مہاجر نوجوانوں !!!!
سوشل میڈیا صرف سیاست کیلئے نہیں ہے اور نہ ہی وقت ضائع کرنے کیلئے ہے ۔ اگر آپ واقعی Job کی تلاش میں ہیں تو لوگوں کو کال کر کر کے Job کی بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ آپ ابھی Google Play Store سے LinkedIn Download کریں اور اپنی پسندیدہ Job حاصل کریں ۔
#LinkedIn
کب تک یونہی مرتے رہو گے؟
خداکے واسطے اپنی جان ومال کے تحفظ کامعاملہ اپنے ہاتھوں میں لے لیں
اپنے علاقوں میں حفاظتی گیٹ لگوائیں، اسلحہ حاصل کریں،حفاظتی کمیٹیاں بنائیں۔
کراچی کے شہریوں سے دردمندانہ اپیل
12 اپریل 2024
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سفاک ڈ اکوؤں نے ایک اورنوجوان تراب زیدی جو اپنے ماں باپ کااکلوتابیٹااورتین بچوں کا باپ تھا، ڈکیتی کی واردات کے دوران گولیاں مارکر شہید کردیا۔ ظالموں نے ایک اورگھرکاچشم وچراغ بجھادیا۔ اس بربریت اورمقتول کے والدین اوربچوں کی گریہ وزاری دیکھ کر میرادل خون کے آنسورورہاہے۔ میں تراب زیدی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔
یہ ایک المیہ ہے کہ روزانہ شہرکے بیٹے ڈکیتی کی وارداتوں میں سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں مگر پولیس رینجرز اورقانون نافذ کرنے والاکوئی بھی ادارہ شہریوں کوجان ومال کا تحفظ فراہم کرنے،ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن کرنے اوران کاقلع قمع کرنے کےلئے تیارنہیں ہے جبکہ حکومت سندھ نہایت بے شرمی سےاس صورتحال کی ذمہ داری سابقہ نگراں حکومت پر ڈال رہی ہے۔ اسی طرح کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام اس امرسے بھی بخوبی واقف ہیں کہ قوم کے دشمنوں کے ہاتھوں اپنا ضمیر بیچ کراوراصل ایم کیوایم کے بانی وقائد اور شہیدوں کے خون سے غداری کرنے والےغداران بھی قتل وغارتگری کی ان وارداتوں کے پوری طرح ذمہ دار ہیں۔
میں نے 9 اپریل2024ء کوبھی اپنے خطاب میں اس صورتحال سے نمٹنے اوراپنی جان ومال کاتحفظ کرنے کے لئے کراچی کے شہریوں سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ اپنی جان ومال کے تحفظ لئے اپنے اپنے علاقوں میں حفاظت کے لئے محلہ کمیٹیاں بنائیں۔ میں آج پھرکراچی کے مستقل باشندوں خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں، ان سے یہ درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ کب تک یونہی مرتے رہوگے؟ کب تک اپنے بچوں کوخون میں نہاتا دیکھتے رہوگے؟ کب تک اپنے بیٹوں، بھائیوں ، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کےجنازے اٹھاتے رہوگے؟ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ اپنے بچوں کی جان ومال اوراپنی بہن بیٹیوں کی عصمتوں کے تحفظ کے لئے خدارا گھروں سے نکلو…حکومت، پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کےتحفظ کے لئے کچھ نہیں کررہے ہیں لہٰذا خدا کے واسطے اپنی جان ومال کے تحفظ کامعاملہ اپنے ہاتھوں میں لے لیں، کراچی کے تمام شہری بلاامتیازرنگ ونسل وزبان اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی گیٹ لگوائیں، آپس میں ملکرحفاظتی کمیٹیاں بنائیں، لائسنس بنوائیں ، اپنی جان ومال کی حفاظت کے لئے اسلحہ حاصل کریں اورسب ملکر ان ڈاکوؤں سے اپنے علاقوں کا تحفظ کریں۔ اگرکراچی کے باشندوں نے اپنے تحفظ کے لئے یہ اقدامات نہ کئے تو روزانہ اسی طرح کسی نہ کسی کابیٹا مارا جاتا رہےگا، روزانہ کسی نہ کسی کے گھرکا چراغ گل کیاجاتا رہے گا… کسی نہ کسی گھر کا واحد کفیل جان سے جاتا رہے گا… اور روزانہ سب یونہی علیحدہ علیحدہ اپنا اپنا ماتم کرتے رہیں گے۔
