چوہدری سالک کے بعد موسی الہی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور دو قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 ارب کا جہاز لیا جا سکتا ہے تو وہ پیسے انکے ضلع میں سڑکوں پر بھی لگ سکتے ہیں۔ چوہدری برادران کی دوسری جنریشن کو پتا نہیں کیا ہو گیا ہے۔ بھئی وزارتوں کو چھوڑیں حکومت سے نکلیں اور حزب اختلاف میں آئیں اور ایسی گفتگو کریں۔ لوگ کہتے ہیں اگر اتنی غیرت ہے اور عوام کا درد ہے تو وزارتوں کو چھوڑیں پھر تنقید کریں۔لوگ پھر کہتے ہیں یہ منافقت ہے۔
سعید مہندی سابق پرنسپل سیکرٹری کی زبانی اپ کو معلوم ہوگا نوازشریف کون تھا اس نے ملک کے لئے کیا کچھ کیا کتنی بڑی آفر قوم کی غیرت پر قربان کی یہی وجہ ہے نوازشریف آج بھی میرا لیڈر ہے میں اور عوام آج بھی محبت کرتے ہیں نوازشریف ایک غیرت مند ایماندار لیڈر ہے۔
ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے، امیدِ بہار رکھ
علامہ محمد اقبالؒ صرف ایک شاعر نہیں، ایک سوچ اور ایک پیغام کا نام ہے۔ انہوں نے مایوسی کے اندھیروں میں امید کا چراغ جلایا اور ہمیں بتایا کہ قومیں اتحاد اور یقین سے بنتی ہیں۔
آج یومِ اقبالؒ پر آئیے عہد کریں کہ ہم اتحاد سے ایک قوم بن کر آگے بڑھیں گے، اپنے نوجوانوں پر بھروسہ کریں گے، اور اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی صورت میں دنیا کو دکھائیں گے۔ انشاء اللہ
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
میں کسی عام بندے سے نہیں ایوب خان کی اولاد کے منہ سے نوالا چھینا ہے غلام اسحاق خان کی دوتری سے جیتا ہے عمران جیل میں محفوظ ہے باہر آ کر اپنی پارٹی کے کرتوت دیکھ کر ہی فوت ہو جائے گا ۔ بابر نواز
مقبولیت والے ٹاوٹس بتائیں گے جب بابر جیتا تھا وہاں کس کی حکومت تھی ؟
دیکھیں جی سارا پیسہ لاہور لگا دیتے ہیں
دیکھیں جی پنجاب کے جنوب میں واقع شہر کوٹ ادو جو تحصیل و ضلعی صدر مقام ہے جس کی 28 یونین کونسلز ہیں وہاں تک الیکٹرک بسیں پہنچ گئی ہیں
مریم اب محرومی کارڈ بیچنے والوں کو بھی تکلیف پہنچا رہی ہے یعنی محرومی والا ووٹ بھی مریم لے گئی ❤️
مریم نواز صاحبہ نے اپنے کام سے پرانے تمام تاثرات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ روز نئے عوامی منصوبے ہوں یا انتظامی معاملات کی نگرانی، وہ میٹنگز میں مکمل تیاری اور تکنیکی سوالات کے ساتھ معاملات کو لیڈ کرتی ہیں۔ عوام کا یہ بیانیہ واضح ہے کہ پنجاب میں عملی تبدیلی آ رہی ہے اور مظلوم کی آواز بن کر عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بلا تفریق پنجاب کے تمام حلقوں میں ترقیاتی منصوبے دے رہی ہیں بالکل نہیں دیکھتیں کہ وہاں PMLN کا امیدوار ہارا جیتا-
جس پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جاتی ہے وہاں سے تو یہ استعفیٰ دے دیتے ہیں اور TV پر گریبان پھاڑتے نظر آتے ہیں-
مولانا گرفتاری کہ ڈر سے پہلے ہی پریشان اپنے لوگوں کو مطمئن کرتے ہوئے کہ میرے خلاف جو بھی ثبوت پیش کیے جا رے ہیں وہ سب جھوٹ ہے لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ ان سب میں بھی سچائی ہے جو مولانا اپنے لوگوں سے چھپا رے ہیں
ساہیوال میں ملک ندیم کامران مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ وہ مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ اور وفا، شائستگی اور عوامی خدمت کی روشن مثال تھے۔ مشکل ترین حالات میں بھی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور اصولوں اور نواز شریف سے وفاداری کا دامن کبھی نہ چھوڑا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
