@Agha_Sarwar804 PCB کا کام کرکٹ چلانا ہے یا انٹرویو بند کروانا؟ اسکائی اسپورٹس کو شکایت کر دی کہ عمران کے بیٹے کیوں بولے۔ بھائی دنیا سن رہی ہے اس لیے تکلیف ہے۔ آپ مٹانے میں لگے ہیں، اللہ عزت دینے میں لگا ہے۔ وقت بتائے گا کون کہاں کھڑا تھا۔ کمنٹ میں بتائیں آپ کس کے ساتھ ہیں؟
اس 9 سال کے بچے کیساتھ ظلم کی انتہا کی گئی ہے ۔ کمزور دل لوگ یہ ویڈیو نہ ہی دیکھیں ۔ قاری ثناء اللہ اس کو بھکر سے دینی تعلیم کے نام پر کلر سیداں کے مدرسے محی الدین لیکر گیا ۔ وہاں اس بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اب کہا یہ جارہا ہے کہ مبینہ طور پر بچے کیساتھ بدفعلی بھی کی گئی ہے جس سے اس کی جان چلی گئی اور اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ مدرسے والوں نے بچے کی لاش کو نہلایا بھی ۔ جس سے اس شک کو تقویت مل رہی ��ے ۔
گھر والوں کو طبعیت خرابی کا بتایا گیا لیکن ان کو بچہ مردہ حالت میں ملا اور غسل کے دوران تشدد کے نشانات سامنے آئے ۔ وارثان نے نعش واپس کلرسیداں THQ ہسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کرایا۔ مقامی میڈیا نمائندگان بتارہے ہیں کہ مدرسہ حاجی شریف کے زیرِ انتظام چلتا ہے اور ماضی میں بھی ایک طالب علم پر تشدد کا واقعہ پیش آ چکا ہے، جس کی درخواست تھانہ کلرسیداں میں دی گئی تھی مگر حاجی شریف نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کر کے معاملے کو دبا دیا تھا ۔ حاجی شریف بھی فرار ہے اور قاری ثناء اللہ بھی فرار ہے ۔
@MaidahMuhammad اگر یہ خبر سچ ہے تو بہت بڑا سانحہ ہے۔ اسلام آباد کی یونیورسٹی میں کرنل کی بیوی نے بدمعاشی کی، طالبعلموں نے احتجاج کیا، کرنل آیا، ہاتھ لگ گیا تو بچے کو قتل کر دیا؟ یہ کون سا قانون ہے؟ وردی کی آڑ میں قتل؟ وزیر داخلہ اور پولیس فوری نوٹس لے۔ اگر انصاف نہ ملا تو یہ ملک اندھیر نگری بن
کپتانوں کے کپتان عمران خان کا بیٹوں کا ٹیسٹ میچ کے دوران مائکل ایتھرٹن سے انٹرویو،
والد کا پورٹریٹ دیکھ کر بیٹے جزباتی ہوگیے۔
چار سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔
خان پر مظالم پر انٹرنینشل کرکٹ ،دنیائے کرکٹ کے بڑے نام کھل کر اب آواز بلند کر رہیں ہیں۔
اشتیاق صاحب کے لیئے سب دُعا کریں ، بھائی کی حالت بہت ہی تشویشناک ہے۔۔۔۔
ساٹھ فیصد جسم جل چکا ہے اندر پاڑٹس ختم ہو چکے ہیں آکسیجن کی رسائی نہیں ہو رہی۔۔۔
یہ ظلم ، یہ جبر یاد رکھا جائے گا۔۔۔
اللٰ٘ہ اشتیاق کے بچوں پر رحم کرے ، اشتیاق کو لمبی زندگی اور صحت عطاء کریں۔۔۔آمین
@umardarazgondal طلبہ نے پڑھائی کے لیے احتجاج کیا، یونیورسٹی نے انہیں پڑھائی سے ہی فارغ کر دیا۔ زبردست پالیسی۔ اور اب کہہ رہے ہیں غداری کا مقدمہ بھی بنے۔ بھائی یہ مملکت خداداد ہے، قبرستان نہیں۔ یہاں آواز دبانے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، بڑھتے ہیں۔ VC صاحب کو چاہیے استعفی دیں نہ کہ بچوں کو نکالیں۔