مہاجر یوتھ آرگنائزیشن نے جنرل الیکشن 2024 کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ملک گیر جو جمہوریت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ہے ملک مزید اس طرح کی ہیجانیت کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ ملک کے نوجوان کریں 1/3
الطاف حسین صاحب بہت معذرت کے ساتھ اپنی پالیسی کو ری کنسائل کریں مجھے نہیں پتہ آپ کے مشیر کس ڈگر پر آپ کو لے جارہے ہیں،پی ٹی آئ کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوۓ یہ سوچ لیتے کہ پی ٹی آئ اپنا وزیر اعظم کس کو نامزد کررہی ہے یہ موصوف عمر ایوب،رولنگ ایلیٹ کا حصہ ہیں جس کے خلاف آپ کی جدوجہد ہے یا تھی،بہر حال اس کے باپ اور دادا کے کرتوت بھی زبان زدِ عام ہے،میرے خیال میں اب ایم کیو ایم پاکستان پر بھی آپ کی تنقید نہیں بنتی کیونکہ اگر انہوں نے نظریے سے انحراف کیا اور انگریزوں کے غلاموں کے سہولتکار بنے ہیں تو آپ بھی ان سے کچھ مختلف نہیں کر رہے آپ سسثم میں نہ ہوتے ہوۓ بھی اس سسٹم کی خاموش حمایت کر رہے ہیں۔
ویسے یہ بتانا میرا کام نہیں تھا یہ ان کا کام تھا جو آپ کے ارد گرد نام نہاد وفادار اور نظریے کے پہرےدار بن کر بیٹھے ہیں انہوں نے آپ جیسی شخصیت کو جس صف میں لا کر کھڑا کیا ہے وہ تاریخ میں صفِ باطل کے نام سے لکھی جاۓ گی،بہرحال سیاست سے بڑھ کر اصول اور نظریات ہوتے ہیں یہ آپ ہی نے ہمیں سکھایا اور آج آپ ہی کی پوزیشن اس کے برخلاف ہے۔ @AwazEHaq90@AltafHussain_90
@SyedAqeelAnwer@Hammadfactor پہلی بات تو یہ ہے کہ حماد بھائی آپ کو استعمال ہونے سے روک رہے ہیں لیکن اگر آپ کو استعمال ہونے کا شوق ہے تو معذرت کےساتھ حماد بھائی کا پیغام آپ کیلئے نہیں ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دو ہزار چوبیس کے انتخابات ایک مذاق بن کر سامنے آۓ ہیں جس کے نتیجے میں تمام سیاسی جماعتیں اب اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ایسے ماحول میں پاکستان کی سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو مدبرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے اور اپنی دیرینہ پالیسی کو ری وزٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے,پاکستان کو درپیش مسائل حل کرنے کی سکت برسوں سے چلے آرہے روایتی سیاسی نظام میں نہیں اگر ملک بچانا ہے تو نوجوان پڑھے لکھے سیاستدانوں کو اسپیس دینا ہوگا جو گراس روٹ لیول سے ہوں جو مسائل سمجھتے ہوں،ملک کی سڑسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور سسٹم میں کہیں نوجوان نظر نہیں آتا نتیجتاً وہ تنگ آکر ہجرت پر مجبور کردیا جاتا ہے،نوجوانوں کو موقع دیں پلیٹ فارمز بننے دیں اسٹوڈنٹ یونین پر سے پابندیاں اٹھائیں اور ملک بدلتا آپ خود دیکھیں گے،اور اگر آپ اسی پالیسی پر گامزن رہتے ہیں کہ جیسا چل رہا ہے چلنے دو تو معذرت کے ساتھ کل آپ بھی ریپلیس ہوجائیں گے نہ یہ ملک رہے گا نہ آپ کا اسٹیک۔@OfficialDGISPR@BBhuttoZardari@MaryamNSharif@ImranKhanPTI@Shahidmasooddr@GovtofPakistan
@SyedRfaisal@Ommiyar فیصل بھائی آپ بھی کس کے منہ لگ رہے ہیں
اصل میں ان کو ان کی بھیک اور اُمید سے زیادہ سیٹس مل گئی ہے اس لئے یہ اپنا حوش کھو بیٹھے ہیں 😂
بس 15دن پہلے کی بات ہںے جب کمالو بدنسل پیپلز پارٹی کو سوکھی دھمکیاں لگا رہا تھا۔
آج 5 ارب روپے لیکر خالد نامعقول نے پوری #MQM چائنا زرداری کو سونپ دی۔
لعنت ہںے تم پہ قوم فروشوں
تم غدار کل بھی بکاو مال تھے آج بھی تمہارا وہی دھندہ ہںے
#غداران_مہاجر_قوم_پر_لعنت