ہَوا کولکھناجو آ گیاہے,
اب اُس کی مرضی کہ وہ خزاں کوبہارلکھ دے،
بہارکو انتظار لکھ دے,
سفرکی خواہش کو واہموں کےعذاب سے ہمکنارلکھ دے,
وفاکےرستوں پہ چلنے والوں کی قسمتوں میں غبارلکھ دے,
شجرکوکم سایہ دارلکھ دے,
ہَواکو لکھنا سکھانےوالو
ہَواکو لکھناجو آ گیا ہے
#PashtuLongMarch2Karachi
پابہ زنجیر سہی ،نغمہ زناں ہیں ہم لوگ
محفل وقت ،تری روح رواں ہیں ہم لوگ
دوش پر شب غم لئےگل کی مانند
کون سمجھےکہ محبت کی زباں ہیں ہم لوگ
خوب پایا ہےصلہ تیری پرستاری کا
دیکھ اے صبح طرب ،آج کہاں ہیں ہم لوگ
اک متاع دل و جاں پاس تھی،سو وہ ہار چکے
ہاۓ یہ وقت کہ اب خود پہ گراں ہیں ہم لوگ
لوگ چکرائے ھوئے پھرتے ھیں گھر سے گھر تک
دور سے دیکھو تو یہ شھر بھنور لگتا ھے
وقت نظریں بھی پلٹ جاتا ھے اقدار کے ساتھ
دن بدلتے ھیں تو ھر عیب بھی ھنر لگتا ھے
ہماراصبرجوتوڑاقیامتیں ہونگی
#سپاہی_نمبر2542671
*
تم اٹھتےہاتھوں کوکاٹ ڈالو
کہ شہرلاشوں سےپاٹ ڈالو
پھراگلاموسم ہماراہوگا
چمن کاسبزہ بھی چاٹ ڈالو
کہ ہم بھی نہ اس سےکم کرینگے
جوتم کروگےوہ ہم کرینگے
ستم کروگےستم کرینگے
کرم کروگےکرم کرینگے
ہم آدمی ہیں تمہارےجیسے
جوتم کروگےوہ ہم کرینگے