"میں خدا کی قسم کھاتا ہوں میرے پختونو جان لُٹا دونگا ان کی پالیسی نہیں مانوں گا۔ تمہاری اس پالیسی سے امن نہیں آئے گا چودہ ہزار انٹیلیجینس بیس آپریشنز ہوئے بائیس ملٹری آپریشنز ہوئے ابھی بھی رو رہے ابھی بھی کہہ رہے دہشتگردی ہے تمہاری اس پالیسی سے امن نہیں آئے گا میں دیتا ہوں آپ کو پالیسی وہ پالیسی تمہیں ماننی پڑے گی اس سے امن آئے گا ۔کہتے ہیں یہاں کی حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی بلوچستان والی تو تعاون کرتی ہے نا بلوچستان میں کیوں امن نہیں آرہا؟ اس کا مطلب ہے آپ کی پالیسی فیل ہے جب تک آپ پالیسی نہیں بدلتے آپ کا نشانہ پی ٹی آئی سے ہٹ کر دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک امن نہیں آئے گا آپ پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے دہشتگردی کو نہیں ورنہ اس میں کیا مسئلہ ہے کہ خیبرپختونخوا کا سٹیک ہولڈر آپ کو کہتا ہے میں سو دن میں امن لا دیتا ہوں میں پالیسی دیتا ہوں آو میرے ساتھ بیٹھو، میرے معصوم لوگ بھی شہید نہیں ہونگے میرے پولیس والے میرے فوجی بھی شہید نہیں ہونگے اور آپ کے پیسے بھی خرچ نہیں ہونگے”۔
وزیراعلی سہیل آفریدی
@SohailAfridiISF
#سر_بکف_میدان_میں
یہ گارڈ پہلے عمران خان صاحب کے ساتھ ہوتا تھا، اب سہیل آفریدی صاحب کے ساتھ نظر آتا ہے۔ لگتا ہے (گارڈ)عارف خٹک صاحب کو بھی اب گارڈز کی ضرورت پڑنے والی ہے۔ 🤣🤣
یہ ہے مقبولیت ہمارے عظیم لیڈر عمران خان کی، کہ عوام اُن کے گارڈ سے بھی عمران خان کی نسبت سے محبت کرتی ہے! ❤️❤️
#ڈٹ_گئی_عوام_خان_کو_رہا_کرو
میں اپنی بیٹی جویریہ کے گھر میں نظر بند ہوں۔ میرے 5 اور 7 سال کے نواسوں، محمد اور اسماعیل کو آج سکول جانے سے روک دیا ہے۔ بجلی کال سے کاٹ دی ہے، کھانا پینا تو دور کی بات، پانی کا گلاس تک گھر کے اندر نہیں آسکتا۔
دشمن کے بچوں کو تو پڑھانے کا شوق تمہیں ہے۔ کیا تم میرے بچوں کو اُن سے بھی زیادہ خطرناک سمجھتے ہو؟
🚨🚨 بریکینگ نیوز : صوابی سے آگے یعنی اسلام آباد کی طرف پیدل جانے کا پلان ۔!!!🔥🔥🛑🛑
سہیل آفریدی نے کہا ہے, ہمارا پلان ہے کہ صوابی سے آگے ہم پیدل جائیں ۔ مطلب اسلام آباد کی طرف ہم پیدل جائیں گے ۔ ہمارے ساتھ کوئی گاڑیاں, بسیں نہیں ہونگی ۔ اور میرے خیال میں یہ بہت ہی عمدہ اسٹریٹیجی ہے ۔ ظاہر ہے, کافی دن لگیں گے اسلام آباد پہنچنے میں۔ لیکن اس سے بہتر اسٹریٹیجی نہیں ہوسکتی ۔ یہ بہت ہی عمدہ اسٹریٹیجی ہے ۔ جتنے دن بھی لگیں ۔ جیسے ہی آپ اٹک کا پل کراس کرینگے, اس کے بعد دما دم مست قلندر ہے ۔ اور دوسرا یہ کہ پیدل جائیں گے تو بیشک ہزاروں رکاوٹیں ہوں ۔ کنٹینرز کھڑے ہوں ۔ لیکن بندہ کہیں نہ کہیں سے دائیں بائیں سے نکل جاتا ہے ۔ یہ پھر جو مرضی کرلیں ۔ پیدل مارچ کو نہیں روک پائیں گے ۔ شہباز گل 🔥🔥🚨
