حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے منبر کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر فرمایا :
’’ لوگ جمعے چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ یقینی طور پر غافلین میں سے ہو جائیں گے ۔‘‘
(سنن نسائی : 1371)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
سات تباہ کن گناہوں سے بچو۔‘‘ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! وہ کون سے ہیں ؟ فرمایا :’’ اللہ کے ساتھ شرک، جادو، جس جان کا قتل اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے اسے ناحق قتل کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، لڑائی کے دن دشمن کو پشت دکھانا (بھاگ جانا)
1/2
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہ بیت الخلاء (جنّات کے) حاضر ہونے کی جگہیں ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی اس میں داخل ہو تو یہ پڑھے:
اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ
ماجہ 296
(ابوداؤد 6؛ مشکوٰۃ 357)
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں:
رسول الله ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ پڑھتے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِث
بخاری 142، 6322
(مسلم 831؛ ترمذی 6؛ نسائی 19؛ ماجہ 298؛ ابوداؤد 4؛ مشکوٰۃ 337)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
امام لوگوں کو نماز پڑھاتے ہیں، پس اگر امام نے ٹھیک نماز پڑھائی تو اس کا ثواب تمہیں ملے گا. اور اگر غلطی کی، تو بھی (تمہاری نماز کا) ثواب تم کو ملے گا اور غلطی کا وبال اُن (امام) پر رہے گا.
بخاری 694
(ماجہ 983؛ ابوداؤد 580؛ مشکوٰۃ 1133)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔“
(صحیح بخاری، ۶۴۲۴)
بتاؤ پاکستانیوں، کیا عمران خان کو پہلے سے بھی زیادہ چاہنے لگے ہو یا کمی آئی ہے ؟
اس ٹویٹ کے نتیجے سے پتا چل جائے گا ۔
#خان_تیرا_منتظر_ہے_پاکستان | @TeamPakPower