Voice for the Victims of Blasphemy Business Group... (400+Victims, 5 Deaths....)
Dedicated to support oppressed and helpless Families of Innocent Souls..
فیکٹ فوکس کی نئی تحقیقاتی رپورٹ (پارٹ#1)
👈تین دہائیاں، تین کردار، تین راستے، ایک سوال
31 اگست, 2026 by قندیل عظیم
📍 پانچ مئی 2025 کو حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری نورالامین مینگل نے ایک درخواست مسترد کر دی۔ درخواست ایک ایسے شخص کی تھی جس کا نام برسوں سے دہشت گردی سے متعلق ایک سرکاری فہرست، یعنی فورتھ شیڈول، میں شامل ہے۔ اس شخص نے مؤقف اختیار کیا کہ اب اس کا کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی سے تعلق نہیں، اس لیے اس کا نام فہرست سے نکال دیا جائے۔
📍نورالامین مینگل، جنہوں نے خود اس شخص کا نام 24 جون 2024 کو فورتھ شیڈول میں ڈالا تھا، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ درخواست مسترد کر دی۔ سرکاری فیصلے میں انہوں نے قرار دیا کہ درج وجوہات اور موجود شواہد کے مطابق درخواست گزار کا نام فورتھ شیڈول سے نہیں نکالا جا سکتا۔
📍یہ فیصلہ صرف ایک انتظامی کارروائی نہیں تھا۔ اس نے تقریباً تین دہائیوں پر محیط ایک ایسے ریکارڈ کی طرف دوبارہ توجہ دلائی جس میں فرقہ وارانہ شدت پسندی، دہشت گردی کے مقدمات، کالعدم تنظیموں سے تعلق اور بعد کے برسوں میں سامنے آنے والی نئی سرگرمیاں ایک ہی سلسلے کی مختلف کڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔
📍 اسی کہانی کے تین مرکزی کردار ہیں، جن میں دو سگے بھائی ہیں۔
📍لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس چودھری عبدالعزیز جنہوں نے عبداللہ شاہ قتل کیس پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے فیکٹ فوکس کی فروری 2025 کی تحقیقاتی خبر شائع ہونے کے فوراً بعد استعفٰی دے دیا تھا، اس کہانی کے پہلے مرکزی کردار ہیں۔ وہ آج بھی بڑے زور و شور سے مختلف پلیٹ فارمز پر بلاسفیمی کے کاروبار کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔
📍دوسرے کردار، راؤ حبیب الرحمان، جن کے خلاف 1990 کی دہائی سے لے کر اب تک مختلف اوقات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اشتعال انگیزی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہوتے رہے۔ ان کا نام پاکستان کی تاریخ کے دہشت گردی کے سب سے بڑے کیسز میں آیا، سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان کا نام آج بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ اور حال ہی میں اسی فورتھ شیڈول سے نام نکلوانے کی ان کی درخواست پنجاب کی وزارت داخلہ نے مسترد کر دی۔
📍وہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے مرکزی رہنماؤں میں سے ہیں اور ایک لمبا عرصہ اسی دہشت گرد تنظیم کے ضلع وہاڑی کے صدر رہے۔
📍یاد رہے کہ پاکستان نے لشکر جھنگوی کو 14 اگست 2001 کو کالعدم قرار دیا تھا ، جبکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے 2003 میں اسے القاعدہ اور طالبان سے تعلق کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا۔ اس سب کے باوجود راؤ حبیب الرحمان اب آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اور اپنے کاروبار وغیرہ کو دیکھ رہے ہیں۔