ان کے صاحبزادے، رکنِ پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم، اپنے والد کی خدمت اور وفاداری کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت میں کامیابیاں عطا فرمائے، مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین
مولانا فضل الرحمٰن سے میرے چند سوالات
مذہب، سیاست اور مالی معاملات کا حساب کون دے گا؟
آپ سیاست میں ہیں، عوام سے ووٹ مانگتے ہیں، حکومتوں سے سوال کرتے ہیں، ریاستی اداروں پر تنقید کرتے ہیں اور احتساب کی بات کرتے ہیں
تو پھر آپ سے سوال کیوں نہ کیا جائے؟
پاکستان کسی فرد، خاندان، سیاسی جماعت یا مذہبی گروہ کی جاگیر نہیں۔ یہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے، اور اس ملک میں قانون کی بالادستی سب سے اہم ہونی چاہیے
ایک ماں کی تربیت صرف اس کے بچوں کی شخصیت ہی نہیں سنوارتی بلکہ اس معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے جس کا وہ حصہ بنتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل "درِ نجات" میں ابوبکر کی والدہ ایک باوقار شخصیت، مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی خوبصورت مثال ہیں، جو اپنی تربیت کے ذریعے یہی خوبیاں اپنے بیٹے میں منتقل کرتی ہیں۔
کیونکہ جب ایک ماں اپنے بچوں کی پرورش محبت، احترام، حسنِ اخلاق اور سچائی کے ساتھ کرتی ہے تو اس کی تربیت کے مثبت اثرات صرف گھر کی چار دیواری تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔
@arydigital.tv
@dar.e.nijaat
وزیراعلی مریم نواز شریف کا کوئی بھی منصوبہ ہو، چاہے صحت، تعلیم، ٹورزم، اے آئی، ڈیجیٹائزیشن یا بیوٹیفکیشن کا شعبہ ہر منصوبے میں اقلیتوں کی شمولیت اور فلاح کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔
مائنارٹی کارڈ 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار اور اب ایک لاکھ کرنا، دیوالی، کرسمس اور بیساکھی پر خصوصی گرانٹس کا اجرا اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں تمام مذاہب کو برابر حقوق اور احترام حاصل ہے۔
آج کا پنجاب تمام عقائد سے بالاتر ہو کر برابری، تحفظ اور باہمی احترام کا پنجاب ہے اور یہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے قائداعظم (رح) کے تصور پاکستان سے ہم آہنگ وژن کی عملی تصویر ہے۔
پی پی 203 چیچہ وطنی میں پولنگ کا عمل جاری ہے اورمسلم لیگ ن کے کیمپس میں کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور مخالفین کے پولنگ کیمپس بالکل خالی ہیں
#شیر_پہ_ٹھپہ
ان لوگوں کے نام جن کو لگتا ہے کہ ترقی صرف لاہور کا مقدر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے پنجاب کا ہر شہر ، ہر گاوں اور ہر شہری برابر ہے۔ جنوبی، وسطی یا شمالی، ترقی کسی ایک علاقے کی میراث نہیں۔
صحت میں جدید طبی سہولیات، تعلیم میں ہونہار اسکالرشپس، ائیر ایمبولنس ،الیکٹرو بسز ،لیپ ٹاپ اسکیم، انفراسٹرکچر میں سڑکیں، اپنی چھت اپنا گھر، خطرات سے بچاؤ کے لیے سیف سٹی، تجارت کے لیے آسان کاروبار فنانس اسکیم، سہولت بازار، راشن کارڈ، مریم کی دستک۔۔۔ یہ صرف ایک جھلک ہے ان سینکڑوں منصوبوں کی جن کی بدولت جنوبی پنجاب ترقی کے اس سنہرے دور سے گزر رہا ہے جہاں ہر شہر ہر گاؤں آباد اور خوشحال ہورہے ہیں
