یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن__!
تُو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن__!
آنکھ رو رو کے تیری راہ ��کا کرتی تھی____!
دل تیری یاد سے مغلوب رہا ہے کچھ دن___!
تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا___!
مشغلہ یہ میرا م��غوب رہا ہےکچھ دن____!🦋
#سوچ_کا_سفر
#حیا_حیا
ستارے سب مرے‘ مہتاب میرے
ابھی مت ٹوٹنا اے خواب میرے
ابھی اڑنا ہے مجھ کو آسماں تک
ہوئے جاتے ہیں پر بے تاب میرے
عمران شناور
#قوس
#رات_گئے_ہم_اور_آپ_ساتھ#
نیلام کر دے رات کی یہ زرد چاندنی
سورج کے دام صبح کا تارا خرید لا
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے ۔۔۔۔ کاسہ خرید لا
#اپنی_زبان_اردو#رات_گئے_ہم_اور_آپ_ساتھ
ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! ۔۔ اس کا سراپا خرید لا۔!!
یوسف کو بیچ مصر کی بازار گہ کے بیچ
یونان سے تُو زہر کا ۔۔۔ پیالہ خرید لا
#اپنی_زبان_اردو#رات_گئے_ہم_اور_آپ_ساتھ
زندگی میں دو چیزوں کی کمی انسان کو اذیت میں ڈالتی ہے، ایک رات کی نیند، اگر نیند نہیں تو چہرہ بگڑ جاتا ہے، دوسرا من پسند شخص، میسر نہ ہو تو زندگی بگڑ جاتی ہے۔
#SZKJ#رات_گئے_ہم_اور_آپ_ساتھ
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا ؕ وَ اُولٰٓىِٕكَ هُمْ وَ قُوْدُ النَّارِۙ
بیشک جنہوں نے کفر کیا نہ ان کے مال انہیں اللہ عذاب سے کچھ بھی بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولاد، اور وہی لوگ دوزخ کا ایندھن ہیں