اج پمز ہاسپٹل میں 14 گھروں کے چراغ جل کر راکھ ہو گئے یہ 14 بچے نہیں یہ 14 گھروں کی امید تھے ۔۔۔ایک ماں سے پوچھیں وہ اپنے بچے کا نو مہینے انتظار کرتی ہے ایک باپ سے پوچھیں جو خوشی میں انتظار کر رہا تھا کہ ہم اپنے بچے کو گھر لے کر جائیں گے اور ان کے ہاتھ میں ان کے بچوں کی جلی ہوئی لاشیں پکڑا دی جاتی ہیں
افسوس بے حس حکمرانوں پر نہیں بلکہ افسوس بے حس عوام پر بھی ہے اج کسی کے بچے تھے کل اپ کے بچے ہوں گے کب تک اپ لوگ اپنے بچوں کو مرتے دیکھتے رہیں گے
@ARYSabirShakir "آگ لگی سارا عملہ بھاگ گیا اور ہمیں بتایا بھی نہیں
یہ ہسپتال نہیں جیل تھا۔ 14 معصوم اس لیے مرے کہ عملہ جان بچا کر بھاگ گیا اور مریضوں کو تالا لگا دیا۔ یہ قتل ہے۔ وزیر، سیکرٹری، MS سب مجرم ہیں۔ کمیشن نہیں پھانسی چاہیے۔ اللہ ان معصوموں کو جنت دے اور ہمیں ایسے درندوں سے نجات دے۔ آ
@ARYSabirShakir PIMS میں آگ لگی، بچے مر گئے، اور وزیر صاحب باہر کھڑے وہی پرانا لہجہ۔ سوال پوچھو تو غصہ، جواب مانگو تو دھمکی۔ یہ خدمت نہیں بادشاہت ہے۔ 30 سال سے یہی تماشا۔ جب تک جواب دہی نہیں ہو گی تب تک لاشیں گنتی رہیں گی۔ عوام اب جاگ گئی ہے۔ استعفی دو اور گھر جاؤ۔ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔
@muqadasawann ڈی ایچ کیو ساہیوال۔ گنجائش 30 بچوں کی، داخل 184۔ یہ ہسپتال نہیں جانوروں کا باڑہ بنا دیا ہے۔ حکومت کے دعوے اور زمینی حقیقت کا فرق لاشوں سے نکلتا ہے۔ اربوں کا بجٹ کہاں گیا؟ وینٹی لیٹر، نرس، بیڈ کچھ نہیں۔ صرف فوٹو سیشن۔ وزیر صحت استعفی دو۔ یہ خون تمہارے ہاتھ پر ہے۔ اللہ رحم کرے۔
@ImranRiazKhan یہ وزیر نہیں یوٹیوبر ہیں۔ ہر ایک سے لپڑا، ہر چینل پر چیخنا۔ مگر کراچی کی گلیاں ٹوٹی، ک��را پڑا، بچے اسکول سے باہر۔ کارکردگی پوچھو تو گالیاں ملتی ہیں۔ عوام نے ووٹ خدمت کے لیے دیا تھا، جھگڑے کے لیے نہیں۔ اگر کام نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑو۔ قوم تھک گئی ہے تمہارے تماشوں سے۔
اس لڑکے کا نام خالد سیف درخواستی ہے۔
انکی رہائش خانپور،دینپور کالونی میں ہے۔مہندی کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔دماغی طور پر قدرے کمزور ہے۔
آخری مرتبہ آج مورخہ 25-08-26 ہزارہ ٹرین پر صبح 20 :11 پر خان ��ور اسٹیشن سے کراچی کی طرف جاتے ہوئے پایا گیا ہے ۔
ہم سب کو تشویش ہے خدانخواستہ کسی غلط ہاتھوں میں نا لگ جائے۔کیونکہ ذہنی طور پر مکمل ٹھیک نہیں ہے۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔
کسی کو بھی نظر آئے نیچے درج نمبر پر رابطہ کریں۔
03162529829
26 aug 2026
#waliullahmaroof
@Agha_Sarwar804 14 نومولود ہسپتال میں جل گئے۔ شرم کا مقام ہے۔ حکومت کا کام عوام کی جان بچانا ہے نہ کہ بیان دینا۔ PIMS جیسے بڑے ہسپتال میں فائر سیفٹی زیرو؟ یہ غفلت ہے اور غفلت کا قتل کی سزا ہونی چاہیے۔ وزیر صحت، سیکرٹری سب گھر ��ائیں۔ ورنہ اگلی لاشیں بھی آپ کے کھاتے میں جائیں گی۔ اللہ رحم کرے۔
