پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PN&MC) کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ دورے کے دوران نرسنگ اور مڈوائفری شعبے کی پیشہ ورانہ ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور صحت کے نظام میں نرسنگ افرادی قوت کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں جاری اصلاحات، اہم پیش رفت اور مستقبل کے اقدامات سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا گیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #NursingExcellence #MidwiferyLeadership #HealthcareReforms #HealthcarePakistan #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ایبٹ لیبارٹریز کے بین الاقوامی وفد کی ملاقات میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزارتِ صحت کی جانب سے میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کے اقدام کو سراہا، جس کے نتیجے میں رجسٹریشن کا طویل عمل اب چند دنوں میں مکمل ہو رہا ہے۔ وزیرِ صحت نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام، احتیاطی صحت کے فروغ، اور بچوں کو 13 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسین کی فراہمی پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ وفد نے پاکستان میں ویکسین کی مقامی پیداوار اور خام مال کی تیاری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareInnovation #HepatitisFreePakistan #VaccineDevelopment #Pakistan

قومی اسمبلی روٹا ڈے بریفنگ کے موقع پر وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزارتِ صحت اور متعلقہ تمام اداروں نے قومی اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات کے تفصیلی، جامع اور حقائق پر مبنی جوابات فراہم کر دیے ہیں۔ حکومتِ پاکستان بچوں کو روٹا وائرس سمیت دیگر قابلِ انسداد بیماریوں سے محفوظ بنانے، حفاظتی ٹیکہ کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ملک بھر میں صحت کی سہولیات کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #RotavirusAwareness #ChildHealth #ImmunizationProgram #PreventiveHealthcare #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے پاکستان ایس پال کپور اور امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکرز کی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان امریکا دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو سراہا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #PakistanUSRelations #HealthCooperation #HepatitisCElimination #HealthReforms #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
ہیپاٹائٹس C خاموش قاتل بن چکا ہے…
دنیا کے 6 کروڑ مریضوں میں سے 1 کروڑ 10 لاکھ صرف پاکستان میں ہیں۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا بڑا اقدام وزیراعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس C کے تحت 12 مفت اسکریننگ سینٹرز قائم۔
#MustafaKamal#HealthMinister#HepatitisC #DiseasePrevention #HealthForAll #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) کی جانب سے انٹیگریٹڈ بائیولوجیکل اینڈ بیہیویئرل سرویلنس (IBBS) سروے برائے HIV/AIDS کے حوالے سے ایک اہم بریفنگ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو دی گئی۔ بریفنگ میں CMU ٹیم، سیکریٹری CCM اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں HIV/AIDS کی موجودہ صورتحال، سروے کے اہم نتائج، متاثرہ آبادیوں میں آگاہی اور روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت نے HIV/AIDS کی روک تھام، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صحتِ عامہ کے تحفظ اور HIV/AIDS کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HIVAwareness #AIDSPprevention #HealthForAll #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے وہ کردیا جو 11 سال سے رکا ہوا تھا اب ہر کسی کو اسکریننگ کرانی چاہیے، اور 66 ہزار کا علاج بھی مفت کرائیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں " ہیپاٹائٹس سی" کی مفت اسکرینگ اور علاج کا آغاز ہوگیا ،پمز کی اوپی ڈی، کارڈیک سنٹر پمز،پولی کلینک نیرم اسپتال،فیڈرل جنرل اسپتال اور ترلائی،سہالہ روات،بارہ کہو اور سوہان کے دیہی مرکز صحت میں یہ سہولت موجود،اسکرینگ کیسے کرانی ہے ٹکا خان ثانی کی خصوصی دیکھ لیں...اپنی مفت اسکریننگ ضرور کرائیں. علاج بھی مفت ہوگا
#MustafaKamal #HealthMinister #HepatitisC #FreeScreening #PakistanHealthInitiative #HealthForAll #Pakistan
@WHO@UNISEF @GaviAlliance @GatesFoundation@KamalMQM@GovtOfPakistan
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج نہ صرف امتِ مسلمہ کی واحد امید بن کر ابھرے ہیں بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے ان کی انتھک محنت، بصیرت اور تدبر نے پاکستان کو وہ عالمی مقام دلایا ہے جو خود اقوامِ متحدہ بھی حاصل نہ کر سکی۔
مصطفیٰ کمال
#Pakistan#GenAsimMunir#Iran#USA
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج نہ صرف امتِ مسلمہ کی واحد امید بن کر ابھرے ہیں بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے ان کی انتھک محنت، بصیرت اور تدبر نے پاکستان کو وہ عالمی مقام دلایا ہے جو خود اقوامِ متحدہ بھی حاصل نہ کر سکی۔ مصطفیٰ کمال
#MustafaKamal#HealthMinister#FieldMarshal #GlobalPeace #DiplomaticExcellence #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan