کسی اچھے سے سائیکٹرک سے علاج کرواؤ اپنا یا تبلیغ میں وقت گزار لو۔قینہ بغض اور بھی بہت سے نفسیاتی بیماری جو آپکے اندر ہے۔تبلیغ میں وقت گزارنے سے ختم ہو جائینگے۔
💯 گارنٹی
“پراجیکٹ عمران خان” تخلیق کرنے والے جتنے غبی، نااہل، مفاداتی ایجنڈے میں اندھے اور عوام دشمن تھے، “پراجیکٹ عمران خان” کو زمین بوس، نیست نابود ومسمار کرنےوالے کارپردازان اپنے ��یش روؤں سے کہیں زیادہ نالائق، کہیں زیادہ اندھا دھند مفاد پرستیے، کہیں زیادہ ہوس اقتدار و طاقت کے پجاری اور کہیں زیادہ عوام دشمن ثابت ہوئے۔پرسوں عمران خان کی ہسپتال مبتقلی کا معرکۂ حق و باطل ہی دیکھ لیجیے۔ دل جمعی سے اس بات پر اتفاقِ رائے ہو چکا تھا کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کر دیا جائےگا ۔
کافی حیل و حجت کے بعد اور گفت وشند کے بعد جب خیال آ ہی گیا کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے تو پرائیویٹ ہسپتال کا مطلب کہ عمران خان کی غیر سرکاری پبلک تک رسائی بڑھ جائے گی۔ نیتوں کا فتور پھر سے غالب، ایک بار پھر ہیجان برپا ہو گیا۔ چنانچہ عمران خان کو بجائے شفاء ، پمز منتقل کیا گیا۔یقین دلاتا ہوں کہ پیر کو جب سپریم کورست کھلے گا تو عمران خان کو دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے شفاء انٹرنیشنل پر ہی اصرار کرنا ہےجبکہ مقتدرہ نے پمز ہسپتال پر، مگر ہو گا وہی جو منظورِسپریم کورٹ ہوگا۔