خیبرپختونخوا میں ویژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت سیکیورٹی فورسز کے مؤثر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولا بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