یہ نا تو اعلانات ہیں نا کاغذی کاروائی ۔ ہر ایک منصوبہ اپنے اندر ہزاروں لوگوں کی کہانیاں لئے موجود ہے جن کی آواز وزیراعلیٰ مریم نواز بنی ہیں۔
#PunjabTracker
#MaryamNawazKaPunjab
جہلم میں الیکٹرک بسوں کی سہولت سے شہریوں کو آرام دہ اور باکفایت سفری سہولت میسر آ رہی ہے، جبکہ سی سی ڈی کے قیام سے غریب اور کمزور طبقے کو تحفظ ملا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام میں مدد ملی ہے۔ عوامی سہولت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ان اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
حکومت نے28ویں ترمیم کی نہ کوئی تیاری کی ہے،نہ ہی کوئی مسودہ تیار کیاہے۔جب تک نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ اورپھرکابینہ میں نہیں آتا، اُسوقت تک اس سےمتعلق خبروں پرصرف تبصرہ ہی کیاجاسکتاہے۔ہم کوئی ایسی ترمیم نہیں لائینگے،جس کےلیے نمبر پورے نہ ہوں ۔راناثناء
عامر الیاس رانا: سینئر صحافی
پہلے 33 صوبے بنانے کا منصوبہ تھا جو اب 12 صوبوں تک محدود ہو چکا ہے۔ 33 صوبوں کے پلان کے مطابق 10 پنجاب میں، 8 بلوچستان، 7 سندھ، 7 خیبر پختونخوا اور ایک اسلام آباد تھا۔
جو لوگ صوبے بنانا چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں پاکستان ایسے نہیں چل سکتا اب ہر صورت نئے صوبوں کی ضرورت ہے۔۔ پہلے مولانا کا معاملہ ایک طرف ہو گا پھر ریفرنڈم ہو گا، آئین کہتا ہے ریفرنڈم تب ہو گا جب وزیراعظم سوال فریم کریں گے۔ یعنی جو ہو گا وزیراعظم کی مرضی سے ہو گا، جو سوال فریم ہو گا اس کی صدر منظوری دیں گے۔۔ جو صوبے بنانے جا رہے ہیں ان کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے مگر انہوں نے طے کر لیا ہے کہ یہ تو ہو گا۔
@RanaAamirilyas
#FaislaAapKa TEAM | Hum News
جب ہمیں پتا چلا کہ پنجاب مریم نواز ہمارے گھر آ رہی ہیں تو ہمیں یقین ہی نہیں آیا۔ خوشی اور حیرت سے ہمارے پاؤں تلے زمین نکل گئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہم جیسے غریب لوگوں کا خیال رکھا۔ ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ ہم وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ کیسے ادا کریں ♥️
ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی کا اہم ترین تجزیہ:
👇👇👇
ایران کے جزیرے پر امریکی حملہ ایک علامتی حملہ ہے تاکہ امریکا میں ووٹرز کو بتایا جا سکے کہ ہم ابھی بھی لڑ رہے ہیں۔۔ دوسری جانب ٹکر کارلسن بہت زیادہ قابل بھروسہ صحافی نہیں ہیں، ایسے پیغامات صرف دوسروں کو جنگ کے دوران دیے جاتے ہیں کہ بس کچھ وقت میں آپ پر حملہ ہو جانا ہے۔ امریکا نے اگر ایران پر ایٹمی حملہ کیا تو یہ ان کا شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ایران نے امریکا کو بے انتہا ٹف ٹائم دیا ہے۔۔ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک ٹنل پر حملہ ہو گیا تو اس کا مطلب ایٹمی تنصیبات کا خاتمہ نہیں،، اندر ایک پورا شہر آباد ہوتا ہے جس کی کئی ٹنلز ہوتی ہیں۔۔ اور ان کی دیواریں مکمل طور پر ایسی بنائی جاتی ہیں جو بم کے اثرات کو روکتی ہیں۔ جب امریکا نے بنکر بسٹر میزائلوں سے ایران پر پہلی بار حملہ کیا تو ایران نے اس کو ٹیسٹ کے طور پر لیا کہ ان کی زمین کے اندر جانے کی رینج کیا ہے۔۔ پھر انہوں نے خود کو اور زیادہ محفوظ بنایا تاکہ امریکا کا کوئی بم اس قابل نا ہو جو ان تک پہنچ سکے۔۔
@AirCommodoreR
#FaislaAapKa TEAM | Hum News