📍تیسرے کردار راؤ حبیب الرحمان کے چھوٹے بھائی ایڈووکیٹ راؤ عبدالرحیم، جوخود کو اسلام آباد میں قائم ایک تنظیم لیگل کمیشن آن بلاسفیمی کا سربراہ بتاتے ہیں مگر پچھلے دو سالوں میں فیکٹ فوکس نے مسلسل اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے انک�� تنظیم کی اصلیت کو عیاں کیا اور ثابت کیا کہ راؤ عبدالرحیم در اصل " بلاسفیمی بزنس گروپ" کے سربراہ ہیں۔
📍فیکٹ فوکس نے پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کی ایک ایسی کلاسیفائیڈ رپورٹ کو بھی جاری کیا جس میں راؤ عبدالرحیم کے بلاسفیمی سے متعلق اسی ایڈونچر کو " بلاسفیمی بزنس گروپ " کے نام سے ہی پکارا گیا تھا۔
📍میڈیا کے دیگر حلقے اور صحافی انکی تنظیم کو " بلاسفیمی گینگ " پکارتے ہیں۔ ان موصوف کاروبار بھی عروج پر ہے اور موجودہ حکومت کے اہم ترین وزرا سے انکا رابطہ رہتا ہے اور وہ باآسانی پارلیمنٹ کی ہر طرح کی کاروائی کا حصہ بھی بنتے ہیں۔
فیکٹ فوکس کی یہ رپورٹ سرکاری ریکارڈ، ایف آئی آرز، تحقیقاتی رپورٹس، عدالتی دستاویزات، محکمہ داخلہ کے احکامات، دیگر سرکاری دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوتوں کی بنیاد پر گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات کو ایک ٹائم لائن کی صورت میں سامنے لاتی ہے۔
📍اس ٹائم لائن سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے جرائم میں ملوث افراد اور دہشت گرد تنظیموں س�� وابستہ عناصر نہ صرف موجودہ نظام میں محفوظ رہتے ہیں بلکہ اپنے فرسودہ اور انتہاپسندانہ نظریات اور مقاصد کو جاری رکھنے کے لیے اپنی سابقہ تنظیموں کو نئے ناموں اور بدلے ہوئے طریقہ کار کے ساتھ دوبارہ منظم کر لیتے ہیں۔ حالات اور ماحول کے مطابق تنظیم کا نام اور کام کرنے کا انداز بدل جاتا ہے، مگر مقاصد وہی رہتے ہیں۔
📍یوں گزشتہ تین دہائیوں میں مذہبی انتہاپسند اور دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد مزید طاقتور ہوئے، انہوں نے نئے محاذ کھولے اور نت نئے ایڈونچر شروع کیے، جبکہ عام اور غریب لوگوں، خصوصاً پڑھے لکھے نوجوانوں کی زندگیاں مزید اجیرن ہوتی گئیں۔
(جاری ہے 👇)
🚨📍 اسلام آباد ہائی کورٹ: نور فاطمہ رٹ پیٹیشن کی تازہ ترین پیش رفت
تاریخ: 11 نومبر 2026
📍آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور فاطمہ رٹ پیٹیشن کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو ہوئی۔
📍سماعت تقریباً 12:30 بجے شروع ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو صاحب نے راؤ گروپ کے وکلا کو کہا کہ حافظ احتشام (لال مسجد) کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ (جمعیت علمائے اسلام، مولانا فضل الرحمان گروپ) گزشتہ سماعت میں جو نکات اٹھائے جا چکے ہیں، انہیں دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ اس کے بجائے بغیر کسی تکرار کے نئے قانونی نکات پیش کیے جائیں۔
