سب جن کے لیے جھولیاں پھیلائے ہوئے ہیں
وہ رنگ مری آنکھ کے ٹھکرائے ہوئے ہیں
اک تم ہو کہ شہرت کی ہوس ہی نہیں جاتی
اک ہم ہیں کہ ہر شور سے اکتائے ہوئے ہیں
دو چار سوالات میں کھلنے کے نہیں ہم!
یہ عقدے ترے ہاتھ کے الجھائے ہوئے ہیں
اب کس کے لیے لائے ہو یہ چاند ستارے؟
ہم خواب کی دنیا سے نکل آئے ہوئے ہیں
ہر بات کو 'بے وجہ اداسی' پہ نہ ڈالو!
ہم پھول کسی وجہ سے کملائے ہوئے ہیں
کچھ بھی تری دنیا میں نیا کیوں نہیں لگتا
لگتا ہے کہ پہلے بھی یہاں آئے ہوئے ہیں
ہے دیکھنے والوں کے لیے اور ہی دنیا
جو دیکھ نہیں سکتے وہ گھبرائے ہوئے ہیں
سب دل سے یہاں تیرے طرف دار نہیں ہیں!
کچھ صرف مرے بُغض میں بھی آئے ہوئے ہیں
"ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور" بڑے لیکن
کہتے ہیں کہ سادات یہاں چھائے ہوئے ہیں
فریحہ نقوی
@malanged1 @Subtle_Eutonies قوال خاص بور پر موقع کی مناسبت سے الفاظ میں ردوبدل کرتے ہیں ، خاص طور پے جب بزرگانِ دین کے عروس وغیرہ ہوتے ہیں ، تو وہاں پر محفل کی مناسبت سے ردوبدل اور بزرگان دین کے اقوال کو گائیکی میں شامل کر لیا جاتا ہے
لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں، چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حُسینؓ ہے، نبیﷺ کا نُورِ عین ہے
حفیظ جالندھری