کلائمکس کی شوٹنگ سے کچھ ہی دیر پہلے نانا پاٹیکر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ سینے میں تکلیف ہوئی تو انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا لیکن دوسری طرف فلم کا کلائمکس تیار تھا۔ سیٹ لگ چکا تھا، بڑی تعداد میں جونیئر آرٹسٹ موجود تھے اور شوٹنگ ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا۔۔۔ شوٹنگ ہو رہی تھی نانا پاٹیکر کی مشہور فلم 'کرانتی ویر' کی۔۔
نانا پاٹیکر ہسپتال میں رکنے کی بجائے ڈاکٹر کو ساتھ لے کر سیٹ پر پہنچ گئے۔ یہ وہ منظر تھا جس میں ان کے کردار پرتاپ کو پھا۔۔نسی دی جانی تھی۔ نانا نے ہدایت کار مہول کمار سے کہا کہ انہیں معلوم ہے سین کیا ہے لیکن وہ یہ سین بار بار نہیں کر سکتے۔ چنانچہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ کیمرے لگانے کو کہا تاکہ ان کی پرفارمنس کا کوئی لمحہ ضائع نہ ہو۔
پھر دوپہر تقریباً ڈھائی بجے کیمرے تیار کیے گئے اور نانا پاٹیکر نے بولنا شروع کیا۔ نانا کے اپنے بیان کے مطابق انہیں صورتحال معلوم تھی، کردار معلوم تھا لیکن آگے کیا بولنا ہے، وہ اسی لمحے سامنے آتا گیا۔ انہیں کوئی سکرپٹ نہیں دی گئی۔ اس وقت ان کی زبان سے وہ الفاظ نکلے جو آج بھی ہندی سنیما کے مشہور ترین مکالموں میں شمار ہوتے ہیں۔ 'آ گئے میری مو۔ ت کا تماشا دیکھنے؟۔۔۔'
اس کے بعد پرتاپ اس معاشرے سے سوال کرتا ہے جو ظل۔ م کو دیکھ کر خاموش رہتا ہے۔ وہ مذہب کے نام پر انسانوں کی تقسیم پر سوال اٹھاتا ہے اور خو۔ ن کی مثال دیتے ہوئے پوچھتا ہے کہ اگر انسانوں کا خو۔ ن ایک ہی رنگ کا ہے تو پھر اسے ہندو اور مسلمان کے خون میں کیسے تقسیم کیا جا سکتا ہے؟ نانا پاٹیکر بولتے چلے گئے۔ ایک جملہ دوسرے جملے کو جنم دیتا گیا اور منظر ایک طویل مونولاگ میں بدل گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کلائمکس کئی دن میں مکمل ہونا تھا لیکن نانا نے اسے چند گھنٹوں میں مکمل کر دیا۔ شوٹنگ تقریباً ڈھائی بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک ختم ہوگئی۔ ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر نے کہا کہ انہیں خود یاد نہیں کہ اس دن انہوں نے کیا کیا کہا تھا۔ یعنی جس مکالمے کو بعد میں لوگ لفظ بہ لفظ یاد کرنے لگے تھے اسے بولنے والے اداکار کو خود اس کی ایک ایک لائن بھی یاد نہیں تھی۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ ’کرانتی ویر‘ کے اس کلائمکس میں اداکار کی جسمانی کیفیت، کردار کا غصہ، منظر کی شدت اور اس لمحے کی بے ساختگی سب کچھ ایک ساتھ شامل ہوگیا تھا۔ اسی لیے نانا پاٹیکر کو بڑے سے بڑا اداکار استاد مانتے تھے۔۔۔
جاوید ہاشمی، پتا نہیں کس مٹی سے بنا ہے یہ شخص کن حالات سے گزرا ہے، کس دباؤ کا سامنا ہے بیان کرنا مشکل ہے بہادر اور بھی بہت ہیں سرائیکی وسیب میں لیکن جاوید ہاشمی کا اپنا ایک لیـــول ہے۔ اس 80 سالہ بوڑھے شخص نے مثال قائم کر دی۔ پنجاب میں جہاں پی ٹی آئی کے جھنڈے پر بھی پابنــــــدی ہے، یہ شخص ملتان میں کھل کر اسٹیبلشمنٹ کو للــــــکار رہا ہے جاوید ہاشمی اتنی کھل کر اور بے خوفی سے بولتا ہے کہ انٹــــرپول کی پہنچ سے باہر رہنے والا شخص بھی ایسی بات کہنے کی جــرات نہیں کرسکتا، لیکن جاوید ہاشمی دھاڑ رہا ہے کسی نے سچ کہا کہ شیر بوڑھا نہیں ہوتا ہے
🚨عمران خان کی قید عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے
شبر زیدی نے 100% سچ بتا دیا ہے
عمران خان کو امریکہ اسرائیل کے ایجنٹوں نے قید کر رکھا ہے عمران خان کے ہوتے ہوئے مسلمانوں میں اتحاد ختم نہیں کیا جا سکتا
خان باہر ہوتا تو امت مسلمہ کو یکجا کرتے🔥👍✌️
شوباز شریف نے ایک سال میں 28 بین الاقوامی دورے کیے اور الحمدللہ ایک ٹکے کی انوسٹمنٹ لانے میں ناکام رہے
پنجاب میں غربت 41 فیصد بڑھ گئی ہے پورے ملک میں 32 فیصد ہے اور پنجاب بیروزگاری اور غربت میں لمبرون ہے 90 لاکھ میں سے 65 لاکھ چائلڈ لیبر پنجاب میں ہے پینے کا صاف پانی نہیں بچے سکول نہیں جا رہے پٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں ہیں اور مریم نواز 12 ارب کا جہاز لیکر ذاتی دورے کر رہی ہے اور ڈھٹائی سے کہتی ہے کہ ہاں لیا ہے جہاز اور پھر لوگ کیوں ٹیکس دینگے؟ جب انکا پیسہ عیاشیوں میں اڑایا جائے۔
اپوزیشن ختم عدلیہ ختم میڈیا ختم اتنے جبر کے باوجود حکومت فیل ہوگئی ہے
نہریں بننی تھی وہ پراجیکٹ فیل۔ مائننگ میں انوسٹمنٹ آنی تھی اب ریکوڈک سینڈک کا منصوبہ فیل۔ صوبے بنانے کا پراجیکٹ بھی فیل ۔ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری فیل۔
” ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ خود فیصلہ کریں، آپ عمران خان سے پوچھیں ہی نہیں!
آپ ایک فُل اسٹاپ اور کوما کا اضافہ نہیں کر سکتے تھے، ہمیں بے اختیار کہتے ہیں آپ!