لاہور کے اس بچے کا نام مہد ہے اور والد کا نام محمد عبداللہ ہے۔
مہد کی والدہ صفیہ لاہور کے ایک اسکول میں ٹیچر ہے۔
ایک سال قبل 18 جولائی 2025 کو مہد عبداللہ شام پونے سات بجے گم ہوا تھا۔ عمر سات سال تھی۔
(Autism Mild to moderate )
کا شکار ہے اپنا نام نہیں بتا سکتا۔نیلے فیروزی رنگ کی ٹی شرٹ اور بھورے رنگ کی چیک والی نیکر پہن رکھی تھی پاؤں میں نیلے رنگ کی سوفٹی پہن رکھی تھی ،گھر نادرآباد بیدیاں روڈ لاہور سے نکلا اور راستہ بھٹک گیا۔ساری رات گھر والے گلیوں میں اور کالونی میں ڈھونڈتے رہے جکہ جگہ اعلانات بھی کروائے پولیس میں بھی رپورٹ درج کروائی لیکن بچے کا پتہ نہ چل سکا۔
اگلے دن cctv کیمرے میں پتہ چلا کہ بچہ چلتا ہوا الفلاح ٹاؤن کے علاقے تک پہنچا۔
اسکے بعد کوئی کیمرہ نہیں ملا جس میں پتہ چلتا کہ بچہ وہاں سے کس طرف گیا یا کس نے اغوا کر لیا۔
ماں اہنے بچے کے لئے روز مرتی ہے اور زندہ ہوتی ہے۔ زندگی رک سی گئی ہے۔
ممکن ہے کسی نے حفاظتی تحویل میں رکھا ہو۔ برائے مہربانی آپ بچہ حوالے کریں کوئی کچھ نہیں کہےگا۔ ماں اپنے بچے کے لئے پاگل ہوگئی ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
26 Aug 2026
#waliullahmaroof
سلمان رضا کی کمر پر ایک رسولی (cyst) تھی، جسے تشدد کے دوران بار بار دبایا گیا جس سے خون بہتا رہا۔ یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہا،اور حالت خراب ہوتی گئی۔
یہاں تک کہ سلمان نے ایک ڈاکٹر کو یہ کہتے سنا کہ اگر فوراً سرجری نہ کی گئی تو یہ کینسر بن جائے گا۔
پھر بغیر اینستھیزیا (سُن کیے) سرجری کر دی گئی۔ یہ طبی علاج نہیں، انسان کو ذہنی و ج��مانی طور پر توڑنے کی بربریت ہے۔
اس بے دردی اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھائیں!
#JusticeForJunaidAndSalman
#ReleaseSalmanRaza
#uae
میں امی باجرہ لے کر آتی ہوں .
یہ تصویر میں نظر آنے والی 39 سالہ پروین ایک ہفتہ قبل شام کو 6:30 منٹ پہ محلہ کی دوکان سے باجرہ لینے گئی
کیونکہ اس نے پرندے پالے ہوئے تھے انتہائی سادہ دنیا کی تیزی بھی اس میں موجود نہیں تھی
اس لیئے جو بھی آتا اس بیچاری کو ریجکٹ کردیتا ۔
نہ کوئی موبائل اس کے پاس حتیٰ کے بٹنوں والا سیل بھی چلانا نہیں آتا کہ
انسان کچھ اور اس کے متعلق سوچ لے ۔
جیسے آدھا گھنٹہ گزرا ۔ گھر والے پریشان ہوگئے کہ پہلے تو دس منٹ میں آجاتی تھی۔
کرتے کرتے رات ہونے لگی
گھر والے پول��س اسٹیشن گئے کہ پہلے تو وہی سب کچھ کہ بھاگ گئی ہوگی فلانا فلانا
پھر کسی طرح انہوں نے ایف آئی آر درج کرلی ۔
لیکن ڈھونڈنے سے انکار کردیا ۔
بقول ان کی چھوٹی بہن کے انہوں نے ہر مشہور شخصیت جوکہ سوشل میڈیا پہ بچھـڑوں کو ملاتی ہے انہوں نے بھی جواب نہ دیا ۔
چاہے بیٹی جیسی بھی ہو بیٹی بیٹی ہوتی ہے تمام بہت پریشان ہیں ﷲ پاک اس بہن کو اپنے گھر والوں سے ملائے
سب نے ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے
کیا آپ ساتھ دیں گے ؟ یہ لوگ لیاقت آباد کراچی سے ہیں
😪😪😪😓😓