کوئی عورت آتے ھی الگ گھر کا مطالبہ نہیں کرتی
اگر اسے الگ کمرہ دیا جائے جسے وہ سجائے سنوارے اور اس کمرے میں کوئی اس کی مرضی کے بغیر نہ آئے
گھر میں اسے Right of say دیا جائے
مشورہ کیا جائے رائے لی جائے تو کوئی عورت اکیلا نہیں رھنا چاھتی
مگر جب اس کو ھاؤس میڈ یا نوکرانی کے طور پر Behave کیا جاتا ھے ،بس آرڈر پاس کر دیا جیسے کک کو کیا جاتا ہے
بات سرگوشیوں میں ہو ,وہ آئے تو سارے خاموش ہوجائیں
تو پھر وہ اس گھر میں گھٹ گھٹ کر نہیں جی سکتی وہ اپنا شرعی حق چاھتی ھے جہاں وہ آپ کے والدین کا استقبال کرے
اگر آپ کے پاس بیوی کے لئے الگ کمرہ نہیں ھے،( سونے کے لئے نہیں ،وہ تو ھم ماشاء اللہ رات کو بھینس باھر باندھ کر بھی سونے کی جگہ نکال لیتے ھیں )
رھنے کے لئے الگ کمرہ
تو پھر بے شک شادی نہ کریں
#AdultSocial ✌️
افسوسناک امر ہے یہ صحافت کیلئے، کہ ملک کے تمام بڑے اخبارات نے آج یہ Paid Political Campaign/Advertisement گویا ایک خبر کے طور پر فرنٹ پیج پر چھاپی۔ اس Paid Political Campaign/Advertisement پر واضح طور پر لکھا ہونا چاہئیے تھا کہ یہ کیمپین ہے جیسا ٹی وی چینلز پر سیاسی اشتہارات میں لکھا آ رہا ہے۔ اگر سخت الفاظ سے گریز کرتے ہوئے اسے election rigging کا ایک ذریعہ نہیں تو election maneuvering کا ایک باعث ضرور کہا جا سکتا ہے جہاں الیکشن سے صرف 2 دن قبل اور الیکشن مہم کے آخری دن عوام کو کنفیوژ کرنے کا سبب پیدا ہوا۔
دو ہفتوں میں بڑھاپے سے جوانی میں قدم رکھیں!
ماہر غذایت کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے تحت تین باتوں پر عمل پیرا ہوکر بڑھاپے کے اثرات دور کرتے ہوئے جوانی کی طرف قدم بڑھایا جاسکتا ہے۔
یہ دعویٰ برطانوی شاہی خاندان کی ماہر غذائیت گیبریلا میور نے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بہترین اور صحت بخش غذا عمررسیدگی کی علامات کو دور کرنے میں کافی کارگر ہے۔ اچھی غذا سے محض 14 دنوں میں چہرے سے بڑھاپے کے آثار ختم ہوسکتے ہیں۔
گیبریلا میورنے تین ایسے نادر طریقے آشکار کیے ہیں جو آپ کی جواں جلد کی خواہش کو پورا کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انسان چاہے تو خود کو تبدیل کرسکتا ہے۔ بہت سے لوگ جو غیر صحت بخش کھانے کی عادات میں مبتلا ہیں اگر چاہیں تو اس عادت کو چھوڑنا مشکل نہیں۔
سگریٹ نوشی، الکحل، جنک فوڈ اور مضر صحت پانی ایسے عوامل ہیں جو بڑھاپے کی ابتدائی علامات کا باعث بنتے ہیں۔
گیبریلا کے مطابق آپ کی عمر کچھ بھی ہو یا صحت کی حالت کیسی بھی ہو اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے تین باتوں کو اپنانے سے عمر بڑھنے کے عمل میں کمی آسکتی ہے۔
متوازن غذا کھائیں
کسی شخص کی مجموعی صحت کو متوازن غذا کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے، تاہم کچھ غذائیں بڑھاپے کو روکنے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس جیسے وٹامن اے، سی اور ای پھلوں اور سبزیوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں جو کہ قبل از وقت بڑھاپے کے اصل محرک ہیں۔
اس کے ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ دراصل جلد کو نمی فراہم کر کے جلد کی لچک کو فروغ دیتے ہیں جس سے فائن لائنز اور جھریاں کم ہونے لگتی ہیں۔ اسی طرح سالمن جیسی چربی والی مچھلی جلد کی لچک مزید بڑھاتی ہے۔
میٹھی چیزیں کھانے سے گریز
چینی سے پرہیز نہ صرف مجموعی صحت کے لیے اچھا ہے، بلکہ عمر بڑھنے کی رفتار کو بھی کم کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شوگر ’’دائمی سوزش‘‘ کا باعث بنتی ہے، جس سے قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔
معتدل درجہ حرارت اچھی اینٹی ایجنگ تکنیک
گرم موسم یا گرم پانی دونوں ہی جلد پر جھریوں کا سبب بنتے ہیں تو کوشش کریں کہ سرد موسم میں کچھ وقت کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور شاور لینے کے لیے بہت زیادہ گرم پانی سے گریز کریں۔ معتدل درجہ حرارت انتہائی اچھی اینٹی ایجنگ تکنیک ہو سکتی ہے اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔
Ary
This is not a defeat for PTI. Its a defeat for democratic norms in Pakistan. Everyone must fight together to defend democracy and the constitution in Pakistan.