ڈی ایچ اے بہاول پور میں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی و کلچرل شومیں ونر ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب۔ تقریب میں بین الصوبائی کلچر کے فروغ کے حوالہ سے ثقافتی رقص پیش کیا گیا۔ریلی کے دوران کلچر، تہذیب و تمدن اور تاریخ کو اجاگر کیا جائے گا۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک، سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ، کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا عباس کی ڈی جی پی آفس میں انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی سے متعلق پریس کانفرنس
@DepttTourism@GovtofPunjabPK@DrMAbdullahTab1
سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے آج سائٹ سیینگ بس ٹرمینل سے یوم یکجہتئ کشمیر کے موقع پر نکلنے والی ریلی میں خصوصئ شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری نے پنجاب ٹوارزم اسکواڈ اور سائٹ سیینگ ٹیم کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔
@TDCPOfficial@TourismSquad @EhsanBhutta14 @CS_Punjab
سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے آج ہربنس پورہ میں موجود ٹی ڈی سی پی سائٹ کا دورہ کیا۔ غیر قانونی تجاوزات اور کوڑے سے محفوظ رکھنے کے لیے چار دیواری اور زمین ہمواری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری نے پندرہ دنوں میں کام مکمل کر کے وہاں پودے لگانے کی ہدایات جاری کی
@TDCPOfficial
سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے ٹی ڈی سی پی مینیجر اور سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندے کے ساتھ آج جلو پارک میں ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کا دورہ کیا۔ نو سال مقدمے کے بعد اس جگہ کو حاصل کر کے یہاں کام شروع کیا گیا ہے۔
@CS_Punjab @EhsanBhutta14 @TDCPOfficial
سیکرٹری نے ٹیم کو ریسٹورنٹ اور پلے ایریا کو دو ماہ میں مکمل کر کے کھولنے کی ہدایات جاری کی۔ جبکہ باقی کمرے، شیلے اور سوئمنگ پول جون تک مکمل کیا جائے گا۔
کراچی سے سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر میوزیم اور دیگر افسران نے وفد کا استقبال کیا۔ افسران نے مہمان نوازی پر محکمہ سیاحت حکومت پنجاب اور لاہور میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
@CS_Punjab @EhsanBhutta14 @LahoreMuseum
سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے گزشتہ روز لاہور میں موجود مختلف آثار قدیمہ کی سائٹس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی اور دیگر ٹیم کے ہمراہ علی مردان خان کے مقبرے کا دورہ کر کے تحفظ و بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔
@EhsanBhutta14 @CS_Punjab @DGAPunjab
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں تمام صوبوں سے آئے سینیر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے لاہور کا دورہ سائٹ سیینگ ڈبل ڈیکر بس پر کیا۔ شہر لاہور کی ثقافت اور ہیریٹیج دیکھ کر خوش ہوئے۔ انہوں نے مہمان نوازی کے لیے حکومت پنجاب اور محکمہ سیاحت کا شکریہ ادا کیا
@EhsanBhutta14 @CS_Punjab
سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے آج ٹی ڈی سی پی کا دورہ کیا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی عباس نے ان کا استقبال کیا اور مختلف منصوبوں اور اٹھارویں بین الاقوامی جیپ ریلی کے بارے بریفنگ دی۔
@EhsanBhutta14 @CS_Punjab@TDCPOfficial
سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے آج ٹی ڈی سی پی، آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ، لاہور میوزیم اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کے جاری اور آنے والے منصوبوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ لی۔ اس موقع پر چاروں ونگز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
@EhsanBhutta12@CS_Punjab@TDCPOfficial @DGAPunjab
سیکرٹریٹ دربار ہال لاہور میں گزشتہ روز مختلف صوبوں سے ستر لوگوں کا وفد چیف سیکرٹری سے ملنے کے لیے پیش ہوا۔ سیکرٹری سیاحت نے انہیں پنجاب میں سیاحتی مقامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کے ممبران نے حکومت پنجاب کی مہمان نوازی اور عوامی منصوبوں کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا
@CS_Punjab
نئے سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے چارج سنبھال لیا۔ محکمے کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ جبکہ سابقہ سیکرٹری سیاحت شہزاد سعید سے بھی ملاقات کر کے انہیں الوداع کیا۔ احسان بھٹہ محکمہ سیاحت پنجاب میں پہلے بھی بطور سیکریٹری فرائض انجام دے چکے ہیں
@EhsanBhutta12@CS_Punjab