دو مسلم ممالک کی انٹیلی جینس نے ایران کو پہلے ہی بتا دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف نیوکلئیر ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری مکمل ہے اس سلسلے میں امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا دعویٰ بھی درست ہے انہوں نے بھی بار بار ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، مشاہد حسین کا دعویٰ
فیصل وواڈا کو تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کی کردار کشی کیلئے پرائم ٹائم میں ٹی وی پروگرامز پر بٹھایا گیا ۔۔۔ المیہ یہ نہیں المیے پر المیہ یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کردار کشی اور دھمکیوں کے باوجود چپ ہیں ۔۔۔
گڈاپ میں مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد خواتین کو بلایا گیا، موبائل اور سامان لے کر بابر فرار ہوگیا۔ اطلاعات ہیں کہ وہ بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کا بھائی ہے۔
وجیہ ثانی، آواز آ رہی ہے؟ 👇
@wajih_sani
جو لوگ IBA کراچی، IBA کراچی کر رہے ہیں، آئی بی اے کراچی نے ایک بار میڈیکل داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا تھا۔ مشرف دورِ حکومت میں پرچہ دو مرتبہ لیک ہوا، جس کے باعث طلبہ کو یہ امتحان تین مرتبہ دینا پڑا۔ اس واقعے کے بعد سے آئی بی اے کراچی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔
https://t.co/gtD0FJ3gRb
PMDC has increased medical seats in every province except Sindh. This is where our protest should be focused. Instead, some clowns are protesting because students from Tharparkar outperformed others. That is not fighting for rights, it is simply inciting racism.
محمد بن قاسم کی سندھ مہم کو غصب کہنے سے پہلے سندھی قوم پرست دانشور نور الہدی شاہ اور فیصل وڑائچ تاریخ پڑھ لیجیے
فیصل وڑائچ اور نور الہدیٰ شاہ نے اس گفتگو میں محمد بن قاسم کی سندھ مہم کو مسلمان عورت کی فریاد اور ان کی بازیابی کی کوشش نہیں بلکہ محض لالچ اور غصب قرار دینے کی کوشش کی۔ اس مؤقف پر اختلاف کا حق ہر شخص کو ہے، لیکن تاریخ میں اختلاف تاریخی ماخذ کے ساتھ کیا جاتا ہے، تاریخی ماخذ کو نظرانداز کرکے نہیں۔
سب سے پہلے ایک بنیادی سوال:
کیا کسی قدیم تاریخی ماخذ میں مسلمان عورتوں کی گرفتاری، ان کی فریاد اور حجاج بن یوسف کی طرف سے ان کی رہائی کی کوشش کا ذکر موجود ہے؟
جواب ہے: ہاں، موجود ہے۔
اور یہ کسی یوٹیوبر، کسی قوم پرست سندھی مقرر یا صدیوں بعد لکھی گئی عوامی داستان کا حوالہ نہیں۔
یہ روایت احمد بن یحییٰ بن جابر البلاذری کی معروف تاریخی کتاب ’’فتوح البلدان‘‘ میں موجود ہے۔
بلاذری لکھتے ہیں کہ حجاج بن یوسف کے زمانے میں جزیرۂ یاقوت کے بادشاہ نے اپنے ملک میں پیدا ہونے والی مسلمان عورتوں کو حجاج کی طرف بھیجا۔ یہ وہ عورتیں تھیں جن کے والد عرب تاجر تھے اور اس ملک میں وفات پا گئے تھے۔ راستے میں دیبل کے قریب مید لوگوں نے اس کشتی پر حملہ کیا اور کشتی کو اس کے تمام سامان اور عورتوں بچوں سمیت قبضے میں لے لیا۔
پھر بلاذری وہ جملہ نقل کرتے ہیں جسے آج کے بعض دانشور اپنی موجودہ قوم پرستانہ تعبیر کے لیے نظرانداز کرنا چاہتے ہیں:
«وكان من بينهن امرأة من بني يربوع فنادت يا حجاج»
یعنی:
’’ان عورتوں میں بنی یربوع کی ایک عورت تھی، اس نے پکارا: یا حجاج!‘‘
اور بلاذری اس کے فوراً بعد لکھتے ہیں:
«وبلغ الحجاج ذلك فقال يا لبيك»
یعنی:
’’حجاج کو یہ بات پہنچی تو اس نے کہا: یا لبیک!‘‘
