اعظم خان شیرانی(عمر 35 سال) مرتضیٰ خان شیرانی کے بیٹے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی خواجہ خان شیرانی کے بھتیجے ہیں۔ وہ 2012 میں لیویز فورس میں بھرتی ہوئے اور پچھلے کئی سالوں سے ایمانداری اور بہادری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔1/5
لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خوشگوار زندگی مصائب , امراض اور فقر سے نجات کا نام ہے۔
جبکہ خوشگوار زندگی _______ مطمئن دل , اللہ کی تقدیر پر رضا, فراخی میں شکر اور تنگی میں صبر کا نام ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اور سچ بولنے کو لازم کر لو اس لیے کہ سچ بھلائی اور نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے، آدمی سچ بولتا ہے اور سچ بولنے ہی میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک سچا لکھ دیا جاتا ہے ۔
(سنن ابی داؤد، ۴۹۸۹)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ میرے دل پر غبار سا چھا جاتا ہے تو میں ( اس کیفیت کے ازالے کے لیے ) ایک دن میں سو بار اللہ سے استغفار کرتا ہوں ۔‘‘
(صحیح مسلم : 6858)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
” دو کلمے جو زبان پر ہلکے ہیں ترازو میں بہت بھاری اور رحمان کو عزیز ہیں
سبحان الله العظيم ، سبحان الله وبحمده ۔“
(صحیح البخاری : 6406)
اے ایمان والو! یہودیوں اور نصرانیوں کو یار و مددگار نہ بناؤ۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یار و مددگار ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
﴿سورۃ المائدۃ ، ۵۱﴾
قالَ ﷺ:
تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے تو لازم ہے کہ:
1) اپنے ہاتھ سے اسے بدل دے،
2) اگر اتنی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے اسے بدل دے،
3) اگر اس کی طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے (اسے برا جانے)، اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے.
مسلم 177
(ترمذی 2172؛ ابوداؤد 4340؛ نسائی 5011؛ ماجہ 1275)
@NabiSAWKiBaaten رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”دنیا کی مثال آخرت کے سامنے ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں ڈبوئے اور پھر دیکھے کہ اس کی انگلی سمندر کا کتنا پانی اپنے ساتھ لائی ہے“
(جامع ترمذی: 2323)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
میت کے پیچھے تین چیزیں جاتی ہیں
دو تو لوٹ آتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ رہ جاتی ہے
اس کے گھر کے لوگ اور اس کی دولت لوٹ آتے ہیں
اور اس کا عمل اس کے ساتھ جاتا ہے۔
(صحیح بخاری، ٦٥١٤)
حضرت عباسؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی :
مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں اللہ سے مانگتا رہوں
آپ ﷺنے فرمایا:
اے عباس! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا! دنیا و آخرت میں عافیت طلب کرو۔
(ترمذی،۳۵۱۴)
جو شخص اپنا غصہ ضبط کر لے جبکہ وہ اسے نافذ کرنے (نکالنے) پر قادر ہو، تو الله عزوجل اسے قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے بلائے گا، حتیٰ کہ الله اسے اختیار دے گا کہ جنت کی حورِ عِین میں سے جسے چاہے منتخب کر لے
(مشکوٰۃ 5088)
اس شخص سے بڑا گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان ( من گھڑت دیوتاؤں ) کو پکارے جو قیامت کے دن تک اس کی پکار کا جواب نہیں دے سکتے ، اور جن کو ان کی پکار کی خبر تک نہیں ہے ۔
(سورۃ آلا حقاف : 5)
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، ان کے لیے دنیوی زندگی بڑی دلکش بنادی گئی ہے، اور وہ اہل ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں، حالانکہ جنہوں نے تقوی اختیار کیا ہے وہ قیامت کے دن ان سے کہیں بلند ہوں گے، اور اللہ جس کو چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے
(سورۃ البقرہ، ٢١٢)