہو.!!
تمہارےواسطے اب بھی،
رعایت پہلے جیسی ہے.!!
ابھی بھی منتظر ہوں میں
ابھی بھی تیری خواہش ہے
یہاں کچھ بھی نہیں بدلا،
روایت پہلے جیسی ہے.!!🍁
#اپنی_زبان_اردو
روٹی کھانے سے زیادہ وقت
روٹی پکانے میں لگتا ہے،
اور روٹی پکانے سے زیادہ وقت
روٹی کمانے میں لگتا ہے،
اور روٹی کمانے سے بھی زیادہ وقت
روٹی اگانے میں لگتا ہے۔
اس لیے ہر نوالہ شکر اور خوشی کے ساتھ کھایا کریں،
اور روٹی پکانے والے،
کمانے والے
اور اگانے والے
سب کا احترام #اردو_زبان
اس محبت کا بھرم قائم رہا تو پھر تجھے
ڈھونڈنے نکلوں گا اور رستے سے لوٹ آؤں گا میں
اِس سفر کی خاک میں نے اُس کے سر پر ڈال دی
جو سمجھتا تھا کہ اُس کو کھو کے پچھتاؤں گا میں
میں نے سوچا ہی نہیں تھا ایسے دن بھی آئیں گے
نیند سے جاگے گا تو اور ڈر سے گھبراؤں گا میں
#اپنی_زبان_اردو
ہچکیاں چھوڑ کے آنسو نہ بہانے لگ جائیں
رونے والوں کو ذیادہ نہیں پوچھا جاتا
منتوں سے کبھی رشتے نہیں قائم رہتے
جانے والوں کو دوبارا نہیں پوچھا جاتا
کوفہ والوں کو بتاتے نہیں دل کی حالت
اہلِ لاہور سے رستہ نہیں پوچھا جاتا
۔
جناب احمد عطاءاللہ
وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے
پھر مسکراتا ہوا آتا ہے خود ہی جوڑ دیتا ہے
( وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى
وہ ہنساتا ہے وہی رلاتا ہے القرآن)
(فان مع العسر یسرا .. ان مع العسر یسرا)❤️
#اپنی_زبان_اردو#ادب_کا_سفر
میں گھٹیا تھا بدکردار تھا اور یہ مجھے ایک باکردار عورت نے بتایا تھا. یہی سُننے کے لئے تو میں نے اُس سے بےپناہ محبت کی تھی، اور جب وہ کِسی اور پارسا کی باتوں میں آگئی تو میں گھٹیا بن گیا؟ جب اُس نے مُجھے بدکردار کہا تو اُس پہ واری ہوئی چاہتیں یاد آئی.
#اپنی_زبان_اردو#ادب_کا_سفر
یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔
﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾
اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لیے مشکل سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کردے گا۔
اور اُسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے، تو اللہ اُس (کا کام بنانے) کے لئے کافی ہے۔
﴿سورۃ الطلاق، ۲-۳﴾