میرے اللہ مجھے کوئی شکوہ نہیں ہے یہ جو بار بار میری آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں ناں یہ تو بس وہ جذبات ہیں جو زبان سے بیان نہیں ہو سکتے یہ تو بس بے بسی کا اظہار ہوتا ہے یہ تو بس وہ تھکن ہے جسے دنیا نہیں سمجھ سکتی اور جسے تیرے علاوہ کوئی ختم نہیں کر سکتا
بے بسی یہ ہے کہ کہا جاۓ تمہیں اللہ کا واسطہ مجھے نہ چھوڑو
اور بے حسی یہ ہے کہ کہا جاۓ مجھے فرق نہیں پڑتا
اور بدبختی یہ ہے کہ اللہ کا واسطہ دینے کے باوجود تم چھوڑ دیے جاؤ........
ایک انسان جس سے آپ نے گھنٹوں باتیں کی ہوں، گُڈ مارننگ سے گڈنائٹ کا سفر کیا ہو، اپنے احساسات شیئر کئے ہوں، میسیجیز اور سارے وقت میں ہنسی، شرارت، روٹھنا منانا کیا ہو۔
اور پھر ایسے میں اچانک سے آپ کا ہاتھ چھوڑ جائے، سب رابطے ختم ہو جائیں تو کمر ٹوٹتی ہے، انسان کھڑا نہیں رہ پاتا اور ایسے وقت میں گرنے والا کبھی اٹھ تو جائے گا پر آگے چل نہیں پائے گا۔
اصل میں جب رابطہ ختم ہوتا ہے نا تو شۂ رگ کٹتی ہے۔!💔
"خودکشی، خودکشی نہیں ہوتی… یہ معاشرے کے زہریلے رویوں کا قتل ہوتی ہے!
کسی کے لفظ، لہجے، حسد اور طنز سب مل کر ایک زندہ انسان کو آہستہ آہستہ مار دیتے ہیں۔
کبھی کسی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا درد دیکھنے کی کوشش کی ہے؟ کبھی سوچا کہ آپ کے جملے کسی کے دل پر خنجر بن کر لگ سکتے ہیں؟
زندگی پہلے ہی مشکل ہے، آپ کے رویے اسے ناقابلِ برداشت نہ بنائیں
#MentalHealthMatters #StopBullying #BeKind #SuicideAwareness"