کچھ روحیں شور و ہنگاموں میں نہیں خاموشیوں میں سکون تلاش کرتی ہیں مجھے بھی اب نہ کسی سے مقابلہ ہے نہ کسی کو کچھ ثابت کرنے کی خواہش۔ بس چند مخلص رشتے تھوڑا سا تنہائی کا وقت، دل کا اطمینان اور رب کی رضا کافی ہے۔کیونکہ زندگی کی سب سے بڑی دولت وہ سکون ہے جو انسان کو اپنے اندر مل جائے۔
خواہشیں پالنا آسان ہے، مگر اُنہیں نبھانا اصل ہنر ہے۔ خواب دیکھنے سے زیادہ ضروری اُن کی تعبیر کے لیے حوصلہ، ظرف اور استقامت رکھنا ہے۔
شب بخیر فی امان اللہ۔ 🌙
#اردو_زبان
خدارا اپنے بچوں سے پیار کیجئے ان کو مدارس کے فرعونوں کے حوالے نا کیجئے۔جہاں سی سی ٹی وی بھی لگے ہوئے وہاں یہ حال سوچو جہاں نہیں لگے وہاں کیا حال ہوتا ہوگا
اور اب اصل سوال یہ نہیں رہا کہ AI کتنی ذہین ہوسکتی ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ جس دن یہ ہم سے کہیں زیادہ راستے دیکھنے کے قابل ہوگئی، کیا ہم نے اس وقت تک تمام غلط دروازوں پر تالے لگا دیے ہوں گے؟
منقول
#قومی_زبان
گوگل کی مصنوعی ذہانت کو ایک نقلی کمپنی ہیک کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن وہ تین اصلی کمپنیوں کے سسٹمز میں جا گھسی۔ ذرا ایک لمحے کے لیے رک کر اس جملے کو دوبارہ پڑھیے، کیونکہ آنے والے برسوں میں شاید ہم ایسے واقعات بار بار سنیں گے۔
ہم ابھی تک AI کو ChatGPT اور Gemini کے سوال جواب تک محدود سمجھ رہے ہیں۔ سوال کیا، جواب لیا اور موبائل بند کردیا۔ لیکن پس پردہ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔
اب ایسی مصنوعی ذہانت بن رہی ہے جو صرف آپ کو مشورہ نہیں دیتی بلکہ خود کام بھی کرتی ہے۔ اسے مقصد دے دیجیے، یہ معلومات تلاش کرے گی، ویب سائٹس کھولے گی، مختلف راستے آزمائے گی اور اگلا قدم بھی خود طے کرے گی۔
یہیں اصل مسئلہ شروع ہوتا ہے۔
مئی 2026 میں سائبر سکیورٹی کمپنی Irregular گوگل کے Gemini کا امتحان لے رہی تھی۔ اسے ایک فرضی کمپنی کا نام دیا گیا اور کام یہ تھا کہ اس کمپنی کے سسٹم میں داخل ہو کر دکھاؤ۔
آپ یوں سمجھیے کہ ایک ماہر تالہ ساز کو نقلی گھر بنا کر دیا گیا اور کہا گیا، "یہ سامنے گھر ہے، اس کا تالہ کھولو۔"
مگر منتظمین سے ایک غلطی ہوگئی۔ اس نقلی گھر کے ساتھ اصلی دنیا کا دروازہ بھی کھلا رہ گیا، یعنی Gemini انٹرنیٹ تک پہنچ سکتی تھی۔
پھر معاملہ دلچسپ ہوگیا۔
فرضی کمپنی کا نام ایک حقیقی کمپنی سے ملتا تھا۔ Gemini نے انٹرنیٹ پر تلاش کی اور اصلی کمپنیوں کو بھی اپنے امتحان کا حصہ سمجھ بیٹھی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وہ تین حقیقی کمپنیوں کے سسٹمز تک پہنچ گئی۔
ایک کمپنی میں پاس ورڈ کا اندازہ لگایا گیا جبکہ دوسری جگہوں کی لاگ اِن معلومات انٹرنیٹ پر موجود repositories سے مل گئیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ جب Gemini کو معلوم ہوا کہ سامنے نقلی نہیں بلکہ حقیقی سسٹمز ہیں تو اس نے خود کارروائی روک دی۔
بظاہر آپ کہیں گے، چلو اچھا ہوا، رک تو گئی۔
مگر سوال یہ ہے کہ اگر اگلی بار نہ رکی تو؟
اور اسی سوال کو ایک دوسرے واقعے نے مزید سنجیدہ بنا دیا۔
اسی سال OpenAI کے ایک سائبر سکیورٹی تجربے میں بہت سے AI agents استعمال کیے جارہے تھے۔ آسان لفظوں میں agent ایک ایسا AI پروگرام ہے جسے آپ کام بتاتے ہیں اور وہ اسے مکمل کرنے کے لیے خود مختلف قدم اٹھاتا ہے۔
اب ایک منظر ذہن میں بنائیے۔
ایک امتحانی ہال میں ایک ہزار سے زیادہ انتہائی ذہین طلبہ بیٹھے ہیں۔ سب کو الگ الگ بٹھایا گیا ہے۔ اصول یہ ہے کہ کوئی کسی سے بات نہیں کرے گا۔
اچانک کسی طالب علم کو دیوار میں ایک سوراخ نظر آجاتا ہے۔
وہ دوسرے کو پرچی دیتا ہے، دوسرا تیسرے کو اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال میں ایک الگ مواصلاتی نظام بن جاتا ہے۔
کچھ ایسا ہی یہاں ہوا۔
آزاد تحقیقی ادارے METR کے مطابق تقریباً 1,200 AI agents نے ایک غیر مجاز راستے سے آپس میں رابطہ کیا اور 70 ہزار سے زیادہ پیغامات اور فائلوں کا تبادلہ ہوا۔ بعد میں تقریباً 700 agents Hugging Face سے متعلق حقیقی کارروائی میں شامل ہوگئے۔
اب یہاں ایک غلط فہمی دور کرلیجیے۔
ان مشینوں نے رات کو خفیہ میٹنگ کرکے انسانوں کے خلاف بغاوت کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ معاملہ اس سے کہیں زیادہ سادہ تھا اور شاید اسی لیے زیادہ اہم بھی۔
انہیں ایک کام دیا گیا تھا۔
وہ کام مشکل ہوا تو انہوں نے دوسرا راستہ تلاش کیا۔ وہ بھی مشکل ہوا تو تیسرا۔ پھر کہیں سسٹم میں کمزوری ملی تو اسے استعمال کیا، کہیں آپس میں رابطے کا راستہ ملا تو رابطہ شروع کردیا۔
یعنی مقصد وہی رہا، راستے بدلتے گئے۔
OpenAI نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ agents نے غیر منظور شدہ رابطہ کیا، سسٹمز کی کمزوریاں استعمال کیں اور تجربے کی مقررہ حدود سے باہر نکلنے والے راستے اختیار کیے۔
یہ بات مجھے اصل واقعے سے بھی زیادہ اہم لگتی ہے۔
فرض کیجیے آپ اپنے ملازم کو گاڑی کی چابی دیتے ہیں اور کہتے ہیں، "مجھے ہر حال میں آدھے گھنٹے میں ایئرپورٹ پہنچاؤ۔"
آپ کے ذہن میں یہ بات پہلے سے موجود ہے کہ وہ ٹریفک قوانین توڑے بغیر آپ کو ایئرپورٹ پہنچائے گا۔
لیکن اگر سامنے ایسا شخص ہو جو آپ کے الفاظ کو صرف مقصد سمجھے تو "ہر حال میں" کا مطلب کیا نکلے گا؟
بس یہی باریک لکیر AI کے معاملے میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں شاید مستقبل میں مصنوعی ذہانت سے سب سے پہلے یہ خطرہ نہیں ہوگا کہ وہ اچانک برائی پر اتر آئے گی۔ زیادہ عملی خطرہ یہ ہوگا کہ ہم اسے کوئی مقصد دیں گے، حدود پوری طرح بند نہیں کریں گے اور وہ مقصد حاصل کرنے کے لیے ایسا راستہ نکال لے گی جس کا ہمیں خیال ہی نہیں آیا تھا۔
اسی لیے صرف یہ لکھ دینا کافی نہیں ہوگا کہ "انٹرنیٹ پر مت جانا۔"
انٹرنیٹ کا راستہ بند بھی کرنا پڑے گا۔
بچے کو کہنا کہ "الماری مت کھولنا" ایک ہدایت ہے، لیکن الماری پر تالا لگا دینا حفاظت ہے۔ ہم شاید مصنوعی ذہانت کے دور میں یہی فرق بڑی قیمت ادا کرکے سیکھ رہے ہیںُ
آج راولاکوٹ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے معصوم بچی شہید ھو گئیکتنا ظلم کر رھے ھیں یہ لوگ 😭
نیچے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کشمیر کی ایک بہادر بیٹی عاصم منیر کو بدعائیں دے رھی ھے کیا خیال ھے ان معصوم لوگوں کا قتل عام کر کے یہ لوگ اللّٰہ کی پکڑ سے بچ جائیں گے
پیدائش اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ کے حکم کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ اور حفاظت کرنے والا صرف اللہ عظیم ہے۔ اگر وہ چاہے تو کسی بھی ذریعے اور کسی بھی تخلیق کے ذریعے انسانی جانوں کو بچا سکتا ہے۔
جب اللہ کسی کو بچانا چاہتا ہے تو ایسا ذریعہ بنا دیتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔
بے شک اللہ غالب ہے، وہ بہترین محافظ ہے۔ الحمدللہ۔
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
#خاتم_الرسلﷺ
زندگی کی وہ گھڑی لافانی ہو جاتی ہے جو ہادیِ اعظم ﷺ آقا کریم ﷺ کے ذکرِ پاک اور درود پاک کے نور سے منور ہو جائے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ
1