📍 اس موقع پر عدالت نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں آج Interfaith Harmony کے موضوع پر ایک تقریب بھی منعقد ہو رہی ہے، جس میں ججز نے بھی شرکت کرنی ہے۔ چنانچہ آج کی سماعت مزید آگے بڑھائے بغ��ر ملتوی کر دی گئی اور آئندہ سماعت کے لیے 24 نومبر 2026 کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
📍گزشتہ سماعت اور آج کے عدالتی تناظر میں اہم پس منظر
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بلاسفیمی بزنس گروپ (BBG) سے منسلک درخواست گزاروں کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے تھے۔ آج کی سماعت میں بھی ان کے دیگر وکلا کی باری ��ھی۔
📍اس مقدمے میں درج ذیل افراد نے اپنے اپنے الگ وکلا مقرر کر رکھے ہیں، جنہوں نے مشترکہ طور پر نور فاطمہ رٹ پیٹیشن کو ڈویژن بینچ میں چیلنج کیا ہے:
1. شیراز فاروقی (TLP)
2. راؤ عبدالرحیم (سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی)
3. حافظ احتشام (لال مسجد)
4. رضوان احمد سیفی (TLP)
5. شہزاد خان (TLP)
6. حسن معاویہ (کسی تعارف کے محتاج نہیں)
7. چوہدری سعید انور
8. حافظ لیاقت منظور کمبوہ
9. عبداللہ سلطان
10. شہزاد خان
11. غضنفر علی عباسی
12. کومل اسماعیل عرف ایمان ( ہنی ٹریپنگ کوئین)
👈نوٹ: کومل اسماعیل نے ڈویژن بینچ سے اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔
🔸اب اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
📍درخواست گزاروں کی جانب سے متعدد وکلا کی تقرری اور الگ الگ دلائل پیش کرنے کے تناظر میں خدشہ ہے کہ عدالت میں وہی سابقہ مؤقف اور دلائل مختلف انداز میں دوبارہ دہرائے جائیں گے، جو پہلے ہی پیش کیے جا چکے ہیں۔
📍تاہم جسٹس خادم حسین سومرو صاحب کی جانب سے آج واضح ہدایت دی گئی ہے کہ پہلے پیش کیے گئے نکات کی تکرار کے بجائے نئے قانونی نکات سامنے لائے جائیں۔
📍 اب تمام نظریں 24 نومبر 2026 کی آئندہ سماعت پر مرکوز ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ درخواست گزاروں کے وکلا اس روز کون سے نئے قانونی نکات اور دلائل پیش کرتے ہیں اور عدالت اس اہم مقدمے میں مزید کیا پیش رفت کرتی ہے۔
📍انصاف کے منتظر سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کی نظریں اسلام آباد ہائی کورٹ پر لگی ہوئی ہیں جنہیں امید ہے کہ اس مقدمے میں حقائق، شواہد اور قانون کی روشنی میں غیر جانب دارانہ فیصلہ سامنے آئے گا۔
🚨ISLAMABAD:
The Supreme Court has acquitted two brothers on the death row, who have been languishing in jail for 20 years in a blasphemy case👇
https://t.co/hQJBXiaziL
اسلام آباد ہائی کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ
اسلام آباد بائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بلاسفیمی کے من گھڑت مُقدمے میں 9 سال سے پابند سلاسل اُردو کے ایک پروفیسر کی سزا کو معطل کرتے ہووے ضمانت پر رہائی کا حُکم دے دیا۔
درخواست گُزار کی طرف سے مُحمد عثمان نواز وڑائچ عدالت میں پیش ہوئے۔
#BlasphemyBusinessGang
👈وہ وقت جب اسلام آباد ہائی کورٹ پر چڑھائی کرنے کے لئے "اہل ایمان" کے جتھوں کو بلایا جاتا تھا جیسے وہاں باقی سب کافر ہیں اور اہل ایمان وہاں جتھے لے کے پہنچیں۔
