2017ء میں واحد ہم تھے جو یہ کہہ رہے تھے کہ پولیس ایکٹ کے ذریعے فردِ واحد کو تمام اختیارات تفویض کرنا پولیس فورس میں بہتری کے بجائے بگاڑ پیدا کرے گا۔ اسی طرح اس ایکٹ کے ذریعے صوبے کے کوٹے میں دوسرے صوبوں کے افسران کی پروموشن کی بھی ہم نے مخالفت کی تھی۔
آج بھی جو کچھ کیا جا رہا ہے، اگر اسے عدالت میں چیلنج کیا گیا تو عدالت اسے اڑا کر رکھ دے گی، کیونکہ آج کی مجوزہ ترمیم بھی بظاہر پولیس آرڈر 2002ء کے آرٹیکل 11(1) اور قابلِ اطلاق PSP کیڈر رولز/ایسٹاکوڈ کی روح سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اسی طرح وفاقی حکومت کو آئی جی کی واپسی یا ریپیٹری ایشن کے معاملے میں بھی قانونی کردار حاصل ہے۔
پتہ نہیں ان کو یہ مشورے کون دیتا ہے؟
ہمیں وہ دن بھی یاد ہے جب پولیس ایکٹ 2017ء لایا گیا تھا تو کپتان صاحب جلسوں میں کہا کرتے تھے کہ ہم نے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کر دیا ہے اور خیبر پختونخوا کی پولیس کو نمبر ون بنا دیا ہے۔
آج کیا کیا جا رہا ہے؟ کیا یہی وہ پولیس اصلاحات ہیں جن کا دعویٰ کیا جاتا تھا؟
If the social contract of 73 is reformed or the 18th amendment is rolled back then I guess breaking this contract will give way to discussing another contract from the past and that’s dangerous so please refrain from it or else.
#ANPRejectsProvincialDivision
عوام کو "سسٹم ری سیٹ" اور صوبوں کی تقسیم کی بحث میں الجھا دو، اور پیچھے سے پٹرول کی قیمت میں 12.99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دو۔ مسلم لیگ والے خوش ہیں کہ انہیں آشیرباد حاصل ہے۔ انہیں عوام کی کیا فکر؟ انہیں تو یقین ہے کہ اگلے انتخابات میں عوام نہیں، آقاؤں کی مرضی انہیں کامیاب کروائے گی۔کوئی بڑے میاں صاحب کو خبر دیں کہ عوام کا خون چوس کر ووٹ کو زبردست طریقے سے عزت دی جارہی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب
🔴موجودہ نظام نے جمہوریت کو مردہ کر کے اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے
🔴جو وزیر حکومت میں بیٹھ کر نظام کو ناکام قرار دیتا ہے وہ میدان میں آکر بتائے نظام کیوں ناکام ہے،
🔴صرف لوگوں پر گولیاں چلانے اور ووٹ لینے کے بجائے قوموں کی ترقی کے لیے عملی کام کیا جائے
🔴جنہیں نشانِ عبرت بنانا چاہیے انہیں نشانِ امتیاز دیا جا رہا ہے،
🔴آئینی عہدے پروٹوکول کے لیے نہیں بلکہ ذمہ داری اور حکومت میں شراکت داری کے لیے ہوتے ہیں،
🔴اگر آئینی عہدے صرف پروٹوکول تک محدود رہے تو عوام ان کی ضرورت پر سوال اٹھائیں گے،
🔴 مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں، یہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے
🔴جو لوگ آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر ٹوکری میں پھینکتے ہیں، ان پر ہی توجہ کیوں دی جا رہی ہے؟
🔴عوام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مر رہی ہے اور ایوارڈ دینے کا پیمانہ سمجھ سے بالاتر ہے،
🔴آپ نے انٹیریئر منسٹر کو کس بات کا تمغہ دیا؟ یہ کیا نشانِ حیدر ہے؟
🔴بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے حالات سب کے سامنے ہیں، پھر تمغے کس کارکردگی پر؟
🔴میں اس وزیر کی قدر کروں گا جو کہے مجھے تمغہ نہیں چاہیے، میں خدمت کے لیے آیا ہوں،
🔴ایوارڈ دینے اور نشانِ امتیاز دینے کا پیمانہ قوم کو بتایا جائے، اعظم نذیر تارڑ سے سوال
🔴قانون ضرور بناؤ لیکن پورے پاکستان کو تجربہ گاہ بنا کر امتحان میں مت ڈالو،
🔴حکومت کی معاشی پالیسیوں نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا، لیکن ایوارڈز کا سلسلہ جاری ہے
🔴نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑنے کے بجائے سینیٹ میں اس معاملے پر کھلی بحث کرائی جائے،
🔴نئے صوبے بنانے ہیں یا نہیں، کس طریقے سے بنانے ہیں، اس پر پارلیمان میں فیصلہ کن بحث ہونی چاہیے
🔴جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کرنے والے اب کہاں ہیں؟ صرف خیبر پختونخوا میں صوبوں کی بات کیوں؟
🔴پنجاب سے نئے صوبے کی آواز اٹھتی ہے تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں رکاوٹ کیوں ہے؟
🔴قوموں کو تباہ نہ کرو، قوموں کو بناؤ پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی اور سرائیکی سب کو حقوق دو
🔴طاقت حاصل کرنے کے بجائے قوموں کو مضبوط بنانے کی سیاست کی جائے،
🔴حکومت میں بیٹھ کر نظام کی ناکامی کا شوشہ چھوڑنے والوں کی ذمہ داری بھی واضح ہونی چاہیے،
🔴آئینی عہدوں کو صرف پروٹوکول کا ذریعہ بنانے سے عوام کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہوگا،
🔴قوموں کو غلام بنا کر نہیں بلکہ انہیں حقوق دے کر ساتھ لے کر پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے،
🔴اگر موجودہ نظام اسی طرح چلتا رہا تو ہمیں بھی اس طریقۂ کار کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا
#AimalWaliKhan | #ANP | #SenateOfPakistan