پھر بلاذری کے بیان کے مطابق حجاج نے سندھ کے بادشاہ داہر کو پیغام بھیجا کہ ان عورتوں کو رہا کیا جائے۔ داہر کی طرف سے جواب آیا:
«إنما أخذهن لصوص لا أقدر عليهم»
یعنی:
’’انہیں تو چوروں نے پکڑا ہے، میں ان پر قادر نہیں ہوں۔‘‘
حجاج نے صرف زبانی افسوس نہیں کیا۔ بلاذری کے مطابق اس نے پہلے عبیداللہ بن نبہان کو دیبل کی طرف بھیجا۔ وہ مارے گئے۔ پھر بدیل بن طہفہ البجلی کو بھیجا گیا، وہ بھی جنگ میں مارے گئے۔
اس کے بعد حجاج نے محمد بن قاسم کو سندھ کی مہم سونپی۔
یہاں ایک نہایت اہم تاریخی نکتہ ہے:
اگر مسلمان عورتوں کی گرفتاری اور ان کی فریاد کا واقعہ محض بعد کے زمانے کی گھڑی ہوئی کہانی ہوتا، تو بلاذری کی روایت میں اس واقعے کے بعد ہونے والی دو ابتدائی فوجی کارروائیوں اور پھر محمد بن قاسم کی تقرری کا یہ مسلسل سلسلہ کہاں سے آیا؟
یہ تاریخی روایت ہے۔ اسے یہ کہہ کر ختم نہیں کرسکتے کہ قدیم ماخذ میں مسلمان عورت کی فریاد کا کوئی ذکر نہیں۔
کیونکہ وہ ذکر موجود ہے۔
اور وہ بھی بلاذری کے ہاں۔
مزید اہم بات یہ ہے کہ بلاذری یہیں نہیں رکتے۔ وہ محمد بن قاسم کی مہم کی تیاری کی تفصیلات بھی بیان کرتے ہیں۔ حجاج نے محمد بن قاسم کو شام کے چھ ہزار فوجیوں سمیت مزید افراد دیے اور اسے ضرورت کا سامان مہیا کیا۔ یہاں تک کہ دھاگے اور سوئیاں تک سامان میں شامل کیے گئے۔ محاصرے کے لیے جنگی آلات بھی فراہم کیے گئے۔ عربی متن میں یہ تفصیل بھی موجود ہے کہ حجاج نے محمد بن قاسم کو سندھ کی مہم کے لیے تیار کیا اور دیبل کی طرف روانہ کیا۔
تو پھر سوال یہ نہیں کہ:
’’کیا آج ہمیں محمد بن قاسم کی سندھ مہم پسند ہے یا ناپسند؟‘‘
سوال یہ ہے:
نویں صدی کے ایک قدیم مورخ نے اس مہم کے آغاز کے واقعات کیا بیان کیے ہیں؟
اور اس سوال کا جواب ہمارے سامنے ہے۔
اگر آپ اسے غصب کہتے ہیں تو اپنے مؤقف کی بنیاد بتائیے۔
کیا آپ کے پاس کوئی قدیم ماخذ ہے جو بلاذری کی مذکورہ روایت کی تردید کرتا ہو؟
کیا کوئی قدیم ماخذ کہتا ہے کہ وہ عورتیں گرفتار نہیں ہوئی تھیں؟
کیا کوئی قدیم ماخذ کہتا ہے کہ حجاج کو ان کی فریاد نہیں پہنچی؟
کیا کوئی قدیم ماخذ کہتا ہے کہ حجاج نے داہر سے ان کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا؟
یا کوئی قدیم ماخذ یہ ثابت کرتا ہے کہ محمد بن قاسم کی سندھ مہم کا آغاز ان واقعات سے بالکل غیر متعلق تھا؟
اگر ہے تو پیش کیجیے۔
یہاں ایک اور تاریخی نکتہ خاص طور پر قابلِ غور ہے، جسے اس بحث میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
بلاذری اموی دور کے مورخ نہیں تھے۔ وہ اس واقعے کے کئی نسلوں بعد عباسی دور میں تاریخ لکھ رہے تھے۔ ان کی اپنی زندگی عباسی خلفاء کے دربار سے گہری وابستگی میں گزری۔ وہ خلیفہ المتوکل کے مقربین میں شمار ہوتے تھے، پھر المستعین سے بھی قریبی تعلق رہا اور اس کے بعد خلیفہ المعتز نے انہیں اپنے کم سن بیٹے عبداللہ کی تربیت پر مامور کیا۔ خود فتوح البلدان کے مقدمے میں ان تعلقات کی تفصیل موجود ہے۔
جاری ہے نیچے منسلک پوسٹ میں
1/2
میئر کراچی عبدالستار افغانی کے آخری دور تک چیزیں کافی بہتر تھیں، نالوں میں برساتی پانی ہی بہتا تھا،سیورج نہیں۔ پارک چائنا کٹنگ میں نہیں کٹے تھے، فٹ پاتھ نہیں بکے تھے۔ پھر آیا ایم کیوایم کا دور ، ڈاکٹر فاروق ستار سے وسیم اختر تک تقریبا 30 سال،بربادی کی داستان ہیں
تابان ظفر
ایک تو تم نسل پرست نمک حرام پیدائشی جھوٹےہو پھربداخلاق بات کرتے گالم گلوچ شروع کردیتے ہو
اب یہ ایک مہاجر کہہ رہا ہےUPسےآنےوالوں کےسارےکلیم جھوٹےتھے۔ پاکستان میں لسانی نفرت اور کرپشن کی شروعات ہی مہاجروں کےسندھ میں قبضوں سےہوئی۔
ان صاحب نےتوتم جیسےپناہگیروں کو گندہ خون قرار دےدیا