Team Sareaam is a community working for the betterment of the people of Pakistan. Aiming to spread love and peace across the country.
Pakistan Zindabad ❤❤❤
ٹیم سرِعام ڈی جی خان کے زیر اہتمام 12 ربیع الاوّل 19 اکتوبر بروز منگل بمقام گورنمنٹ کالج آف کامرس ڈی جی خان کے سبزہ زار میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی پروقار تقریب ہوگی جس میں بانی ٹیم سرِعام "سید اقرار الحسن" خصوصی طور پر شریک ہونگے انشاء اللّٰہ
@iqrarulhassan
ٹیم سرِعام کے زیر اہتمام "محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے" کے عنوان سے 12 ربیع الاوّل کو ڈی جی خان میں منعقدہ عظیم الُشّان تقریب کے انتظامات کا حتمی جائزہ، گورنمنٹ کالج آف کامرس کے سبزہ زار میں ہونیوالی اس تقریب میں بانی ٹیم سرِعام سید اقرار الحسن خصوصی طور پر شریک ہونگے انشاء اللّٰہ
میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی۔ خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دی
https://t.co/HnNmtdhYTU
میں سمجھنے سے قاصر ہوں قاسم علی شاہ صاحب کی تصاویر میں کیا چیز قابلِ اعتراض ہے؟ آپ ان کے نظریات کے کچھ حصوں، ان کی گفتگو کے مختلف پہلوؤں سے اختلاف کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی کو ذاتی رہنے کا حق بھی دیجئے۔
#QasimAliShah
اقرارالحسن کو گرفتار کرو کیوں کہ اس انسان کی بدولت ہر سال ہزاروں خون کی بوتلیں عطیہ کی جاتی ہیں ، لاکھوں پودے لگا کر ملک کو سرسبز بنایا جاتا ہے، بہت سے غریبوں کے گھر راشن دیا جاتا رہا ، کرونا میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی گئی۔
@iqrarulhassan#پاکستان_زندہ_باد
ملک نہ جرائم سے بدنام ہوتے ہیں اور نہ ہی جرائم کی رپورٹنگ سے۔ ملک اور قومیں جرائم کی پردہ پوشی، مجرموں کی پشت پناہی اور مظلوموں کی تضحیک سے بدنام ہوتے ہیں۔ جُرم سرزد ہونے کے بعد قانون کے حرکت میں آنے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے سے ملکوں اور قوموں کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے۔
ٹیم سرِعام نے ایک اور خاتون کو جنونی شوہر کی قید سے نجات دلادی۔۔
شوہر اور اس کے گھر والے معصوم لڑکی پر تشدد کرتے، اور تالوں سے باندھ کر رکھتے ۔
دیکھیے کس طرح ٹیم سرِعام نے لڑکی کو بازیاب کروایا جمعہ شام 7:03PM پر
#TeamSareAam@iqrarulhassan
وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار، آئی جی انعام غنی اور سی سی پی او محمود ڈوگر کوخراجِ تحسین جنہوں نے مینارِ پاکستان واقعہ میں غفلت پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرکے پیغام دیا کہ عورت کوئی بھی ہو، اس حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ ایسے بڑھتی ہے ملک کی عزت 💚
#پاکستان_زندہ_باد#نیا_پاکستان
آپکی نگاہ میں وہ سستی شہرت کی بھوکی ایک بدقماش ٹک ٹاکر ہی کیوں نہ ہو...وہ تھی تو کسی کی بہن بیٹی،،بڑھتی معاشرتی درندگی سے اُسکی ناموس پر آنیوالے حرف کیخلاف آواز بلند کرنا سید اقرار الحسن کا #گُناہ ہے تو سُنئیے @iqrarulhassan بڑا ہی ڈھیٹ انسان ہے وہ ایسے گُناہ بار بار کرتا رہے گا
چنگ چی پر لپک کر لڑکی کو چومنے والا یہ لڑکا صومالیہ کا ہے؟ یہ لڑکی بھی ٹِک ٹاکر تھی؟ ان درندوں سے یہ بد تہذیبی بھی اس نے خود پلان کر کے کروائی تھی؟ یہ بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے؟
آواز اٹھائیں، معاشرے کے ان بے غیرتوں کو بدلیں، تب پاکستان نیک نام ہو گا
#پاکستان_زندہ_باد
اسی مٹی پر جئیں گے، اس مٹی کے بدخواہوں کے خلاف لڑیں گے، اسی مٹی کی خاطر مریں گے، اسی مٹی میں دفن ہوں گے اور انشاءاللہ ایک دن اسی مٹی میں احترامِ انسانیت کے پھول مہکیں گے۔
۔
میرا دُکھ یہ ہے میں اپنے ساتھیوں جیسا نہیں
میں بہادر ہوں مگر ہارے ہوئے لشکر میں ہوں
۔
#پاکستان_زندہ_باد
خواتین کی عزت کرنا ہمارے ایمان کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ٹیم سرعام بہاولنگر ،لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 😐
@iqrarulhassan@yasirmsheikh@Pak_f1@Asimp111
مینارِِ پاکستان پر بھیڑیوں کا شکار عائشہ کے پاس رات کے اس پہر اسے صرف یہ احساس دلانے پہنچا ہوں کہ اُس نے جنسی حیوانوں کو خلاف ایف آئی آر کروا کر جس بہادری کا ثبوت دیا ہے اس پر اُسے سلام ہے۔۔۔ مجھے اس جملے پر معاف کیجئے گا لیکن خوش قسمت ہیں وہ جنہیں اس ملک میں خدا نے بیٹی نہیں دی
لاہور میں اب سے کچھ دیر پہلے مجھ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں اللہ نے مجھے اور دوستوں کو محفوظ رکھا ہے۔۔۔ حملہ آوروں کا مقصد مجھے مارنا تھا یا صرف ڈرانا۔۔۔ جو بھی ہے، ہم زندگی یوں ہی ہتھیلی پر لئے سچ بے نقاب کرتے رہیں گے۔۔۔ انشاء اللہ پاکستان زندہ باد
اقلال بھائی۔۔ وڈی مہربانی !!
گندے پانی سے سندھ کے اس پیارےبچے کے مرغے کی موت پر اس کی پُرسوز تقریر کی ویڈیو کے بعد اندازہ ہوا کہ اگر موقع ملے تو یہ بچہ دنیا پر چھاسکتا ہے۔ ہم نے اسے مرغے، کھلونے اور صاف پانی تحفتاََ بھیجنے کے ساتھ اس کی تعلیم کا ذمہ بھی لیا ہے
#TSAMirPurKhas