مرحوم صحافی رانا ابرار خالد کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔ عمران خان صاحب کو 1987 میں کرکٹ کلب آف انڈیا نے گولڈ میڈل دیا تھا۔ وہ گولڈ میڈل بِکتا بکاتا قصور کے شکیل احمد تک پہنچا، جنہیں پرانے سکے، میڈل، نوٹ وغیرہ جمع کرنے کا شوق تھا۔ شکیل احمد نے قومی اثاثہ جان کر اسے PCB کو عطیہ کر دیا۔ احتیاطً PCB نے انگلینڈ سے اسکا فرانزک کروایا۔ آج بھی PCB میوزیم میں موجود ہے۔ خان صاحب کے فینز جا کر دیکھ سکتے ہیں۔
@Aladeen_Pro bhai ap ramzan sheerf main wapis aien or jehaad ka agaz krien ap hm sb ko abhi lead krien aa k iss ko chorien yh late kr rha ha jehad ka waqat guzar jana ha.plz ap kl ki tickt lain or pak aien
محترم شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ھوئ ، وھاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے
وہ جا رھے تھے اور میں آ رھا تھا
مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہدوں ، بولے ضرور !
عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب سے پہلے PTI سے نکالیں گے وہ شخصیت آپ ھونگے ۔
دو ماہ نہیں گزرے تھے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزرتے ھوۓ پھر آمنا سامنا ھو گیا، عمران صاحب شیر افضل صاحب کو پارٹی سے نکال چُکے تھے
ھم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ھی ھنسنا شروع کر دیا ، شیر افضل بولے آپکی پیش گوئ وقت سے پہلے ھی پوری ھو گىئ ، میں نے پوچھا اتنا جلدی کیسے ھوا ؟ بتایا کہ میرا اخراج خان صاحب کی محترم ھمشیرہ اور اھلیہ محترمہ کی باھمی گروپنگ نہ جوائن کرنیکا شاخسانہ ھے ۔
مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخواہ کے نئے وزیر اعلٰی بھولے بادشاہ لگتے ھیں ، وہ بھی عشق ِ عمران میں مبتلا ھیں،
یہ کم بخت مڈل کلاسیےسیاسی کارکن straight fighter ھوتے ھیں ، لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ تنہا تلوار سونت کرمخالف کی صفوں میں گھُس جاتےھیں اور سب سے پہلے مارے جاتے ھیں
خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ھیں ۔۔ان غیر منظم اور نیم جمہوری جماعتوں میں سازشی جیتتے ھیں تلخ سچ بولنے والے نہیں ۔۔
مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کیلئے دی جاتی ھے حکمرانی کے لئے نہیں ۔۔۔
وقت آنے پر سھیل آفریدی صاحب کے عشق کا بھوت خود عمران خان صاحب ھی اتاریں گے
مشتری ھوشیار باش