ملک پاکستان کی ڈور صرف ان لوگوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیئے
جو غریبوں پر بخوبی نظر رکھتے ہوں اور انکے حال احوال سے بخوبی واقف ہوں
یہ کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ ایک حافظ عالم اور خدمت انسانیت کا بہت بڑا نام ہے
حافظ عبدالراووف صاحب حفظہ اللہ
#PMML#Pakistan#WeatherUpdate#Elections2023
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بونیر، پیر بابا میں پاکستان مرک��ی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں رضاکار متاثرین کے لیے کھانا پکا کر تقسیم کر رہے تھے۔ چیئرمین صاحب نے ان کی خدمات کو سراہا، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
خواب روپوش نظارے سے بھی ہو جاتا ہے
حوصلہ ٹوٹتے تارے سے بھی ہو جاتا ہے
تم کو رنگوں کی کرامت پہ یقیں ہے ورنہ
نقش محفوظ تو گارے سے بھی ہو جاتا ہے
کشتیاں ��شن مناتی ہیں کہ جاری ہے سفر
آدمی دور کنارے سے بھی ہو جاتا ہے
#NewProfilePic #PMML #FloodRelief2024 #AwazESadiq
#PSL
نےاپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سےKFC کیcollaboration پوسٹ ہٹا دی ہےمگر یہ کافی نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو اور مضبوط کریں، تبتک خاموش نہیں بیٹھیں جب تک پی ایس ایل اعلانیہ KFC کےساتھ Collaboration ختم کرنےکا اعلان نہیں کرتا
#NoKFCinPSL#Gaza_Genocide#BoycottPSL
قرآن سے جڑےدل کبھی بوڑھے نہیں ہوتے،قرآن میں بسی ہوئی روحیں کبھی مایوس نہیں ہوتیں اور قرآن کی آیات کویاد کرنے والی یاد ک��ھی بوڑھی نہیں ہوتی،رفح میں جنوبی غزہ کی پٹی میں بمباری اور بھوک کےدوران ایک نئے گروپ کو قرآن پاک کے کچھ حصے حفظ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا
#BoycottPSL #GazaGenocide
پاکستان پچیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس میں پینسٹھ سے ستر فیصد نوجوان ہیں اس ملک میں وہ سارے اجزائے ترکیبی موجود ہیں جو اس ملک کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل کروا سکتے ہیں لیکن اس کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا فرسودہ بوسیدہ بدبودار انتخابی ڈھانچہ ہے جس میں کامیاب ہونے کا نسخہ جھوٹ دھوکہ فساد دھمکی دھاندلی کرپشن اور پیسے کا بے مہار استعمال ہے اب بھلا بتائیے جو یہ سارے ٹول استعمال کرکے اقتدار کی سیڑھی چڑھتا ہو وہ ملک اور ملک کے لوگوں کی خیر خواہی کیوں کرے گا سادہ سا اصول ہے جو پیسے لگا کر آئے گا وہ آکر پیسے کمائے گا اور اس ملک میں یہی کچھ ہورہا ہے
عجیب نہیں لگتا آپ کو کہ ساری دنیا ڈیجیٹل ہوچکی ہے آپ کا انگوٹھا آپ کی شناخت بن چکا ہے ایک چھوٹی سی ڈیوائس جس پر آپ کا نگوٹھا رکھا جاتا ہے اور ��پ کا سارا کچا چٹھا سامنے آچکا ہوتا ہے موبائل کی سم سے لے کر بینک اکاؤنٹ شناختی کارڈ پاسپورٹ ویزہ ہر چیز پر آپ کا ڈیجیٹل تھمب امپریشن استعمال ہوتا ہے تو بھائی یہ لمبے چوڑے خرچے انتخابی فہرستیں ٹھپے اور ٹھپوں میں دھاندلیوں کی نت نئی داستانیں آج کی جدید ترین دنیا میں اس کی گنجائش کہاں رہ گئی ہے یہ اس ملک کی کرپٹ اور دو نمبر سیاسی اشرافیہ ہے جو اس فرسودہ اور بدبودار نظام کو صرف مفادات کے حصول کے لیے برقرار رکھنا چاہتی ہے کیونکہ انتخابی عمل میں جدت ان کی سیاسی موت ہے اس لیے یہ یہ کام کبھی نہیں ہونے دیتے میرا ذاتی خیال ہے محب وطن جماعتوں کو ایک مشترکہ جدوجہد اس ملک کے انتخابی ڈھانچہ کو بدلنے کیلئے شروع کرنی چاہیے ملک کے مسائل اور پسماندگی کا ایک بہت بڑا سبب نام نہاد الیکٹیبلز بھی ہیں جو اپنے بے مہار پیسے اور برسوں میں اکٹھی کی گئی وحشیانہ طاقت کے بل پر جبرا الیکشن جیتتے ہیں اور پھر اپنے مفادات کے حصول کیلئے حکومتوں کو بلیک میل کرکے انہیں ملک و قوم کیلئے درست فیصلوں سے روکتے ہیں ان کے سدباب کیلئے ایک رائے یہ ہے کہ ملک میں انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہوں عوام افراد کے بجائے جماعتوں کو ان کے منشور کو ووٹ دیں اور جو جماعت جس تناسب سے ووٹ لے اسے پارلیمنٹ میں اس تناسب سے نمائندگی دے دی جائے اس سے جماعتوں کیلئے اہل اور باصلاحیت لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا آسان ہوجائے گا اور یہی اس ملک کے سارے مسائل کا حل ہے کہ اہل اور باصلاحیت افراد آگے آئیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ سب ہونے کون دے گا یہ ایک ملین ڈالر کا سوال ہے اور اس کا جواب یہی ہے کہ روکنے والے روکنے کی کوشش کریں گے لیکن ملک و قوم کے خیرخواہوں کو جدوجہد کرنی پڑے گی قربانیاں دینی پڑیں گی تاکہ ی�� ملک اور یہ قوم دنیا میں وہ مقام حاصل کرسکے جس کے یہ حقدار ہیں
فیصل ندیم