کرم — افغان طالبان کا ایک اہلکار زندہ گرفتار، دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں نے فائر سپورٹ فراہم کرتے ہوئے فتنہ الخوارج (TTP) کے ایک تشکیل کی دراندازی میں سہولت کاری کی کوشش کی۔
الرٹ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد ہلاکتیں کیں، جبکہ سہولت کاری میں ملوث طالبان کی سرحدی چوکیوں کو تباہ کرکے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔
کامیاب آپریشن کے دوران افغان طالبان کے ایک رکن قاری وقاص عرف قدوس ولد عالم گل، سکنہ سپین غر، کو زندہ گرفتار کر لیا گیا، جو خواجی کاظم کے ساتھ شامل ہونے کے لیے آیا تھا۔
گرفتار خوارجی کے قبضے سے ایک ایس ایم جی رائفل بمعہ گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
Telegram- https://t.co/oV65haLaPp
#Kurram District, Khyber Pakhtunkhwa — The banned militamt group Tehrik-e-Taliban Pakistan (TTP) has claimed responsibility for the targeted assassination of an individual identified as Syed Wazir, son of Abdul Aziz, a resident of Gandao village in the Dogar area.
According to a statement released by the group, Syed Wazir was an alleged important informant for Military Intelligence (MI).
Allegations Made by the Group:
The TTP alleged that due to his espionage activities, one of their members was KIA and another was captured alive by security forces four months ago. The group further claimed that the individual had been accompanying the army on the frontlines during raids in recent days.
Note: The claims regarding the individual's affiliations and activities are based solely on the TTP statement and have not been independently verified.
NEWS ALERT: A terrorist affiliated with the Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP), identified as Hamas Mansoor, was reportedly killed during an armed clash with security forces in Kurram District, Khyber Pakhtunkhwa.
آج دوپہر سعودی عرب کے کوڈ والے دو واٹس ایپ نمبروں، +96656237792 اور+ 966565112747، سے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔ ایک پشتو بولنے والے شخص نے خود کو ایک کالعدم تنظیم کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے بھتہ مانگا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ان کا پاکستانی ساتھی مجھ سے رابطہ کرے گا۔
گزشتہ پندرہ برس ہم نے دہشت گردی کے سائے میں زندگی گزاری ہے۔ سینکڑوں دھمکی آمیز کالوں کا سامنا کیا، بڑے بڑے سورماؤں کو بھی بھگتا ہے۔ بہت سوں کی دھمکیاں حکام کو رپورٹ کیں اور کئی مواقع پر خود بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان دھمکیوں سے پہلے خوف زدہ ہوئے ہیں، نہ اب ہوں گے۔ جب تک جان میں جان ہے، دہشت گردی اور بھتہ خوری کے خلاف کھڑے رہیں گے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دونوں نمبروں کی رپورٹ پاکستانی اور سعودی حکام کو کر دی ہے۔ سعودی نمبر استعمال کرنے والوں کی اصل شناخت اور مقام کی تحقیقات ضروری ہیں۔
تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے: بھتہ خوروں کے خلاف خاموش مت رہیے۔ ثبوت محفوظ کریں، پاکستانی حکام کو اطلاع دیں اور غیر ملکی نمبر استعمال ہونے پر متعلقہ ملک کے حکام کو بھی شکایت درج کرائیں۔ ایسے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے حکام کو ضرور آگاہ کریں۔ ہماری خاموشی ان کی طاقت نہیں بننی چاہیے۔
A global conference of Sindhis diaspora is being held in London in the coming days, in which our sister Sorath Sindhu from Sindh will also participate.
Congratulations 🎉 to our sister @SindhuSorath who will take" the case of Sindh" to the International level.