ہمیں مجبور کر رہے ہیں بولنے پر۔
طے یہ ہوا تھا کہ یہ باتیں باہر نہیں کریں گے،
لیکن خود ہی شروع کر دی ہیں۔
سہیل آفریدی کے اوپر اٹیک کر رہے ہیں آپ، سہیل آفریدی کو مجرم بنا رہے ہیں! سہیل آفریدی کے پی کے کے عوام کا منتخب وزیر اعلیٰ ہے، دو تہائی اکثریت ہے ان کی، آپ ان کے ساتھ بیٹھیں۔
وہاں آپریشن کے اندر کولیٹرل ڈیمیج ہوا ہے، چرواہے مارے گئے ہیں، پتہ نہیں کون کون مرا ہے وہاں پر۔
وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان, قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا پروگرام کا وہ حصہ جو آج میڈیا پر نشر نہیں کیا گیا
سابق چئرمین پی سی بی رمیز کھل کر سامنے آگئے کمنٹری سے باہر کرکے سلمان بٹ کو کمنٹری میں شامل کرنے پر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا میں کمنٹری کرتا ہوں چیرمین پی سی بی رہ چکا ہوں مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں ہے کہ مجھے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا مجھے کمنٹری کیلئے پوری دنیا سے آفر آتی ہے میرے لیے کوئی نئی بات نہیں لیکن اپنے ملک کے میچ میں کمنٹری سے باہر کرنے پر دکھ ضرور ہوتا ہے میرا موقف پہلے بھی واضح تھا اب بھی ہے اور آئیندہ بھی رہے گا اس سے آپ مجھے ہٹا نہیں سکتے اس کے پیچھے جو لوگ ہے وہ مجھے بتانے کی ضرورت ہی نہیں ہے وہ سب جانتے ہے مجھے اب بنگلہ دیش افغانستان ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کیلئے منتخب کردیا ہے میں دبئی پہنچ گیا ہوں کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنے دیا جائے آپ کے بس میں اگر ہوتا تو مجھے دنیا بھر میں کمنٹری سے روک لیتے لیکن یہ آپ کی بس کی بات نہیں ہے آپ زیادہ سے زیادہ مجھے پاکستان کے سیریز میں کمنٹری سے روک سکتے ہے کسی اور ملک کی میچز میں کمنٹری سے
#cricket #pakistancricket #PCB
لوگوں نے پوچھا: اے الله کے رسول! کیا ہم دوا (علاج معالجہ) کر لیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
دوا کیا کرو، بلاشبہ الله عزوجل نے کوئی بیماری پیدا نہیں کی مگر اس کی دوا (شفاء، علاج) بھی پیدا کی ہے، سوائے ایک بیماری کے جو ہے بڑھاپا.
ابوداؤد 3855
(ترمذی 2038؛ ماجہ 3436؛ مشکوٰۃ 4532)
2 مرغیاں مانگی تھیں، سونا مل گیا!❤️
الجزائر کے صوبے عین الدفلی کے شہر سیدی لخضر کی ایک یتیم لڑکی کی شادی میں صرف ایک ہفتہ باقی تھا، مگر جھونپڑی نما گھر میں کوئی تیاری نہیں تھی۔ الجزائری سماجی کارکن حمید فرج نے اس کی حالت سوشل میڈیا پر بیان کی اور مدد کی اپیل کی۔ لڑکی سے پوچھا کہ اسے کیا چاہیے؟ اس نے انتہائی سادگی سے جواب دیا:
’’مجھے اپنی شادی میں کھانے کے لیے صرف دو مرغیاں چاہییں، بس۔‘‘
یہ معصوم خواہش سوشل میڈیا پر پھیلی تو الجزائر بھر کے لوگوں کے دل پگھل گئے۔ لوگ اس کی مدد کے لیے اس کے گھر پہنچنے لگے۔ کسی نے شادی کا سامان دیا، کسی نے رقم اور کسی نے مختلف تحائف پیش کیے۔
پھر بڑی تعداد میں لوگ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر اس کے گھر پہنچے اور اپنی موجودگی سے اسے یہ احساس دلایا کہ وہ یتیم ضرور ہے، مگر بے سہارا نہیں۔ قوم اس کے ساتھ ہے۔
