تمہاری چمک میں تمہیں کوئی بھی چُن سکتا ہے۔
لیکن تمہارا حقدار وہی ہے، جب تم مرجھا رہے ہو اور وہ تمہیں تازہ مہک بخشے۔
میرا سوال ہے کہ حقدار اگر پہلے ہی شادی شدہ ہو تو کیا زبردستی اسکے گلے سے لٹک جائیں۔۔؟
آج میں Blue Tick لیتے لیتے رہ گیا۔
سارا پروسیجر فالو کیا پھر خیال آیا کہ جلد بازی میں کیے گئے فیصلے عموماً احمقانہ ثابت ہوتے ہیں۔
شکر ہے ایک غلط فیصلہ کرنے سے پہلے ہی عقل سلیم آ گئی۔ 🤲
جو شخص سفر کے آغاز ہی میں اپنی نادانی ظاہر کر دے، وہ دراصل تمہیں اس کی رفاقت کے بوجھ اور طویل راستے کی تھکن سے بچا لیتا ہے۔
بہت سی باتیں تمہیں وقت گزرنے کے بعد سمجھ آتی ہیں کہ وہ دراصل تم پر کی گئیں مہربانیاں تھیں۔۔!
#قومی_زبان