(زیر نظر جولائی 2025 کی ٹویٹ پڑھیں اور آج جسٹس سردار اعجاز اسحاق صاحب کے ریمارکس بھی پڑھیں)
🚨 🔵 👈ججوں اور گواہوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے اہم ریمارکس
📍اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے توہینِ مذہب سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدالتی نظام اور ریاست کی جانب سے ججوں اور گواہوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر اہم ریمارکس۔
📍جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے اپیلوں پر سماعت کی۔
📍جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیئے کہ توہینِ مذہب کے مقدمے (نور فاطمہ رٹ پیٹیشن) کی سماعت کے دوران انہیں ہر روز یہ خوف محسوس ہوتا تھا کہ کوئی شخص آئے گا اور انہیں عدالت میں گولی مار کر چلا جائے گا۔
📍ان کا کہنا تھا کہ اس نشست پر بغیر کسی خوف کے بیٹھنا ممکن نہیں، خوف کی وجہ سے کوئی جج ان اپیلوں کی سماعت نہیں کرتا۔ اگر وہ اکیلے یہ مقدمات سن سکتے تو ضرور سنتے۔
📍جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریاست کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی، جج��ں اور گواہوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔ کتنے ہی جج ایسے ہیں جن کی جانیں چلی گئیں۔
📍انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ان معاملات پر جواب دیں گے تو ان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر ہو جائے گا۔ سب کو معلوم ہے کہ یہ اپیلیں برسوں سے مقرر کیوں نہیں ہو رہیں۔
📍جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس نے توہینِ مذہب کے مقدمات میں عدالتی کارروائی، ججوں کو لاحق سیکیورٹی خدشات اور زیرِ التوا اپیلوں کے معاملے کو ایک مرتبہ پھر نمایاں کر دیا۔
#StopBlasphemyBusiness #JusticeFor450 #450LivesMatter
🔵 دین فروش کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں ۔ ان سے اپنا ایمان، اپنے بچوں اور ان بچوں کے والدین کو بھی بچا کر رکھیں آپ کو کسی بھی وقت دین سے نکالنے کا فتویٰ جاری کرسکتے ہیں۔ منہ پر سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجا کر شعور ٹی وی پر بیٹھا انتہا پسند شخص، بلاسفیمی بزنس گروپ کا شکار ہونے والے مظلوم مسلمان بچوں پر اور ان کے والدین پر کیسے کیسے الزام لگا رہا ہےخود پڑھیں ۔
🔵 اصل میں ان کا بزنس ڈوب رہاہے سارا مسئلہ ہی بلاسفیمی بزنس کا ہے ۔
اس شخص نے مندرجہ زیل الزامات لگائے ہیں (ذیل میں دیا گیا پوسٹر پڑھیں)۔ یہاں ریاست جسے ماں کہتے ہیں ایسے انتہا پسندوں کو روکنے میں ناکام ہے ۔
📍 450 مسلمانوں کے بچے قادیانی لابی ؟؟؟
(جہاں اور کوئی کارڈ کام نہ کرے قادیانی کارڈ کھیلو اور جس پر چاہے فتویٰ جاری کردو )
📍 گستاخوں کے والدین..؟؟؟
(کیا مطلب جناب آپ کا؟؟؟ آپ کو بلاسفیمی بزنس گینگ کہا جائے تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے اور بچوں کے والدین کو گستاخوں کے والدین بنادیا ؟؟؟؟)
📍اہل ایمان اسلام آباد پہنچیں ۔۔؟
