पाकिस्तान को मसूद अजहर भेज कर भारत में दंगा कराने की क्या जरूरत जब भारत में मदरसाछाप शरजील इमाम और बुरहान वानी है।
एक बात पक्का है ये पढ़ लिख कर " IAS " तो नहीं बनेंगे लेकिन "ISIS" जरूर ज्वाइन करेंगे
اسلام آباد:
قائدِ جمعیت، حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے مرکزی فنانس سیکریٹری، حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب نے ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی رہنما مفتی روزی خان صاحب، مفتی سمیع اللہ صاحب، حاجی اسد خان ،صدیق اللہ ، بیرسٹر عادل ، عرفات خان اور نصرت علی بھی موجود تھے۔
اسلام آباد:
قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو مرکزی فنانس سیکریٹری حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر سابق سینٹر حافظ حمداللہ صاحب بھی موجود تھے۔
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے زیرصدارت اجلاس
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔
شرکاءاجلاس کااپوزیشن اورحکومت کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور وخوض
جمعہ کے دن عصر کے بعد 80 مرتبہ درود شریف
حضرت ابو ہریرہؓ کی ایک حدیث میں نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 مرتبہ یہ درود شریف پڑھے تو اس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوں گے اور 80 سال کی عبادت کا ثواب اس کے لئے لکھا جائے گا۔
(القول البدیع : ۱۸۸)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّی وَعَلٰی آلِه وَسَلِّمْ تَسْلِیْماً
حضرت سہل بن عبداللہ کی روایت میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کے بعد یہ درود شریف 80 مرتبہ پڑھے گا اس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوں گے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّی وَعَلٰی آله وَسَلِّمْ
(القول البدیع : ۱۸۹)
فائدہ: اس دوسری حدیث میں اسی جگہ بیٹھ کر جس جگہ نماز پڑھی ہے قید نہیں ہے، اس حدیث کے اطلاق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر کسی وجہ سے متصلاً اُسی وقت اُسی جگہ نہ پڑھ سکے تو مغرب سے قبل جب بھی جہاں بھی موقعہ ملے 80 مرتبہ یہ درود شریف پڑھ لے گا تو اس فضیلت کا حامل اور حاصل کرنے والا ہو جائے گا۔
------------------------------------
جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی(۸۰) مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف (ثبوت و تحقیق)
سوال:
جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ جو درودشریف پڑھا جاتا ہے کیا یہ پڑھنا صحیح ہے؟ اس درودشریف کو عام دن میں چلتے پھرتے پڑھ سکتے ہے؟ اور کوئی درودشریف بتادیں جو چلتے پھرتے پڑھ سکوں۔
جواب:
جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد یہ درود شریف
’’ أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا ‘‘
اسی (۸۰ ) مرتبہ پڑھنا ثابت ہے، اس عمل کی فضیلت اور اس کے ثبوت کے دلائل آگے ذکر کیے جارہے ہیں، اس درود شریف کو عام دن میں بھی چلتے پھرتے بھی پڑھ سکتے ہیں، سب سے افضل درود شریف درود ابراہیمی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے، اس لیے آپ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے ،ہر وقت اس درود شریف کو پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ کسی مختصر درود شریف مثلاً ’’ اللهم صل علیٰ محمد و علیٰ آل محمد‘‘اور ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کو بھی اپنا معمول بنا سکتے ہیں۔
جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اسی (۸۰ ) مرتبہ پڑھے جانے والے درود شریف کی فضیلت اور ثبوت:
رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں صلاۃ وسلام پیش کرنا افضل ترین عبادت اور دربارِ خداوندی میں قرب کا بہترین ذریعہ ہے۔ صلاۃ وسلام کے مختلف طریقے و صیغے ہیں جن کا احادیثِ مبارکہ میں ذکر ملتا ہے، اس پر محدثین نے مستقل کتابیں لکھیں ہیں۔ درج ذیل درود شریف اکابر علماءِ کرام اور مشائِخ عظام کے معمول میں سے ہے، جسے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی رحمہ اللہ نے ’’فضائل درود شریف‘‘ میں نقل کیا ہے اور اکثر اسی کتاب کے حوالے سے اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔حدیث مبارک ہے:
’’من صلّٰی صلاةَ العصر من یوم الجمعة فقال قبل أن یقوم من مکانه : أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عامًا، وکتبت له عبادة ثمانین سنةً.‘‘ (القول البدیع، ص:۳۹۹، ط:دارالیسر)
’’جو شخص جمعہ کے دن عصر کے بعد اپنی جگہ سے کھڑا ہونے سے پہلے یہ درود شریف اَسّی(۸۰)مرتبہ پڑھے:
’’أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیماً‘‘.