ایک جیولری والے نے یتیم دلہن کے لیے سونے کا خوب صورت سیٹ اور انگوٹھی بھی تحفے میں پیش کردی۔
اس لڑکی نے صرف دو مرغیاں مانگی تھیں، مگر اللہ پاک نے شادی کا مکمل سامان، نقد رقوم، قیمتی تحائف، سونے کا مکمل سیٹ اور سب سے بڑھ کر پورے ملک کی محبت اسے دے دی۔ یہاں تک کہ بیرون ملک مقیم الجزائریوں نے اس کے لیے تحائف بھیجے۔❤️
"میں اپنی بیٹی جویریہ کے گھر میں نظر بند ہوں۔ میرے 5 اور 7 سال کے نواسوں، محمد اور اسماعیل، کو آج اسکول جانے سے روک دیا ہے۔ بجلی کاٹ دی ہے، کھانا پینا تو دور کی بات، پانی کا گلاس تک گھر کے اندر نہیں آ سکتا۔ دشمن کے بچوں کو تو پڑھانے کا شوق تمہیں ہے۔ کیا تم میرے بچوں کو اُن سے بھی زیادہ خطرناک سمجھتے ہو؟" جاوید ہاشمی
@JavedHashmiJH
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
پاکستانیو ریاست پاکستان بیانیہ بناتی ہے کہ پاکستان میں جو دہشتگردی ہے وہ فتنہ الہندوستان ہے جبکہ پنجاب کی جعلی وزیراعلی کہتی مجھے انڈیا سے خطرہ نہیں باقی صوبوں سے خطرہ ہے تو بتاؤ دہشتگرد میں ہوں یا وہ ہے جو یہ بیانیہ بنا رہی ہے۔
میرے پاکستانیو میرے پختونوں نے آپ کے امن کے لیے 80 ہزار جانوں کا نزرانہ پیش کیا اس کے باوجود ن لیگ کا ایک وزیر کہتا ہے کہ پختون دہشتگرد ہیں تو بتاؤ جو پاکستان کی خاطر قربانی دے رہے وہ دہشتگرد ہیں یا جو بے غیرت یہ بات کررہا ہے وہ دہشتگرد ہے؟
ن لیگ جس کو پاکستان اور پنجاب پر مسلط کیا گیا وہ پاکستان توڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور جو پیپلز پارٹی بلاول کے نانا جس نے پاکستان توڑنے کا نعرہ لگایا مشرقی پاکستان بنایا وہ پیپلز پارٹی اس صوبے میں جہاں ایک پارٹی نے 90 فیصد ووٹ لیا ہے وہ یہاں گورنر راج لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ پاکستان توڑنے کی سازش کررہے ہیں لیکن ہم پاکستانی تھے پاکستانی ہیں پاکستانی رہیں گے۔ عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو جوڑ کر رکھ سکتا ہے اس لیڈر کو ناحق قید کیا ہوا اس کے پورے خاندان پر ظلم ہورہا اس کے باوجود وہ نہیں ٹوٹ رہا کیوں؟ اس پاکستان کے لیے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی
@SohailAfridiISF
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
سہیل آفریدی جو کر رہا ہے اس کو لوگ Underestimate کر رہے ہیں، جو کچھ سہیل آفریدی اور لڑکے کر رہے ہیں یہ سیانے نہیں ڈیڑھ سیانے ہیں، انہوں نے جس جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے اچھے بھلے سیاسی دماغ میں بھی یہ بات نہیں آتی، یہ لڑکے بہت سیانے اور سمجھدار ہیں یہ اپنی انرجی بھی بچا رہے ہیں اپنا ٹائم بھی لے رہے ہی، دوسری طرف کو ٹائم دے بھی رہے ہیں اور ٹف ٹائم دے رہے ہیں، ان لڑکوں کو یہ پتہ لگ گیا ہے کہ جس ایمرجنسی اور گورنر راج سے ہمیں ڈرایا جا رہا ہے وہ تو ہمارا بہت بڑا فائیدہ ہے اور ریاست یہ کر کے پھنس جائے گی، اب وہ اس کو انجوائے کر رہے ہیں۔ عمران ریاض خان
#سر_بکف_میدان_میں
#اکتوبر4_آغاز_مزاحمت