سوشل میڈیا پر “ The Team Altaf Hussain “ اکاؤنٹ چلانے والے تمام کامریڈز کو زبردست خراج تحسین اور ڈھیروں دعائیں۔
آپ تمام کامریڈز اس سلسلے کو آگے بڑھا کر پیغام حق پرستی کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
@TheTeamALTAF
On behalf of Real MQM, @OfficialMqm I extend my heartfelt congratulations to @ImranKhanPTI and all the elected candidates of PTI as well as to the steadfast officials, hardworking workers, and supporters. The victory of PTI in the February 8, 2024 election with a significant majority is a momentous occasion, and I share my joy with mothers, sisters, and comrades.
I urge all democratic people of Pakistan to embrace the public mandate given to @PTIofficial wholeheartedly. I also call upon the leaders of political & religious parties, civil, and military institutions to openly acknowledge the public mandate and the victory of PTI, and to contribute positively to the successful establishment and implementation of democracy in the country.
Furthermore, I appeal to all civil and military institutions, as well as political and religious parties, to recognise the constitutional and legal right of PTI to form a government in the Centre and provinces where PTI has gained a majority. This acknowledgment is crucial for the survival, security, and prosperity of our country.
#Election2024 #ElectionResults
#ElectionResults2024
حیدرآباد زون کے وفاپرست کارکن عرفان شاہ کے انتقال پربانی وقائد الطاف حسین کااظہارتعزیت*
*دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
#TheTeamAltaf
ملک بھر میں ایم کیوایم کے حمایت یافتہ وفاپرست اُمیدوار اور کارکنان ،ہمدرد مائیں، بہنیں، نوجوان اور بزرگ انتخابات میں بدترین دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف کے پرامن احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔
#TheTeamAltaf#AltafHussain
میں اپنی اوراصل ایم کیوایم (Real MQM) کےتمام ذمہ داروں،کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان @ImranKhanPTI اور PTI کے تمام منتخب امیدواروں، ثابت قدم اور وفاپرست ذمہ داروں، محنتی کارکنوں، ماؤں بہنوں اور ہمدردوں کو 8 فروری 2024ء کےالیکشن میں PTI کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکباد پیش کرتاہوں۔
میں پاکستان کے تمام جمہوریت پسند عوام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ @PTIofficial کو دیئےگئے عوامی مینڈیٹ کوکھلےدل سے تسلیم کریں۔
میں ساتھ ساتھ ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اورتمام سول وعسکری اداروں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ بھی PTI کے عوامی مینڈیٹ اورفتح کوکھلےدل سے تسلیم کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے باقاعدہ آغاز ونفاذ کے عمل کوکامیاب بنانےمیں اپنااپنامثبت کردار اداکریں۔ میں ملک کے سول وعسکری اداروں اورملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مزید اپیل کرتاہوں کہ ملک میں اب وفاق اورصوبوں میں جہاں جہاں PTI کو اکثریت حاصل ہوئی ہے وہاں وہاں PTI کے حکومت بنانے کےآئینی اورقانونی حق کوتسلیم کریں، اسی میں ملک کی بقا وسلامتی اورجمہوریت کی بقاہوگی
@OfficialMqm
#Election2024 #ElectionResults #ElectionResults2024
سابق ایم این اے نثار پنہور اور انکے بیٹے محسن پنہور ہم سب کی آواز کے منتظر ہے انکی کی بازیابی کے لئے آواز اُٹھائیں 🙏 36 دن سے اغوا ہیں، انکا قصور صرف الیکشن میں حصہ لینا تھا ..
