تحریر نمبر 58۔
موضوع: پہلی بارش
میں چاہتی ہوں!
تمہارے ساتھ خانۂ کعبہ کا طواف کروں،
یوں کہ ہر چکر
میرے اندر کے بنجر پن پر
پہلی برکھا بن کر برسے۔
حرم کی فضا میں
جب ابرِ رحمت اترے،
تو میں رب کریم کی قربت کو
بارش کی خوشبو کی طرح محسوس کروں،
وہ رحمت جو،
میرے وجود کی خشک مٹی کو
زندگی عطا کر دے۔
میں چاہتی ہوں!
ہماری محبت کی گواہی
کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں
بلکہ رب کی رحمت کی چھاؤں میں ہو،
جہاں عشق بھی عبادت بن جائے۔
اور خاموشی بھی دُعا۔
کعبے کے ٹھنڈے فرش پر
بیٹھ کر،
میں تمہارے کندھے پر سر رکھوں،
اور تمہارے الفاظ بارش کے قطروں میں مل کر روح کو سرشار کریں۔
وہ بارش جو محبت کے اعتراف کی بارش ہو
جو دل سے نکل کر رب کریم کی بارگاہ تک جائے،
اور جو جسموں سے بڑھ کر روح کو تر کرے۔
اور رب کے حضور
میں یہ دعا کروں
کہ یا رب کریم!
جس طرح تُو نے
دنیا میں مجھے اس انسان کے ساتھ جوڑا ہے،
اسی طرح
روز قیامت بھی
میری حاضری
اسی کے ساتھ لکھ دینا۔
اے ربِّ باراں!
ہماری محبت کو
ابرِ رحمت میں ڈھانپ دے،
تاکہ یہ عشق تیرے حضور سجدہ شکر بن کر زندہ رہے۔
آمین ثمہ آمین یا ربّ العالمین!🤲🏻
بقلم: صباحت گل
@Alif_Views
"خوش بختی"
تم میرا ہاتھ تھامو
مجھے کامل یقین ہے کہ
تمھارے لمس کی حدت سے
میرے ہاتھ کی لکیریں دوبارہ ترتیب پائیں گی
اور تمام عمر خوش بختی کے بادل
مجھ پہ سایہ کرتے رہیں گے❤
#چلی_بائیٹ
My Article “Managing Natural Calamities” Published in today’s Pakistan Observer. On Current Flood Situation in Baluchistan & Southern Punjab!
https://t.co/ttMvP54m3W