میرا ایمان
خاتم النبیین حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ و سلم
فجر کے بعد سورہ یسین پڑھنے کی کوشش کریں۔ مغرب کے بعد سورت واقع پڑھنے کی کوشش کریں اور عشاء کے بعد سورت ملک پڑھنے کی کوشش کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ زندگی کیسے تبدیل ہوتی ہے آپکی۔۔۔❤
اہم اہم
میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چُکا ہے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بیرن ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں گا، عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
Former Prime Minister @ImranKhanPTI wrote a letter to Chief Justice of Pakistan through his lawyer and informed him that he can suffer brain hemorrhage or cardiac arrest anytime. He requested to implement the court orders about providing medical facilities. He requested medical care urgently. Letter was delivered to CJP through Salman Safdar advocate. Imran Khan dictated this letter during a meeting with his lawyers last week.
🚨 بریکنگ نیوز: عمران خان کی پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے ہنگامی اپیل — "اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے!"
سابق وزیراعظم عمران خان نے 16 نومبر 2026 کو اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے نام ایک غیر معمولی کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں فوری طبی امداد، بنیادی انسانی و آئینی حقوق کے تحفظ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔
اس خط میں عمران خان نے اپنی صحت، قید کے حالات اور عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔
🔴 بینائی متاثر، جان کو خطرہ: عمران خان کے مطابق ان کی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
🔴 طویل تنہائی اور ذہنی اذیت: عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ 22 گھنٹے تک تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔ اہل خانہ، وکلا اور عام انسانی میل جول پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جن کے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
🔴 سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں: خط کے مطابق 18 اگست 2026 کو سپریم کورٹ نے انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے، ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کروانے اور اہل خانہ سے باقاعدہ رابطے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، مگر ان احکامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
🔴 بشریٰ بی بی کی بینائی بھی خطرے میں: عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی ہوئی بینائی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی کو آنکھ کے مزید آپریشن کی فوری ضرورت ہے، مگر انہیں مناسب طبی سہولیات اور ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔
عمران خان کے خط کا سب سے دردناک جملہ:
"میں اپنی بے گناہی اسی صورت ثابت کر سکوں گا، اگر زندہ رہا۔"
اور پھر اعلیٰ عدلیہ سے ان کی آخری اپیل:
"اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے!"
یہ معاملہ اب محض سیاسی اختلافات یا اقتدار کی کشمکش کا نہیں رہا، بلکہ ایک قیدی کے بنیادی انسانی حقوق، زندگی کے تحفظ، ریاست کی قانونی ذمہ داریوں اور عدلیہ کے اپنے احکامات کی عمل داری کا سوال بن چکا ہے۔
اگر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا تو پھر پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی اختیار کی عملی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟
عمران خان کے خط میں بیان کردہ طبی مسائل اور الزامات کی فوری، آزادانہ اور شفاف جانچ ضروری ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو ان سنگین خدشات کا جواب دینا چاہیے۔
عوام کو حقائق جاننے کا بنیادی حق حاصل ہے، اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جہاں عوامی مفاد داؤ پر لگا ہو، وہاں حقائق سامنے لائیں اور اقتدار کو جواب دہ بنائیں۔
📄 عمران خان کا مکمل دو صفحات پر مشتمل خط منسلک ہے۔ خود پڑھیں اور فیصلہ کریں۔
#عمران_خان #پاکستان #انصاف #انسانی_حقوق #اڈیالہ_جیل #قانون_کی_حکمرانی
،بہت دیر ہونے سے پہلے مجھے انصاف دیا جائے،عمران خان کا چیف جسٹسز کے نام کھلا خط
عمران خان نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام کھلا خط لکھ دیا۔ خط میں عمران خان نے طبی سہولیات کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آواز جیل کی دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے یہ خط لکھ رہاہوں
عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بیس دسمبر دو ہزار پچیس سے روزانہ بائیس گھنٹے تک تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ نہ اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہے، نہ وکلا تک مناسب رسائی، نہ کتابیں اور نہ ٹیلی ویژن کی سہولت میسر ہے۔ ایک سال کے دوران صرف چار مرتبہ وکلا سے ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ جیل حکام ہفتہ وار خاندانی ملاقاتیں بھی منسوخ کر رہے ہیں۔
عمران خان نے خط میں انکشاف کیا کہ طویل تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ جیل میڈیکل بورڈ نے بھی اہلیہ اور خاندان سے زیادہ رابطے کی سفارش کی تھی، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کے مطابق ان کے بیٹوں کو فون کرنے اور ان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپریل دو ہزار چھبیس میں ان کی اہلیہ کی ریٹینا ڈی ٹیچمنٹ کی سرجری ہوئی، لیکن انہیں دوبارہ قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔ جب انہوں نے اہلیہ کو دیکھا تو وہ نہ روشنی محسوس کر سکتی تھیں اور نہ آنکھیں کھول سکتی تھیں۔