8،فروری2024ءکومنعقد کئے جانےوالےملک گیر عام انتخابات کے نتائج کےاعلان میں جتنی تاخیرکی گئی ہےاس طرح کی تاخیر ماضی میں ہونےوالےتمام ملک گیر انتخابات کے نتائج کےاعلان میں دیکھنے میں نہیں آئی ۔
اب جبکہ پورےپاکستان کےعوام ،ملکی اور بین الاقوامی میڈیا سمیت تمام ممالک نے بھی 8، فروری 2024ء کےالیکشنز کے نتائج کےاعلان میں تاخیر کودھاندلی کا سب سےاہم نکتہ قراردیدیاہےاوران انتخابات کےآزادانہ اور منصفانہ ہونے پرسوال اٹھایاہے ۔
مسلم لیگ (ن) کےسربراہ میاں محمد نواز شریف جنہوں نےتمام نتائج کے اعلان سےپہلے ہی اپنی وکٹری اسپیچ بھی کرڈالی تھی ۔
لیکن میاں نوازشریف صاحب جنہوں نےنیچے دی گئی وڈیو میں خود بھی نتائج کے اعلان میں تاخیر کوووٹ چوری ہونے اورنتائج میں ردوبدل سےتعبیر کیاہےتو کیاوہ اب اپنے بیان کردہ اس اصول کے مطابق موجودہ الیکشنز میں بدترین دھاندلی کو تسلیم کرتے ہوئےالیکشن کے نتائج کوکالعدم قراردینے کاجرات مندانہ مطالبہ کریں گے؟
وڈیو ملاحظہ کیجئے👇
جبریت،فرعونیت ،شدؔادیت،نمرودیت، ہامانیت،آمریت اوریزیدیت کی طرزپرقائم حکومتوں کےدور میں وہاں رہنےوالے غریبوں، مظلوموں اورمحکوموں کو”انصاف “وہاں پر قائم کردہ عدالتوں سےکبھی نہیں ملتا،تو پھر؟
جواب کےلئےسوچئے،غورو فکرکیجئے اور تاریخ کا مطالعہ کیجئے
شکریہ
الطاف حسین
12 فروری 2024
میں الیکشن کے سلسلے میں محنت و جانفشانی سے کام کرنے پر ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو زبردست خراج تحسین اور اپنا پیار پیش کرتا ہوں
میں #Election2024 کےنتائج کو یکسر مسترد کرتاہوں اورپاکستان کےارباب اختیار کو کھلاچیلنج دیتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرالیں، اگر میرے نامزد امیدوار الیکشن میں ہارگئےتو میں سیاست سےدستبردار ہوجاؤں گا۔
#ElectionResults
میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل @antonioguterres سےاپیل کرتاہوں کہ وہ @UNکی پیس فورس کی طرح اپنے کمیشن اوراپنےعملے کی نگرانی میں سندھ کےشہری علاقوں میں دوبارہ الیکشن کرائیں اگرمیرے نامزد امیدوار انتخابات میں مخالف امیدواروں سے ہار گئےتومیں سیاست سےعلیحدہ ہوجاؤں گا۔میں اپنے فکروفلسفے اورنظریاتی کام کے ذریعےانسانیت کی بقاءوسلامتی کیلئے تو کام کرتا رہوں گالیکن سیاست سے دستبردارہوجاؤں گا
نثار پنہوار اور محسن پنہوار 33 دنوں سے لاپتہ کیوں ہیں ؟ سب کو رہا کردیا ہے سوائے میرے والد اور بھائی کے۔انہونے ایسا کونسا جرم کیا ہے جسکی سزا دے رہے ہیں آپ لوگ ہمیں؟ میری اداروں سے پھر سے گزارش ہے میرے بھائی اور والد کو رہا کریں۔🙏🏻#ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
The recent rigging, gerrymandering, and manipulation of the public mandate by the army generals during the February 8 Elections are reminiscent of the corrupt practices witnessed during the 1970 elections in erstwhile East Pakistan. It is crucial that the President of Pakistan and the Chief Justice of the Supreme Court take immediate action to invalidate these election results. If this fraudulent behavior is allowed to persist, it could lead to severe and irreversible harm to the country, for which these individuals will be held accountable. Let's ensure a fair and transparent #Election2024 and #ElectionResults2024
آج 33 دن ہو گئے میرے والد نثار پنہور اور میرے بھائی محسن پنہور کو اغوا ہوئے ۔۔ عدالتیں ، قانون ، سب خاموش تماشائی ہیں ۔۔۔ اداروں سے گزارش ہے رہا کریں ، اور دوریاں نا پیدا کریں ۔۔۔ 🙏
