#تنخواہوں_میں_انصاف#Budget2025
1. تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرکے نئے اسکیلز جاری کیے جائیں۔
2. پنشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کی پرانی پالیسی بحال کی جائے۔
3. گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادا کی جائے۔
4. مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں مناسب اضافہ کیا جائے۔
عوام کے نمائندے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے
ان کو اپنی تنخواہیں کم نظر اتی ہیں غریب عوام بے شک بھوک کی مرے
سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کرو
برائے مہربانی اج اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ضرور ضرور ٹویٹ کریں
#تنخواہوں_میں_انصاف
#تنخواہوں_میں_انصاف
الحمدللہ آپ کا ہیش دو گھنٹے سے پینل پہ ہے آپ سب کی کوشش اور ہمت قابل تحسین ہے ہر ایک حصہ لینے والے دوست کا سپاس گزارم
زبیر احمد ہنجرا میڈیا ایڈوائزر آگیگا پنجاب
میری ملازمین کے علاؤہ تمام مکتبہ فکر سے اپیل ہے ہمارا ساتھ دیں ملازمین کا ساتھ دیں اساتذہ کا ساتھ دیں
ریٹائرڈ ملازمین کا ساتھ دیں
ہماری آواز بنیں بے حس حکومت کے خلاف ہماری آواز کو طاقتو ر بنایئں آپ سب کا شکریہ
جزاک اللہ
#تنخواہوں_میں_انصاف
جو بھی ملازم ہیں خواہ سروس میں ہیں یا ریٹائر ہو چکے ہیں اور کسی بھی سوشل میڈیا پہ ہیں
حکومت کی انصافی کے خلاف آواز اٹھائیں اور
یہ مطالبہ کریں کس طرح دوسرے پارلیمنٹرین کی تنخواہیں اور مراعات میں راتوں رات600فیصد اضافی کیا ہے ملازمین کو بھی وہی اضافی اور مراعات دیں
1 ریاست 1دستور
پنجاب کے سرکاری ملازمین سے واپس لی گئی مراعات: لیو انکیشمنٹ ختم, گریجویٹی نہ ہونے کے برابر,پینشن میں نصف کٹوتی,سابقہ پینشن اضافے ختم,فیملی پینشن ختم دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی ملازمت ختم, گروپ انشورنس اور بینولنٹ فنڈ کی رقم ضبط,نئے ملازمین کا سب کچھ ختم
تمام ملازمین سے التماس ہے ہم ہر شام اپنے مطالبات کے حق کے لئے رات 9بجے ٹرینڈ کیا کریں گے آپ سب اس وقت اپنی آواز اٹھائیں
اور حکومت کو ایک مؤثر پیغام دیں
آپ سب کا شکریہ
اللہ تعالئ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
#اساتذہ_کی_سفید_پوشی_بحال_کرو
کراچی کا افسوسناک ترین واقعہ
البدر ہائیر سیکنڈری اسکول میں پیش آنے والا واقعہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ ہمارے تعلیمی اداروں کی حرمت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
مدرسہ کی ایک قابل احترام، باحجاب، حافظۂ قرآن استانی کو صرف اس "جرم" کی پاداش میں زد و کوب کیا گیا کہ انہوں نے ایک طالبہ کو کلاس میں وقت کی پابندی نہ کرنے پر مختصر کھڑا کیا
طالبہ عیشال شاہد نے اگلے روز اپنی والدہ اور ماموں عبدالحفیظ (پولیس افسر، تعینات لیاری تھانے) کے ساتھ مل کر کلاس روم میں داخل ہو کر نہ صرف معزز استانی کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی بلکہ ان کا نقاب پھاڑ کر انہیں لہو لہان کر دیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک استانی کی توہین ہے بلکہ اس قوم کی ماؤں، بہنوں اور تعلیم کے شعبے پر ایک حملہ ہے۔
ہم وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
عبدالحفیظ کو ملازمت سے برطرف کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔
متاثرہ استانی کو مکمل تحفظ، انصاف اور علاج فراہم کیا جائے۔
وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز واقعے کا نوٹس لے کر اسکول انتظامیہ سے باز پرس کریں کہ ادارے میں سیکیورٹی اور حدود کا خیال کیوں نہ رکھا گیا۔
اساتذہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ اگر آج خاموشی اختیار کی گئی تو کل ہر استاد غیر محفوظ ہو گا
#موناسکندر