#SindhIsOne
@OfficialDGISPR@PakPMO@GovtofPakistan
سندھ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی را فنڈڈ سندھتوا تحریک کا فوری نوٹس لیں نام نہاد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور یک لخت سندھ سے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈائسپورا کی بیرون ملک سرگرمیاں اور میٹنگز ایک نئی سازش کا پیش خیمہ ہیں۔ دو قومی نظرئیے کے خلاف دن بدن پروپگینڈا اور سازشیں بڑھتی جارہی ہیں ان کا سدباب ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے مشکوک کرداروں پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
تصویر میں درج مقررین کے پس منظر کی تصدیق کر رہا ہوں۔
اس پوسٹر پر درج نام زیادہ تر برطانیہ میں قائم سندھی ڈائسپورا تنظیموں، خاص طور پر ورلڈ سندھی کانگریس، کے گرد جمع ہونے والے مقررین کے ہیں۔ ان کی اصلیت ایک جیسی نہیں؛ کئی سندھی ہیں، کچھ بلوچ اور پشتون، اور دو غیر جنوبی ایشیائی مہمان بھی شامل ہیں۔
غیر سندھی مہمان
•Bob Blackman: برطانوی۔ کنزرویٹو پارٹی کے رکنِ پارلیمان، حلقہ Harrow East۔
•Ryan D. Griffiths: امریکی ماہرِ سیاسیات، Syracuse University۔ علیحدگی پسند تحریکوں پر تحقیق کرتے ہیں۔
سندھی
Abdul Khalique Junejo: سندھی، لاڑکانہ میں پیدا۔ جیئے سندھ محاذ (جی ایم سید کے حلقے کی ایک شاخ) کے چیئرمین۔ سندھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے سول انجینئر، پہلے کے ڈی اے میں ملازم رہے۔
•Lakhu Luhana (کبھی Lohana بھی لکھا جاتا ہے): سندھی، برطانیہ میں مقیم۔ ورلڈ سندھی کانگریس کے چیئرپرسن/سابق جنرل سیکریٹری۔ لُہانہ/لوہانہ سندھی ہندو برادری کا نام ہے۔
Farhan Kaghzi: سندھی ڈائسپورا، ورلڈ سندھی کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے طور پر درج۔
Narayan Bablani: بھارت کے سندھی مصنف اور سندھی ہیریٹیج فاؤنڈیشن (انڈیا) کے بانی۔ ببلانی سندھی ہندو خاندانی نام ہے۔
Ragvir Singh Sodho: پوسٹر کے مطابق بھارت سے سیاسی کارکن۔ سودھو/سودھا تاریخی طور پر سندھ اور راجستھان (عمرکوٹ کے علاقے) سے جڑی راجپوت شاخ ہے۔
Khushal Kalani: سندھی حقوق کے وکیل کے طور پر درج۔ کلانی سندھی ہندو خاندانی نام ہے۔
Dr. Neel Kanth: پوسٹر پر سندھی حقوق کے کارکن اور بچوں کے امراض کے پروفیسر۔ نام ہندو پس منظر بتاتا ہے۔
Dr. Sorath Sindhu: پوسٹر پر سندھی کارکن۔ سورٹھ سندھ کا تاریخی علاقائی نام ہے۔
بلوچ
Naseer Dashti: بلوچ۔ بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے ایگزیکٹو صدر، اور بلوچ تاریخ پر کتابوں کے مصنف (بشریات میں پی ایچ ڈی)۔
Naseem Baloch: بلوچ۔ بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین۔ یہ تنظیم بلوچستان کی علیحدگی کی وکالت کرتی ہے۔
پشتون
Shahid Khan Kakar: پشتون۔ کاکڑ ایک پشتون قبیلہ ہے۔ پوسٹر پر پی ٹی ایم یو کے کے رہنما کے طور پر درج۔
کم واضح
•Baseer Naveed: ہانگ کانگ کے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل سے منسلک دکھائے گئے ہیں؛ نسلی اصل پوسٹر یا عام دستیاب بایوگرافی میں واضح نہیں۔
Syed Sohail Ahmed: سید کا لقب مسلم پس منظر بتاتا ہے، مگر سندھ، بلوچستان یا کہیں اور سے ہونے کی تصدیق اس پوسٹر سے نہیں ہوتی۔
مختصر یہ کہ پینل کا مرکز برطانیہ میں مقیم سندھی قوم پرست/حقوق کے کارکن ہیں، جن میں پاکستان کے سندھ سے آئے مسلم سندھی (جونيجو) اور بھارت/ڈائسپورا کے ہندو سندھی (لُہانہ، ببلانی، سودھو) دونوں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی این ایم، بلوچ ہیومن رائٹس کونسل، اور پی ٹی ایم یو کے کے نمائندے بھی رکھے گئے ہیں۔
افـغـانـستـان کے صوبہ خوست کے ضلع گربز میں افـغـان حکام نے گلانوں کیمپ میں متعدد عمارتوں کو بـارودی مواد کے ذریعے منہدم کردیا۔
افـغـان حکام کا دعویٰ ہے کہ عمارتوں میں موجود گزشتہ رات کی مبینہ پاکستانی فضائی کارروائی کے بعد بچ جانے والے ناچاودہ مواد کو سیکیورٹی فورسز نے تلف کیا۔
تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارتوں میں کالعدم (ٹی ٹی پی) سے وابستہ جنگجو موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ افـغـان حکام بعد ازاں ان عمارتوں کی تباہی کو عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے طور پر پیش کرکے اسے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کریں گے۔
ایک وقت تھا القاعدہ برصغیر تحریک طالبان کی پشت پر کھڑی ہوتی تھی تاہم 2024 میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئے۔ القاعدہ برصغیر نے حرکت انقلاب اسلامی کے نام سے مارچ 2025 میں اپنی پراکسی لانچ کی اور حافظ گل بہادر کی تحریک طالبان غزوہ ہند ( ٹی ٹی جی) کی سرپرستی شروع کی اور یوں اپریل 2025 میں اتحاد المجاہدین پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ اس سے پہلے القاعدہ برصغیر نے تحریک جہاد پاکستان کے نام سے ایک پراکسی لانچ کی تھی جسے ٹی ٹی پی کی بھی حمایت حاصل تھی۔
تاہم کوہاٹ میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد اتحاد المجاہدین کی صفوں میں اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری ٹیلیگرام کے پشتو چینل پر تو اتحاد المجاہدین نے قبول کی مگر اردو اور انگریزی چینلز پر کوہاٹ حملے کے حوالے سے مکمل خاموشی چھائی رہی۔ ذرائع کے مطابق اتحاد المجاہدین کے اردو اور انگریزی میڈیا چینلز القاعدہ برصغیر چلاتی ہے جس نے بعد میں ایک بیان میں اس حملے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا گوکہ حملے کی مذمت سے بھی گریز کیا۔
کوہاٹ میں ہونے والے حملے سے تحریک طالبان پاکستان‘ جماعت الاحرار نے بھی لا تعلقی کا اعلان کیا جبکہ طالبان نے حکومتی سطح پر اس حملے کی مذمت کی۔ ان چاروں کی طرف سے اس حملے سے اعلان برات کرنے کی وجہ ایک ہی تھی کہ یہ حملہ ترکی کے انٹیلی جنس چیف کے دورہ افغانستان و پاکستان کے ایک دن بعد کیا گیا اور وہ ساری کوششیں جو ترکی اور قطر نے پس پردہ رہ کر کیں ان پر ایک ہی حملے نے پانی پھیر دیا۔ان کوششوں کا مقصد پاکستان اور طالبان کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنا تھا لیکن اس حملے کے بعد صورتحال پھر سے کشیدہ ہو چکی ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملے کیے جبکہ منگل کے دن کئی جگہوں پر سرحد پر دونوں طرف فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ بجائے اس کے کہ حالات بہتر ہوتے مزید خراب ہو گئے۔
کیا یہ حملہ اتحاد المجاہدین میں دراڑ کا باعث بن سکتا ہے؟ ایسا ہی ایک حملہ نومبر 2025 میں اسلام آباد کچہری میں ہوا تھا جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سر بکف مومند نے قبول کی تھی مگر تنظیم نے آفیشل چینل سے اس سے لا تعلقی کا اظہار کیا اور بعد میں تحریک طالبان پاکستان کی قیادت نے مکرم مومند‘ سربکف مومند‘ اسد آفریدی اور دوسرے سرکش کمانڈروں کو سائیڈ لائن کر دیا اور اہم ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا۔ چھ ماہ صلح کی کوششوں میں ناکامی کے بعد بالآخر مجبوراََ جماعت الاحرار کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ کیا حافظ گل بہادر گروپ اور اتحاد المجاہدین کے درمیان اسی طرح کی کوئی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے؟ میری نظر میں اس کے امکانات کم ہیں کیونکہ اتحاد الماجدین میں سب سے بڑا گروہ تو خود حافظ گل بہادر کا ہے جبکہ انقلاب اسلامی کے پاس چند سو سے زیادہ جنگجو موجود نہیں۔ تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ حافظ گل بہادر گروپ کی ذیلی تنظیم جبھہ انصار المہدی جو کوہاٹ حملے کی اصل ذمہ دار ہے شاید اس کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی تنظیمی اتحاد میں ہو۔
