اے میرے پاک پروردگار!
ہمارے دلوں کو مُنافقت سے, ہمارے اعمال کو دکھاوے سے, ہماری زبانوں کو جھوٹ سے اور ہماری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے!
۔ آمین یا رب العالمین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌼
🌸صباح الخیر والسعادہ 🌸..
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَليٰ دِينِكْ
ترجمہ: اے دلوں کو پھیرنے والے
میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ.
آمین ثم آمین
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
پر درود و سلام
#درود_وقرآن
سورة الأنبياء
آیت 71
اور ہم انہیں اور لوط علیہ السلام کو بچا کر اس سرزمین کی طرف لے گئے
جس میں ہم نے دنیا جہان کے لوگوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں
سبحان الله وبحمدہ
سبحان الله العظیم
2
اللھم صلی علی محمد وازواجہ و ذریتہ و اصحابہ و سلم
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص رزق میں تنگی محسوس کرے، اسے چاہیے کہ وہ صلہ رحمی کرے اور صدقہ دے، اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں کشادگی عطا فرمائے گا۔”
رزق صرف مال کا نام نہیں؛ اللہ کی برکت، سکون، صحت اور آسانیاں بھی رزق ہیں۔
آج کسی سے حسنِ سلوک کریں، رشتہ جوڑیں اور حسبِ استطاعت صدقہ دیں۔ شاید اسی نیکی کے ذریعے اللہ آپ کے لیے رزق کے ایسے دروازے کھول دے جن کا آپ نے گمان بھی نہ کیا ہو۔
**یا اللہ! ہمارے رزق میں حلال برکت، کشادگی اور آسانی عطا فرما۔ آمین۔ 🤲
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ
اِنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک.
#خاتم_الرسلﷺ
بہترین عبادت نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا ہے۔ وقت کی ہر ساعت گریزاں ہے ، سوائے اس لمحے کے جو آپﷺ کے ذکر میں گزر جائے ۔
صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم
حضرت ابو سعیدرضی اللہ عنہ سے روایت کا مفہوم ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں موجود تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( جنگ حنین کا مال غنیمت ) تقسیم فرما رہے تھے اتنے میں بنی تمیم کا ایک شخص ذوالخویصرہ نامی آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہﷺ انصاف سے کام لیجئے۔ یہ سن کر آپﷺ نے فرمایا ”افسوس! اگر میں ہی انصاف نہ کروں تو دنیا میں پھر کون انصاف کرے گا۔ اگر میں ظالم ہو جاؤں تب تو میری بھی تباہی اور بربادی ہو جائے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ اس کے بارے میں مجھے اجازت دیں میں اس کی گردن مار دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو۔ اس کے کچھ ساتھی ہوں گے کہ تم اپنے روزوں کو ان کے روزوں کے مقابل ناچیز سمجھو گے۔ وہ قرآن کی تلاوت کریں گے لیکن وہ ان کے حلق کے نیچے نہیں اترے گا۔ یہ لوگ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے زور دار تیر جانور سے پار ہو جاتا ہے۔ اس تیر کے پھل کو اگر دیکھا جائے تو اس میں کوئی چیز نظر نہ آئے گی،پھر اس کے پٹھے کو اگر دیکھا جائے تو چھڑ میں اس کے پھل کے داخل ہونے کی جگہ سے اوپر جو لگایا جاتا ہے تو وہاں بھی کچھ نہ ملے گا۔ اس کے نفی ( نفی تیر میں لگائی جانے والی لکڑی کو کہتے ہیں ) کو دیکھا جائے تو وہاں بھی کچھ نشان نہیں ملے گا۔ اسی طرح اگر اس کے پر کو دیکھا جائے تو اس میں بھی کچھ نہیں ملے گا۔ حالانکہ گندگی اور خون سے وہ تیر گزرا ہے۔ ان کی علامت ایک کالا شخص ہو گا۔ اس کا ایک بازو عورت کے پستان کی طرح ( اٹھا ہوا ) ہو گا یا گوشت کے لوتھڑے کی طرح ہو گا اور حرکت کر رہا ہو گا۔ یہ لوگ مسلمانوں کے بہترین گروہ سے بغاوت کریں گے۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی اور میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان سے جنگ کی تھی ( یعنی خوارج سے ) اس وقت میں بھی علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ اور انہوں نے اس شخص کو تلاش کرایا ( جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گروہ کی علامت کے طور پر بتلایا تھا ) آخر وہ لایا گیا۔ میں نے اسے دیکھا تو اس کا پورا حلیہ بالکل آپﷺ کے بیان کئے ہوئے اوصاف کے مطابق تھا۔
البخاری 3610
خوارج کون تھے؟ یہ وہ لوگ تھے جب جمگ صفین میں سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان صلح ہوئی تو یہ لوگ اس صلح کے خلاف کھڑے ہو گئے۔ اور اعلان بغاوت کر دیا۔اس میں یہ سبائی ٹولے کے لوگ تھے جن کی سازشوں اور کذب بیانیوں کی وجہ سے جنگ جمل اور صفین ہوئی تھیں۔ یہ کا سارا منصوبہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی صلح نے ختم کر دیا تھا۔اس لیے ان لوگوں نے سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے خلاف اعلان بغاوت بلند کیا۔ ان کو خارجی قرار دیا گیا۔ اس لیے تمام صحابہ نے مل کر ان کے خلاف سیدنا علی کی سربراہی میں جنگ نہروان لڑی۔ اور انکو شکست فاش دی۔سبائی ٹولے کا بنیادی ایمان ہی تقیہ یعنی جھوٹ ہے اس لیے، یہ لوگ جنگ سے بھاگ کر چھپ گئے اور خود کو مسلمان ظاہر کرنے لگے۔ انہی میں ملعون ابن ملجم بھی تھا جس نے سیدنا علی المرتضی کی بیعت بھی کی اور ان کو شہید بھی کیا۔آج بھی یہ گروہ خسرو پرویز کے گریٹر ایران کو دوبارہ بنانے کی غرض سے اسلام میں فتنہ گری کر رہا ہے۔ یہ کذاب لوگ ہیں ان کی پہچان صرف ایک ہے۔ یہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر اعتراضات اٹھاتے نظر آتے ہیں۔اور ہر اس صحابی رضی اللہ عنہ سے انہیں خصوصی عداوت ہے جس نے ایران کے آتش کدوں کو گُل کرنے میں کردار ادا کیا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہمارے دلوں کو ایمان، سکون اور اپنی محبت سے منور فرما، اور ہر مشکل کو آسانی میں بدل دے۔
ہمیں صحت، عافیت، رزقِ حلال اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین