عید الاضحیٰ مبارک! ✨🐑اللہ پاک آپ کی قربانی اور تمام دعائیں قبول فرمائے، اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی خوشیوں میں یاد رکھیے گا۔
جب موٹروے نہیں تھی تو لوگ حسن ابدال سے ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ جانے کے لیے شاہراہِ ریشم کا استعمال کرتے تھے۔ آج کل اس روڈ پر ٹریفک پہلے کی نسبت کافی کم ہو چکی ہے، مگر ایک بات آج بھی اس روڈ کو خاص بناتی ہے کہ یہاں سفر کے دوران بے شمار خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اب یہ سڑک مزید بہتر ہو رہی ہے، جس کے بعد اس پر سفر کرنا پہلے سے بھی زیادہ آرام دہ اور خوشگوار ہو جائے گا۔
آج کل چیری بلاسم کا موسم ہے تو گلگت بلتستان کے گاؤں کھپلو میں چیری بلاسم کا دلکش نظارہ۔
گلگت بلتستان کسی طرح بھی یورپ سے کم نہیں بلکہ پہاڑوں کی وجہ سے یورپ سے زیادہ حسیں ہے۔
دریائے راوی کے اوپر سے نہر گزرنے کا نظارہ ! میاں چنوں سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے راوی پر بنا حیرن کن شاہکار سدھنائی بیراج، پاکستان کا انوکھا عجوبہ