عمران خان نے یاد دلایا کہ اٹھارہ اگست دو ہزار چھبیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جیل حکام کی رپورٹ کی روشنی میں انہیں دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے، ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے اور اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم ان کے مطابق اس عدالتی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔
عمران خان نے خط میں مزید لکھا کہ ان کا بلڈ پریشر مسلسل بڑھ رہا ہے، جو پہلے ایک سو تیس، پھر ایک سو پچاس، ایک سو ستر اور گزشتہ ہفتے ایک سو بانوے اور ایک سو ترانوے تک پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کا شدید خطرہ ہے۔
عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت اور حقوق کو نظر انداز کرکے اس اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی رعایت یا خصوصی حق کے طلبگار نہیں بلکہ صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور مناسب طبی سہولیات چاہتے ہیں۔ خط کے اختتام پر عمران خان نے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ انہیں بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے۔
بریکنگ 🚨🚨 عمران خان کا جیل سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، خط میں عمران کان کی جان کو لاحق خطرات، علاج سے انکار اور پرتشدد جیل کا ذکر
اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ خان کا بلڈ پریشر تسلسل سے ۱۹۰ سے زیادہ ہے اور برین ہیمبرج کا شدید خطرہ ہے، اطلاعات کے مطابق خط عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے وساطت سے چیف جسٹس کو پہنچا دیا گیا ہے
2019 میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور وزیر صحت جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک میں مجھے کہا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کا جیل میں علاج ممکن نہیں۔ پھر نواز شریف کو عدالت نے علاج کے لئے جیل سے سیدھا لندن بھیج دیا تھا۔آج ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں بھی تمام میڈیکل رپورٹس کہہ رہی ہیں کہ انہیں اسپتال میں علاج کی ضرورت ہے لیکن انہیں اسپتال نہیں بھجوایا جا رہا۔ بیماری کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں عزم و حوصلے اور خدمت کی مثال بن کر زندگی گزار رہی ہیں۔ مخالفین انہیں ایک سزا یافتہ مجرم اور ریاست کا باغی قرار دیتے ہیں لیکن جیل میں وہ قیدی خواتین کی مدد کرتی ہیں اور جیل کا عملہ بھی انہی سے میڈیکل چیک اپ کرواتا ہے کیونکہ اللہ نے انکے ہاتھ میں بہت شفا دی ہے 80 سال قید کی سزا کا سامنا کرنے والی یاسمین آپا پاکستانی خواتین کے لئے باعث فخر ہیں
https://t.co/B3HVl78uR2
بریکنگ نیوز 🚨عمران ریاض خان کا اہم ترین تجزیہ 🔥🔥
عمران خان نے سیاست کا جواب ٹھیک ٹھاک سیاست سے دیا ہے۔ جب عمران خان کو ملاقات کے دوران مایوسی والی باتیں سنائی گئیں اور 28ویں ترمیم کو موقع قرار دیا گیا۔ تب عمران خان نے کہا جس نے مجھ سے بات کرنی ہے وہ خود آئے۔ جو عمران خان سٹینڈنگ کمیٹیوں میں نہیں بیٹھنے دیتا وہ عمران خان 28ویں ترمیم میں کیسے حمایت کا کیہ سکتا ہے۔
بشریٰ بی بی کے جیل کے سیل میں حشرات، کاکروچ، اور سنڈیاں موجود ہیں،ماضی میں کمرے سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کے بعد وہ حصے سیمنٹ سے بند کیے گئے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے درخواست دائر
🚨 بریکنگ نیوز، خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ میاں نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کو ووٹ دینے کا حکم اس لیے دیا کہ اس کے بدلے ہمارے لیے رستہ (ڈیل) نکل سکتا ہے ، خواجہ آصف نے کہا کہ وہ ہمارے اصولوں کے خلاف تھا لیکن اس کی وجہ سے دو سال کے اندر اندر ہم گیم میں واپس آ گئے تھے ، وزیر دفاع خواجہ آصف
اہم اعلان : میرے خیال میں مارچ کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے احد خان صاحب کو پی ٹی آئی کا سینیٹر بنانا چاہیے۔ جس دلیری اور بے باکی سے وہ بات کر رہے ہیں، ہم جماعت والوں میں سے کوئی ویسے نہیں بول پایا۔
پی ٹی آئی کو اس وقت روایتی سیاست کی نہیں، دلیر، وفادار، باکردار اور بلا خوف ظالم کو للکارنے والی آوازوں کی ضرورت ہے۔ آئندہ ٹکٹ بھی صرف ایسے امیدواروں کو ملنے چاہییں جو اس معیار پر پورا اتریں۔ میری نظر میں احد خان صاحب سے بہتر انتخاب پی ٹی آئی کے پاس کوئی نہیں۔
ایک بات پہلے ہی واضح کر دوں کہ مجھے موروثیت کا لیکچر نہ دیجیے گا۔ میں خود موروثیت کے خلاف ہوں۔ میں احد خان کو موروثیت کی بنیاد پر نہیں، ان کی دلیری، نظریاتی وضاحت اور بغیر کسی اگر مگر کے کھل کر بات کرنے کی جرأت کی بنیاد پر نامزد کر رہا ہوں۔ خان کا رشتہ دار ہونا کوئی جرم نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ نظریے کے ساتھ حقیقت میں کون کھڑا ہے۔ اور پھر پی ٹی آئی کے تقریباً ہر بڑے رہنما کے گھر سے کوئی نہ کوئی اسمبلی میں بیٹھا ہے، تو کیا یہ قدغن صرف خان کے گھرانے کے لیے ہے؟
نوٹ: مجھے معلوم ہے کہ احد خان صاحب نہ اس کے خواہش مند ہیں اور نہ ہی شاید اسے قبول کریں گے۔ لیکن ہمیں خان صاحب کی آزادی کی خاطر ان سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ سینیٹ میں آئیں۔
“میں اپنے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان لیڈرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے کالجز، یونیورسٹیز اور متعلقہ علاقوں میں ذیادہ سے ذیادہ ممبرشپ کریں اور پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے طلبأ و طالبات اور نوجوانوں کو موبلائز کریں”
اسٹیبلشمنٹ کھوسہ سے ملاقات کرواتی ہے لیکن قاسم خان سے بات نہیں کرواتی
وہ میرے باپ عمران احمد خان نیازی کو اہستہ اہستہ مار دینا چاہتے ہیں اور پہلے بھی انہوں نے کافی دفعہ ان پر حملے کیے ہیں🥲