کبھی غور کیا کہ ہمیں دو دن پہلے کھایا گیا عام کھانا بھی اکثر یاد نہیں رہتا؟
یہ صرف بھولنے کی عادت نہیں بلکہ ہمارے دماغ کا ایک حیران کن نظام ہے۔
ماہرین کے مطابق انسانی دماغ ہر وقت غیر ضروری معلومات کو فلٹر کرتا رہتا ہے تاکہ اہم چیزوں کیلئے جگہ باقی رہے۔
اسی لیے روزمرہ کی عام باتیں، جیسے کل دوپہر کے کھانے کی تفصیل، آہستہ آہستہ ذہن سے غائب ہو جاتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دماغ اُن یادوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھتا ہے جن کے ساتھ جذبات، خوف، خوشی یا کوئی خاص واقعہ جڑا ہو۔
اسی وجہ سے بچپن کی ایک شرمندگی یا خوشی برسوں بعد بھی یاد رہتی ہے، مگر پچھلے ہفتے کا عام دن یاد نہیں آتا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ Forgetting System دراصل دماغ کو تیز اور متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اگر انسان ہر چھوٹی بات ہمیشہ یاد رکھے تو دماغ پر بہت زیادہ بوجھ پڑ جائے۔
اب ذرا خود سوچیں…
آپ کو واقعی یاد ہے کہ آپ نے کل دوپہر میں یا 2 دن پہلے کیا کھایا تھا؟؟؟
5 سفید غذائیں جو خاموش قاتل ہیں! ⚠️
سفید چینی (شکر)
زیادہ استعمال سے انسولین کا توازن بگڑتا ہے اور ذیابیطس + موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سفید نمک
بلڈ پریشر بڑھاتا ہے اور دل کی بیماریاں پیدا کرتا ہے۔
میدہ (سفید آٹا)
ہاضمے خراب کرتا ہے، آنتوں میں سوزش پیدا کرتا ہے اور قبض کا باعث بنتا ہے۔
سفید چاول
غذائیت سے خالی، شوگر بڑھاتا ہے اور گردوں پر زائد بوجھ ڈالتا ہے۔
پروسیسڈ ڈیری
جوڑوں کے درد اور جسم میں سوزش کا باعث بنتی ہے۔
ان 5 سفید چیزوں سے اجتناب کریں تو صحت خود بخود بہتر ہو جائے گی۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں! 💪