القاعدہ برصغیر سے ٹی ٹی پی میں شامل ہونے والے چوہدری منیر احمد جٹ بھی اب عمر میڈیا کے مسئول نہیں رہے اور لگتا ہے انہیں میڈیا مہم سے ہٹا کر آپریشنز میں بھیج دیا گیا اور کل جو ان کی ویڈیو لانچ کی گئی اس میں وہ مبینہ طور پر جنوبی پنجاب میں گھومتے دکھائے دیئے ہیں۔ کیا یہ القاعدہ برصغیر سے ماضی میں تعلق رکھنے والے کمانڈر پر تحریک طالبان پاکستان کا عدم اعتماد ہے یا کوئی اور حکمت عملی؟ یہ وقت ہی بتائے گا۔ تاہم ایک پیٹرن دیکھنے میں آیا ہے کہ جس کسی کو سائیڈ لائن کرنا یا اس سے جان چھڑانا مقصود ہوتا ہے اسے افغانستان سے پاکستان بھیج دیا جاتا ہے جہاں کچھ عرصہ بعد وہ کہیں نہ کہیں مارا جاتا ہے۔ یہی حشر مفتی مزاحم قاری امجد کے ساتھ بھی ہوا تھا اور گزشتہ سال اور کافی کمانڈر بشمول قاری اسماعیل مشتبہ حالات میں مارے گئے تھے اور آج تک سوالیہ نشان ہے کہ ان کی نقل و حرکت کی خبر کس نے لیک کی۔
الغرض القاعدہ برصغیر بھر پور طریقے سے عسکریت کے میدان میں واپس آ رہی ہے اور محض پراپیگنڈا تک خود کو محدود کرنے کی بجائے اپنی پراکسیز کے ذریعے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ادارے القاعدہ کے اس نئی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں۔
Intelligence agencies reported the presence of multiple hideouts of Indian-sponsored Fitna Al Khawarij and Fitna Al Hindustan in the general area of Shaban, District Quetta, posing a threat to the local population. In order to safeguard the local populace and clear the area of terrorists, Security Forces have been conducting a clearance operation in the general area of Shaban, District Quetta, since 21 September 2026. During the operation, Security Forces effectively engaged and cleared multiple terrorist hideouts.
Following an intense exchange of fire, 13 Indian-sponsored terrorists have been killed so far. Weapons, ammunition and explosives were also recovered from the cleared hideouts. The clearance operation will continue until the complete neutralization of the threat in the area.
In separate engagements, on 22 and 23 September 2026, Security Forces conducted pre-emptive intelligence-based operations in District Kech and District Quetta West.
During the operations, troops effectively engaged the terrorists and, following an intense exchange of fire, six terrorists were killed. Weapons and ammunition were also recovered. During the exchange of fire, Subedar Muhammad Jamil aged thirty nine, resident of Taunsa Sharif, District Dera Ghazi Khan, a son of the soil made the ultimate sacrifice in the line of duty and embraced shahadat.
The relentless counter-terrorism campaign under the vision of “Azm-e-Istehkam,” as approved by the Federal Apex Committee on the National Action Plan, will continue at full pace. Security Forces and Law Enforcement Agencies remain committed to eliminating the menace of foreign-sponsored and supported terrorism from the country.
مارخور کابل کی فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد غلام خان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا
کارروائی میں پندرہ ۱۵ خوارج ہلاک
📸🎥
Abdul Hamid Khorasani, a controversial Tajik commander from Panjshir, responded to a SM post by the Pakistan's caretaker minister of information, @Jan_Achakzai, stating that Afghanistan has defeated formidable adversaries like the British Empire, Russia, and America, suggesting Pakistan is insignificant. He also warned that Pakistan's own citizines, like the TTP, could destabilize Pakistan's government. Earlier today, Achakzai warned of potential Pakistani action to conquer the Wakhan corridor in Badakhshan if Pakistan faces militant attacks from Afghanistan.