🌟The future belongs to those who believe in the beauty of their dreams |Exploring politics and penning thoughts | Join me in the journey of ideas and action!📣
🚨بھائیو اور بہنو! دل دہلا دینے والا ظلم ہو رہا ہے بجلی کے بل دینے والوں کے ساتھ!
اویس لغاری صاحب نے پہلے تو نیٹ میٹرنگ کو عملاً ختم کر کے گراس میٹرنگ (نیٹ بلنگ) تھوپ دیا۔
اب آسان الفاظ میں سمجھ لو:
جب آپ واپڈا سے بجلی خریدیں گے تو 50-55 روپے فی یونٹ دیں گے۔ جب آپ اپنی سولر بجلی گرڈ کو دیں گے تو صرف 10 روپے فی یونٹ ملیں گے!
یونٹ ٹو یونٹ ایڈجسٹمنٹ ختم! 2016-17 کی پرانی پالیسی میں ایسا ظلم نہیں تھا۔
پھر میاں نواز شریف کے نوٹس پر کہا گیا “پرانے صارفین متاثر نہیں ہوں گے” حالانکہ وہ تو پہلے ہی نیپرا کے 5-7 سالہ کنٹریکٹس میں محفوظ تھے۔
اصل کھیل یہ ہے: جیسے جیسے ان کے کنٹریکٹس ختم ہوں گے، انہیں ایک ایک کرکے 10 روپے والے نئے جال میں ڈال دیا جائے گا۔ بالآخر ہر سولر والا اسی مہنگے خریدنے اور سستے بیچنے کے چکر میں پھنس جائے گا۔
اب اویس لغاری نے ایک قدم اور آگے بڑھا دیا ٹیکس لگا دیے اور لائسنسنگ کی شرط ڈال دی کہ عام آدمی سولر سسٹم لگا ہی نہ سکے!
نتیجہ صاف ہے:
سولر سسٹم ختم ہو جائیں گے، لوڈشیڈنگ بڑھے گی، اور پھر مہنگی بجلی گھروں سے خریدنے کا راستہ کھلے گا جہاں کمیشن بھی بنے گا، کیونکہ سولر سے تو کوئی کمیشن نہیں بنتا تھا۔
یہ سیدھا نون لیگ کے ووٹ بینک اور متوسط طبقے پر کاری وار ہے۔
میاں نواز شریف صاحب!
وزیراعظم شہباز شریف صاحب!
فوری نوٹس لیں، اس ناقابلِ تلافی نقصان کو روکیں۔
ورنہ لوگ سولر لگانے کا خواب بھی چھوڑ دیں گے اور مہنگی بجلی کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے اور ووٹ تو آپ بھول ہی جائیں بدعائیں روز ملیں گی