(اہل ایمان اسلام آباد پہنچیں مطلب ؟؟؟ وہاں باقی سب کافر ہیں جو اہل ایمان وہاں جتھے لے کر پہنچیں ؟؟؟)
📍 ہائی کورٹ پہنچنے کی دعوت کس لئے ؟ (عدالتوں پر جتھوں کے ذریعے اثر انداز ہونے کے لئے ؟؟؟)
📍معرکہ حق و باطل ؟؟؟
(کیا مطلب ؟ آپ کے علاؤہ سب غیر مسلم ہیں یا کافر ہو چکے ہیں جو حق و باطل کا معرکہ ہونے جارہا وہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ؟؟)
شعور نامی بے شعور ٹی وی کی پیچھے بیٹھے شخص کی یہ ٹویٹ اس کی انتہا پسندانہ ذہنیت کی عکاس�� کرتی ہے جو دین فروشوں کو اشتعال دلا کر عدالت پر پہنچنے کی کھلی دعوت معرکہ حق و باطل بنا کر دی گئی ہے ۔ یہ بے شعور بلاسفیمی بزنس گروپ کی ہنی ٹریپنگ لڑکیاں اور سپین کے نمبرز اور عبداللہ شاہ کا قتل تک ایکسپوز ہونے کے بعد بھی بلاسفیمی بزنس گروپ کی مکمل سپورٹ میں کھڑا نظر آتا ہے اس میں سمجھنے والے باآسانی سمجھ سکتے ہیں کہ ان کا انسانیت یا دین اسلام سے کتنا تعلق ہے ۔
🔵 نوٹ: بے شعور نامی ٹی وی کی یہ پوسٹ کچھ عرصہ پہلے ان کے پیج پر پوسٹ کی گئی تھی یہاں نیچے دوبارہ آگاہی کے لئے شئیر کی جارہی ہے ۔
#StopBlasphemyBusiness #400LivesMatter #BlasphemyBusinessGroup
🔥 گورنمنٹ سے ، محسن نقوی سے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور باقی اداروں سے ارجنٹ اپیل ہے کہ اس ظلم کو روکیں
🔥اس آرمی بیک گراؤنڈ رکھنے والی بہن کی فریاد سنو 🙏۔ ان کا نام سید مریم ہے اور ان کے بھائی کو سوسائٹی کے فرعون رانا عبید نے پولیس کی کا بھیروں کے ساتھ مل کر جھوٹے توہین مذہب کے کیس میں بھجوایا ہوا ہے اور پچ��لے 5 دنوں سے انکے بھائی کو اغوا کیا ہوا ہے ۔
@MohsinnaqviC42 @KhawajaMAsif @MaryamNSharif @OfficialDGISPR @BBCUrdu @arynewsud @geonews_urdu
📍 غیر قانونی سمز کہاں سے ملتی تھیں ؟
📍 کون رجسٹرڈ کرتا تھا ؟
📍یہ استعمال ہی کیوں کرتے تھے کس اتھارٹی کے تحت اور کس غلط مقصد کے لئے ؟
📍ان سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس اور ان کے ذریعے بنائے گئے گروپس کا کیا مقصد تھا ؟
📍ہنی ٹریپنگ ٹیمز کے ارکان بشمول لڑکوں اور لڑکیوں کے کیوں فیک آئی ڈیز اور خفیہ غیر قانونی سمز کے ذریعے نوجوانوں کو کال میں پھنسا کر انکا شکار کرتے تھے ؟
👈آج تک جواب نہ مل سکے
🚨🔵 حیرانگی کی بات ہے بلاسفیمی بزنس گروپ ان ویڈیوز سے ڈرتا کیوں ہے ؟
پہلے انہیں تحقیقاتی کمیشن سے خوف آتا تھا
اور اب ویڈیوز سے بھی خوف آنے لگا گیا ہے ۔ ؟
آخر کیا وجہ ہوسکتی ہے ..؟؟؟
🚨📍 بلاسفیمی بزنس گروپ کا اجتماعی شعور مکمل طور پر جاہلیت میں ڈوب چکا ہے۔
📍 اسلام آباد ہائی کورٹ کی لائیو سٹریمنگ کی گئی ویڈیوز کو
👈خود درخواست دے کر
👈منت سماجت کرکے
👈ترلے مار کے
👈اور تعلقات استعمال کرکے
پوری کی پوری لائیو سٹریمنگ کی ویڈیوز کو ہائی کورٹ کے یوٹیوب چینل سے "پبلک" سے ہٹا کر "پرائیویٹ" کرواکر خوش ہورہے ہیں۔
🔵 پہلے یہ تحقیقاتی کمیشن سے ڈرتے تھے اور اب تو لائیو سٹریمنگ کی ویڈیوز سے بھی ڈرتے ہیں ۔ اور ویڈیوز ہٹانے پر بھی جیسے ان کی جان میں جان آگئی ہو ۔ اتنے کم ظرف ہیں کہ پہلے اسی عدالت میں درخوست دے کر ویڈیوز ہٹواتے ہیں اور پھر اس عدالت اور اسی عدالت کے جج کے خلاف نفرت انگیز مہم چلاتے ہیں اور ساتھ میں خوش بھی ہوتے ہیں مکمل طور پر بوکھلا گئے ہیں۔
450 لوگوں کے جی��ے جاگتے بچے کھائے ہیں تم لوگوں نے ، لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والوں کو ویڈیوز سے بھی ڈر لگتا ہے کمال ہے ۔
🔵 یہ اپنے منہ سے اپنے واٹس ایپ گروپس اورسوشل میڈیا پیجز پر بول رہے ہیں کہ مدعیان نے درخواست لگا کر منت ترلہ کرکے ویڈیوز اسلام آباد ہائی کورٹ کے یوٹیوب چینل سے "پرائیویٹ" کروئی ہیں۔
پھر یہ گدھے اسی پر خوشیاں منا رہے ہیں یہ اتنے ہی جاہل اور عقل و شعور سے عاری ہوچکے ہیں یا پھر اپنے جاہل فالورز کو جھوٹی تسلیاں دینے کے لیے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں کہ ہم نے ویڈیوز پرائیویٹ کرواکے بڑا معرکہ مارا ہے اور ہم قوم کی کمر عدالتوں میں نہیں لگنے دیں گے ۔ جاہلیت کی کوئی لمٹ نہیں ہوتی ویسے ۔
🔵 کوئی بھی ذی شعور انسان اب تو باآسانی سمجھ سکتا ہے کہ ان کو یہ جاہل یوٹیوبر لے ڈوبے گا اپنا گند ان کو حلوہ بنا کر بیچ رہا ہے اور بلاسفیمی بزنس گروپ خوشی سے خرید رہا ہے ۔ جس کا دامن صاف ہوتا ہے وہ ویڈیوز سے خوف نہیں کھاتا ، مگر یہ تو ویڈیوز سے بھی خوفزدہ ہیں ۔
🔵 عوام بہت باشعور ہوچکی ہے، عوام مان نہیں رہی ان کا جھوٹ خرید نہیں رہی اور گینگ کی دال نہیں گل رہی اور کوئی منجن نہیں بک رہا تو اب یہ چھوٹی چھوٹی حرکتیں کرنے خود کو مزید ننگا کر رہے ہیں ۔ جن کا دامن صاف ہو وہ ویڈیوز سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی تحقیقاتی کمیشن سے ڈرتے ہیں۔۔۔
🚨📍 پطرس مسیح ہم شرمندہ ہیں۔
📍ایک مس��حی ، 16 سال کی عمر ، کرکٹ کھیلتے محمد اویس سے جھگڑا ہوا اور پھر اس اویس نے اس کرسچیئن لڑکے سے ایسا انتقام لیا کہ توہین رسالت لگوا کر اس کی زندگی برباد کردی ۔
📍 پطرس کی کہانی دل چیر دینے والی ہے۔
💔 ذرا سوچیں، اگر یہی ظلم کسی دوسرے ملک میں کسی مسلمان کے ساتھ ہو تو ہماری غیرت جاگ اٹھے، آسمان سر پر اٹھا لیں۔
📍 لیکن افسوس! اپنے ہی ملک پاکستان میں ہم دوسرے انسانوں کے درد سے اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ کسی کی چیخیں، کسی ماں کے آنسو اور کسی خاندان کی بربادی ہمیں جھنجھوڑتی تک نہیں۔ آخر ہمارا ضمی�� کب جاگے گا؟ 💔
سعودی عرب نے مولویوں کو ناراض کردیا؟
سعودی حکومت نے ایک سری لنکن شہری جس نے فیس بک پر توہین آمیز مواد شئیر کیا تھا اس کو سزائے موت دینے کے بعد معاف کردیا۔ سری لنکن شہری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی طلب کی تھی۔ اس خبر سے پاکستان میں لاتعداد مولوی اور ہالینڈ سے پاکستان آیا ہوا اپنے آپ کو مستری قرار دینے والا شخص شدید غصے میں ہے اور امکان ہے کہ وہ آج سعودیوں کو شاید دائرہ اسلام سے خارج کردے۔ اس کے ویڈیو پیغام کا شدت سے انتظار ہے۔
🚨📍 انتہا پسندی اور حق اختلاف
انتہا پسندی کے بارے میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ نقطہ اعتدال سے ہٹ کر ایک انتہائی راستے کو اختیار کرنے کا نام ہے۔ یہ بات کسی درجے میں درست ہے، مگر انتہا پسندی کو ایک مسئلہ بنا دینے والی اصل چیز یہ ہے کہ اس مرض میں مبتلا لوگ دوسروں کا حق اختلاف سلب کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
ایسے لوگ کسی معاملے میں ایک انتہائی رائے قائم ہی نہیں کرتے بلکہ خود کو مکمل حق اور دوسروں کو مکمل باطل قرار دینے کی بھی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ اس سے آگے بڑھ کر ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ ان کے نقطہ نظر کے علاوہ معاشرے میں کوئی نقطہ نظر باقی نہ رہے۔ کوئی اختلاف رائے کرے تو اس کے خلاف نکتہ آفرینی، جھوٹا پروپیگنڈا، الزام و بہتان کی مہم شروع ہوجاتی ہے۔
یہی وہ انتہا پسندی ہے جو فرقہ واریت اورعلمی جمود پیدا کرتی ہے ۔ یہی انتہا پسندی آگے بڑھتی ہے اور تکفیر اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کر لیتی ہے۔ آپ کسی بھی فرقہ پرست یا دہشت گردوں کے کسی بھی حمایتی کی کوئی بھی تحریر پڑھ لیں یا تقریر سن لیں۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ لوگ خود کو آخری حق اور دوسروں کو باطل محض سمجھتے ہیں۔ (یہ شخص وکٹم فیملیز کے وکیل آصف علی تمبولی کی تکفیر کرچکا ہے)
حقیقت یہ ہے کہ معاشرے سے اگر دہشت گردی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے تو اس کے لیے انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے تو اس کا ایک ہی راستہ ہے۔ لوگوں کا حق اختلاف تسلیم کیا جائے۔ انسانوں کو اپنے سے مختلف نقطہ نظر کو اختیار کرنے اور اسے پھیلانے کا حق دیا جائے۔
یہ وہ حق ہے جسے دے کر اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں بھیجا ہے۔ جب کبھی کوئی فرد یا گروہ اس حق کو چھینتا ہے تو و�� معاشرے میں انتہا پسندی کو فروغ دیتا ہے۔
اِس ساری بھونڈی گُفتگو میں تمہارے گند اُگلنے والے منہ سے ایک لفظ بھی عثمان وڑائچ کے سوال کے جواب میں نہیں نکلا۔۔۔
تُم ہو کون؟؟؟
تمہاری اوقات کیا ہے کہ سینٹ کمیٹی جیسا فورم تمہیں فراہم کیا جائے؟؟؟
ایوان بالا کیا اتنا گِر چُکا ہے کہ ایک غلیظ پروپیگینڈسٹ کو مدعو کرے!!!!
اِس ساری بھونڈی گُفتگو میں تمہارے گند اُگلنے والے منہ سے ایک لفظ بھی عثمان وڑائچ کے سوال کے جواب میں نہیں نکلا۔۔۔
تُم ہو کون؟؟؟
تمہاری اوقات کیا ہے کہ سینٹ کمیٹی جیسا فورم تمہیں فراہم کیا جائے؟؟؟
ایوان بالا کیا اتنا گِر چُکا ہے کہ ایک غلیظ پروپیگینڈسٹ کو مدعو کرے!!!!
"فیکٹ فوکس سٹوری (پارٹ#3)
📍 یہی نہیں اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی بدنام زمانہ تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے بھی وکیل بنے۔ یہاں تک کہ ایک مرحلے پر وہ اسی کہانی کے دوسرے کردار اور لشکر جھنگوی کے اہم رہنما راؤ حبیب الرحمان کے وکیل بھی بنے۔
📍جسٹس (ر) چودھری عبدالعزیز ایک انتہا پسند مذہبی ایکٹیوسٹ ہیں، جواپنے مقاصد کے حصول کیلیے پہلے وکیل بنے اور پھر شدت پسند حلقوں میں اپنے کنکشنز استعمال کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے جج تک بن گئے۔ وہ بلاسفیمی بزنس گروپ کے نظریاتی اور روحانی باپ ہیں ۔"
کاپی_پیست || کریڈٹ @VictimsofB_Gang