امام ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’جب تم اپنے اندر کمزوری محسوس کرو تو عطا فرمانے والے اللہ سے سوال کرو، اور جب اپنے اندر سستی پاؤ تو توفیق عطا کرنے والے اللہ سے مدد مانگو۔
تم اللہ کی اطاعت کے بغیر کوئی بھلائی حاصل نہیں کر سکتے، اور نہ ہی اس کی نافرمانی کے سبب تم سے کوئی بھلائی چھوٹتی ہے۔
پھر وہ کون ہے جس نے اللہ کی طرف رجوع کیا ہو اور اسے اپنی ہر مراد نہ ملی ہو؟ اور وہ کون ہے جس نے اللہ سے منہ موڑا ہو، پھر کوئی فائدہ حاصل کیا ہو یا اپنی خواہشات میں سے کسی خواہش کو پا لیا ہو؟‘‘ 💗🌸
آج کی خوبصورت صبح ♥️
صبح کی خاموشی میں گاؤں کے کچے راستوں پر چلنا میرے لیے صرف واک نہیں، فطرت سے ملاقات ہے، گرمی ہو یا سردی، برسوں سے میری صبح کا آغاز انہی راستوں کی رفاقت سے ہوتا ہے۔
جب سورج آہستہ آہستہ افق سے نکلتا ہے تو یہ نظارہ مجھے زیادہ پسند ہے،
کھیتوں کی طرف جاتے کسان، اپنی روزی کی تلاش میں نکلتے دکھائی دیتے ہیں۔
درختوں پر بیٹھے پرندے اپنی میٹھی آوازوں سے صبح کا استقبال کرتے ہیں۔
کچی مٹی کی خوشبو، ٹھنڈی ہوا اور شبنم سے بھیگے پودے دل کو ایک عجیب سا سکون دیتے ہیں
راستے میں جو منظر آنکھ کو بھا جائے، موبائل نکالتا ہوں اور اسے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتا ہوں۔
مجھے شاید خوبصورت تصویروں سے زیادہ ان تصویروں کے پیچھے چھپی سادگی پسند ہے۔
شہر کی بلند عمارتوں سے دور، ان کھیتوں میں زندگی اپنی اصل صورت میں سانس لیتی محسوس ہوتی ہے۔
خوبصورتی ہمیشہ مہنگی جگہوں پر نہیں، کبھی ایک کچے راستے کے کنارے بھی مل جاتی ہے۔
اور شاید اسی لیے مجھے ہر نئی صبح کا سورج، کل کی نسبت آج بھی زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔
ایڈمن اردو ورثہ
مہر جمشید
Pakistan's Supreme Court has ordered authorities to shift Imran Khan to hospital. This is the first time in three years that former Prime Minister will be out of jail at least for a month. Given our political history, many have already started connecting the dots..