فوج کےجرنیلوں نے8 فروری کےانتخابات میں جس طرح کی دھاندلی،جیری مینڈرنگ کرکے عوامی مینڈیٹ کو کچلا ہےاس نے1970 کے انتخابات میں سابقہ مشرقی پاکستان کی یاد تازہ کردی
#Election2024#ElectionResult
صدر پاکستان اور سپریم کورٹ کےچیف جسٹس ان نتائج کو فوری کالعدم قرار دیں، اگر اس دھاندلی کے نتیجے میں مستقبل میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تو یہ شخصیات اسکی ذمہ دار ہوں گی
جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں غدارانِ قوم کا اپنی جعلی جیت کا جشن منانا جناح گراؤنڈ کی بے حرمتی ہے۔
جناح گراؤنڈ MQM کے مرکز نائن زیرو کی شناخت ہے جس کو غداروں نے دفن کرنے اور نیست و نابود کرنے کے اعلانات کئے ۔
جناح گراؤنڈ میں قائم یادگارِ شہدا پکار پکار کر کہے گی کہ تم غدار ہو
میں انتخابات میں بدترین دھاندلیوں کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کےامیرحافظ نعیم الرحمان کے پرامن احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتاہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کراچی @KarachiJamaat کے امیر جناب حافظ نعیم الرحمان نے@NaeemRehmanEngr آج مورخہ 9،فروری 2024ءکے دن اپنی ایک پریس کانفرنس میں پرامن احتجاجی دھرنے کے جس جرات مندانہ مؤقف اوراقدام کا اعلان کیاہے ، میں اس کی حمایت کرتاہوں۔
ملک کاہرذی شعور فرد بخوبی جانتا ہے کہ 8، فروری2024ء کے دن ہونے والے عام انتخابات میں ماضی میں کی جانے والی دھاندلیوں کے تمام ریکارڈز توڑڈالے گئے اور عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈالاگیا ، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں میں انتخابی نتائج کو یکسر تبدیل کردیاگیا، بھاری اکثریت میں کامیاب ہونے والوں کوہارا ہوا قراردیاگیا اور بدترین شکست کھانے والے امیدواروں کوکامیاب قراردیاگیا۔
ایم کیوایم کے شہداء کے لہو کاسودا کرنے والے قوم کے غدار اور قرآن مجید پر حلف لیکر اُسے توڑنے والے منکرین قرآن ٹولے کے نامزد امیدواروں کوبدترین شکست دینے کیلئے عوام کی جتنی بڑی تعداد گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچی اتنی بڑی تعداد 2013ء کے انتخابات کے بعدہونے والے کسی بھی انتخابات میں دیکھنے میں نہیں آئی ۔
میری قائم کردہ ایم کیوایم نے جب جب اور جن جن انتخابات کابائیکاٹ کیاتو سندھ کے شہری علاقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنوں میں قبرستان کا سناٹا چھایا ہواتھا اور غداروں کوعبرتناک شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
8، فروری 2024ءکے انتخابات میں میری قائم کردہ جماعت @OfficialMqm نے آزادامیدواروں کی حمایت کاکھلا اعلان کیا تو عوام کا جوش وخرو ش دیدنی تھا۔
میں تمام آزاد امیدواروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیرجناب حافظ نعیم الرحمان صاحب سے رابطہ کریں ، ساتھ ساتھ میں کراچی کے عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کراچی کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کرکے اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔
آخر میں ، میں ایک مرتبہ پھر جناب حافظ نعیم الرحمان صاحب کو انتخابات میں بدترین دھاندلیوں کے خلاف جرات مندانہ مؤقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ایم کیو ایم کے سینئر رکن اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفاپرست رشید احمد عرف بھیاانتقال کر گئے اللہّ مرحوم کی مغفرت فرمائے نمازجنازہ کے بعد مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
وہ آخری سانس تک قائد تحریک سے جڑے رہے
@AltafHussain_90#آہ_رشید_بھیا_مرحوم