اس کے اَسی(۸۰)سال کے گناہ معاف کردیےجاتے ہیں اور اَسی (۸۰)سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔‘‘
ذیل میں اس حدیث کی علمی و فنی تحقیق پیش کی جاتی ہے۔ ہماری زیرِ بحث حدیث میں جمعہ کے دن عصر کے بعد خاص درود شریف پڑھنے پر۸۰؍ سا ل کے گناہ کی معافی اور۸۰؍ سال کی عبادت کی بشارت ہے۔ذخیرہ احادیث میں اس قسم کی دو موقوف روایات ملتی ہیں:
پہلی روایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہے جوابھی ذکر کی گئی۔ دوسری روایت حضرت سہل بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں:
’’وعن سهل بن عبداللّٰه ؓ قال:من قال في یوم الجمعة بعد العصر: ’’أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي و علی أٰله وسلم‘‘ ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عاماً.‘‘
ان دو روایات میں تین فرق ہیں:
۱:۔۔۔۔۔ پہلی روایت میںـ’’قبل أن یقوم من مکانہٖ‘‘ کے الفاظ ہیں، جب کہ دوسری اس سے خالی ہے۔
۲:۔۔۔۔۔ اسی طرح پہلی میں ’’وسلم تسلیما‘‘ ہے، جب کہ دوسری روایت میں ’’تسلیما‘‘ کا لفظ نہیں ہے۔
۳:۔۔۔۔۔ پہلی میں ’’کتبت لہٗ عبادۃُ ثمانین سنۃً‘‘کے الفاظ بھی ہیں، جب کہ دوسری میں صرف
’’غفرت لہٗ ذنوبُ ثمانین عامًا‘‘ کے الفاظ آئے ہیں۔
بہر حال ہر دو حدیث کا مضمون دوسرے کی تائید کرتا ہے۔
فتوی نمبر : 144003200476
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کو سن رہا تھا۔ وہ فرما رہے تھے کہ اگر اسلام آباد آپ سے ٹھیک نہیں ہوتا تو ہمیں دے دیں، ہم تھر کی طرح اسلام آباد کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب بھی فرماتے ہیں کہ جس تیزی سے تھر کو ترقی کرتے دیکھا گیا، دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔
تھر کو چھوڑیں، یہ ویڈیو پہلے سے ترقی یافتہ قرار دیے جانے والے سندھ کے شہر دادو کی ہے، جہاں ایک عورت کو سرکاری اسپتال میں علاج تو نہ مل سکا، مگر افسوس کہ لاش گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس بھی میسر نہ ہو سکی۔
یہ صورتحال سندھ کے حکمرانوں سے ایک سنجیدہ سوال ضرور کرتی ہے کہ آخر عوام کو بنیادی صحت اور انسانی سہولیات کب میسر آئیں گی؟
سندھ کے مظلوم عوام کے حقوق اور بنیادی سہولیات کے لیے جو سیاسی جماعت عملی میدان میں آواز اٹھانے اور جدوجہد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، وہ جمعیت علماء اسلام ہے۔
ان شاء اللہ، جمعیت علماء اسلام سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
19، 20 اور 21 مارچ 2027 کو سکھر میں ہونے والا عظیم الشان اجتماع بھی اسی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہوگا۔
ان شاء اللہ العزیز!
سندھ کے عوام کی آواز مزید توانا ہوگی۔
قاضی مطیع اللہ صاحب کا بھی درد دل سنیں
پہلے فرماتے تھے ھمارے عقیدہ کا حسن یہ ہے آج درد دل کے ساتھ فرما رہے ہیں کہ میرے عقیدہ کا حسن یہ ہے
ایک بندہ نے احتساب ناصبیت جیسی غلاظت لکھ کر علمائے دیوبند کے عقائد و ایمان کو مشکوک بناکر رکھ دیا ہے
افسوس کا مقام ہے🥹🥹🥹🥹
سورۃ یس پڑھنے کے بعد ہر شخص مستجاب الدعوات بن ہوجاتا ہے۔ اسے مخلوق سے شکایت کا موقع ختم ہوجاتا ہے۔ رات کو دعا مانگے گا صبح ملے گا، صبح کو دعا مانگے گا ظہر تک ہوجائے گا۔
شیخ التفسیر حضرت مفتی زرولی خان صاحب رحمہ اللّٰہ
میں نے حافظ حمداللہ صاحب کی سیاسی فہم و فراست اور ٹاک شوز میں مدلل گفتگو سے متاثر ہوکر اپنے بیٹے کا نام حمداللہ رکھا ہے
آج حافظ حمداللہ صاحب کی تلاوت سنی بہترین قرات حق ادا کردیا ہے اللہ بڑا خوش ہوا
بہت خوبصورت آواز ہیں آپ بھی سنیں اور شیئر کریں
اس کو کہتے ہیں لیڈر جس نے یو این میں نیازی کے سسرالیوں سمیت مودیوں کو بھی رگڑ دیا اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلی اٹھا کر انڈیا کو للکارا یو این میں بھارتی سفارت کار کے پسینے چھوٹ گیے
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰💪